عبادت کی نیت سے حرم شریف آنے والی مسلمان بہنوں کو آداب کا خیال رکھنا ہو گا

کنعان نے 'ماہِ رمضان المبارک' میں ‏جون 13, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,855
    عبادت کی نیت سے حرم شریف آنے والی مسلمان بہنوں کو آداب کا خیال رکھنا ہو گا جس میں وہ مخصوص اور پچھلی صفوں میں نماز ادا کریں: امام حرم ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس

    13 جون 2018 (10:35)

    مکہ مکرمہ (محمد اکرم اسد) امام حرم ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے کہا ہے کہ عبادت کی نیت سے حرم شریف آنے والی مسلمان بہنوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ان شاء اللہ تعالی وہ خیر وبرکت اور ثواب کی حقدار ہونگی, تاہم اس دوران ان بہنوں کو حرم کے آداب کا خیال رکھنا ہو گا جس میں مخصوص اور پچھلی صفوں میں نماز ادا کریں, مردوں سے اختلاط کرنے سے پرہیز کریں, پردے اور شرعی امور کی پابندی کریں, خوشبو لگانے میں احتیاط برتیں، نبی کریم ﷺ کا فرمان مبارک ہے: "اللہ کی بندیوں کو مساجد میں آنے سے نہ روکا جائے, اگرچہ انکا گھروں میں رہنا زیادہ ثواب ہے.

    معتکفین اعتکاف کے فقہی آداب اور انوار کی پابندی کریں, اپنے آپ کو اللہ کی عبادت و ذکر میں مشغول رکھیں نہ کہ موبائل کے استعمال, تصاویر لینا اور اس قسم کے کاموں میں لگے رہیں اور دیگر عبادت گزاروں کو پریشان کریں جبکہ حرم شریف کے تہہ خانوں میں قائم کردہ اعتکاف کے جگہوں میں اعتکاف کریں.


    شکریہ روزنامہ پاکستان
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • مفید مفید x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں