سنو تو جنگ بدر کا قصہ

جاسم منیر نے 'حُسنِ کلام' میں ‏مئی 30, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,638
    سنو تو جنگ بدر کا قصہ
    کشاکش خیر و شر کا قصہ
    وہ اہلِ باطل کے ڈر کا قصہ
    طلوع حق کی سحر کا قصہ

    یہ کیسا عالم، کیا ماجرا تھا
    کہ سال ہجرت کا دوسرا تھا
    جو تین سو تیرہ سر بکف تھے
    انہیں بس اللہ کا آسرا تھا

    تھا دوسری سمت اور منظر
    ہزار انساں تھے پر تکبر
    بدر میں ڈالا پڑاؤ جس نے
    تھا کیل، کانٹے سے لیس لشکر

    تھے اِس طرف دین حق کے راہی
    اُدھر تھے شیطان کے سپاہی
    اِدھر تھا چہروں پہ نور چمکا
    اُدھر مقدر میں تھی سیاہی

    ہوئی جو گھمسان کی لڑائی
    تو رب کی نصرت زمیں پہ آئی
    غرور تڑپا جو زخم کھا کے
    وقت نے تاریخ خود بنائی

    بڑھے جو اللہ کے شیر آگے
    تو ٹوٹے شیطنت کے سب دھاگے
    کڑکتی بجلی ، بڑھکتے شعلے
    دبا کے دم دشمنان بھاگے

    اُدھر تھا فرعون صفت والا
    اِدھر تھا ایک کالی کملی والا
    عجب ہوا کہ بوجہل کو
    دو ننھے بچوں نے مار ڈالا

    عطا ہوئی حق کو سرفرازی
    پلٹ کے رکھ دی جنہوں نے بازی
    دلوں میں زندہ ہیں آج بھی سب
    میرے وہ شہداء میرے وہ غازی
    ضیاءاللہ محسن
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 7
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,232
    بہت عمدہ اور بروقت شیئرنگ، جزاکم اللہ خیرا!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,112
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    532
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,131
    عمدہ شیئرنگ بھائی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,232
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  7. سیما آفتاب

    سیما آفتاب ناظمہ

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    398
    ما شاء اللہ عمدہ شئیرنگ

    جزاک اللہ خیرا
     
  8. JUNAID BIN SHAHID

    JUNAID BIN SHAHID -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    784
    ﻣﺎ ﺷﺎﺀ ﺍﻟﻠﮧ ﺑﮩﺖ ﻋﻤﺪﮦ ﺷﯿﺌﺮﻧﮓ
    ﺟﺰﺍک ﺍﻟﻠﮧ ﺧﯿﺮﺍ
     
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,055
    جزاک اللہ خیرا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. صدف شاہد

    صدف شاہد ناظمہ

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    201
    بہت عمدہ شیئرنگ، جزاک اللہ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں