حقیقی عید

ابوعکاشہ نے 'حُسنِ کلام' میں ‏جون 14, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,179
    حقیقی عید

    حیرت بستوی

    جو ماہ صیام کے سائے کو پائے عید اس کی ہے
    جو ایماں کی حسین دولت کمائے عید اس کی ہے

    امنگوں کو کرے قربان جو رحمن کی خاطر
    جو دل میں الفت احمد بسائے عید اس کی ہے

    رکھے روزہ، رضا روزی رساں کی ہرگھڑی دیکھے
    متاع صبر پر جو مسکرائے عید اس کی ہے

    جسے سحری کی برکت نیند کی مستی سے چونکا دے
    جسے افطار کی لذت لبھائے عید اس کی ہے

    سعادت جس کو حاصل ہو، تراویح ہو تلاوت کی
    سجود وقیام میں جو دل لگائے عید اس کی ہے

    شب قدر آئے تو اعلان قرآن پر یقین رکھ کر
    جو اپنی سوئی قسمت کو جگائے عید اس کی ہے

    مٹانے کو گناہوں کا اندھیرا اپنی پلکوں میں
    جو استغفار کی شمعیں جلائے عید اس کی ہے

    زبان اپنی سنبھالے جھوٹ، غیبت، عیب جوئی سے
    جو تسبیحات کے نغمے سنائے عید اس کی ہے

    جسے آغوش میں لے کر بہار مغفرت جھومے
    جسے محشر میں روزہ بخشوائے عید اس کی ہے


    ملے رحمت کی خوشحالی، لگے نا آنچ دوزخ کی
    جسے ریان سے رضواں بلائے عید اس کی ہے

    حسین پوشاک،دسترخوان کی رونق نہ دیکھو تم
    جو حیرت گلشن تقوی سجائے عید اس کی ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,638
    ما شاءالله بہت اچھا انتخاب ہے
    جزاک الله خیرا

    بے شک
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  3. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,268
    بہت عمدہ، شیئر کرنے کا شکریہ!
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں