پاکستان : قومی و صوبائی انتخابات 2018

عائشہ نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏جولائی 15, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

?

آپ ووٹ کس کو دیں گے؟

رائے شماری ‏جولائی 29, 2018 کو بند ہو چکی
  1. پاکستان پیپلز پارٹی

    0 آراء
    0.0%
  2. پاکستان مسلم لیگ

    25.0%
  3. تحریک انصاف

    25.0%
  4. متحدہ مجلس عمل

    0 آراء
    0.0%
  5. متحدہ قومی موومنٹ

    0 آراء
    0.0%
  6. پختونخواہ ملی عوامی پارٹی

    0 آراء
    0.0%
  7. پاک سرزمین پارٹی

    0 آراء
    0.0%
  8. تحریک لبیک پاکستان

    0 آراء
    0.0%
  9. بلوچستان عوامی پارٹی

    0 آراء
    0.0%
  10. آپ ووٹ نہیں دیں گے

    50.0%
  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,055
    پاکستان میں آج کل انتخابی موسم ہے۔ یہاں آپ انتخابی سرگرمیوں کی بات کر سکتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,055
    حالیہ انتخاب کی اہم بات یہ ہے کہ تحریک لبیک پاکستان امیدوارو ں کی تعداد کے لحاظ سے دوسری بڑی پارٹی کے طور پر انتخابی میدان میں ہے۔ یہ وہی لوگ ہیں جو دوسروں کی گستاخی چیک کر کے بتاتے ہیں کہ کون جینے کے قابل ہے کون نہیں ۔
     
    • متفق متفق x 1
  3. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,421
    ٹی وی چینلز پی ٹی آئ کو سب سے زیادہ وقت دے رہے ہیں.تشہیری مہم میں پیٹی آئ سب سے آگے اس کے پیچھے ن لیگ اور پی پی نظر آرہی ہے..تشہیری مہم میں مالدار اور سرمایہ دار پارٹیاں ہی اہک دوسرے کے مد مقابل دکھائ دے رہی ہیں.
    بلوچستان کے ایک صوبائ امیدوار کا انتخابی نشان قبر ہے.جس پر یہ عبارت لکھی ہےکہ ووٹ دے کر بھی ادھر آؤگے اور نہ دے کر بھی ادھر آؤ گے.
    ادھر ریحام خان گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے کے مصداق اپنی ای بک میں انکشافات اور پول کھولے جا رہی ہیں.
    ن لیگ کردہ و ناکردہ گناہوں کی پاداش میں دیوار سے لگائ جا رہی ہے...رہی بات خلائ مخلوق کی تو اس نے بھی نام تبدیل کرکے خدائ مخلوق رکھ لیا ہے.... دھشت گرد بھی انتخابی ماحول کو سوگوار کرکے میدان میں کود پڑے ہیں.
    سوشل میڈیا پر ایک دعا تسلسل سے مانگنے کا کہا جا رہا ہے" اللھم لا تسلط علینا من لم یرحمنا...." لیکن ووٹ پھر ان ہی کو دیں گے جس قماش کے حکمران پہلے مسلط تھے..
    معلوم ہوتا ہے قوم فی الحال تبدیلی نہیں چاہتی.کسی بھی پارٹی سے منتخب ہو کے آجائیں وہی سابقہ لوگ ' تو کیا نیا پاکستان بن جائے گا....
    ہم وہیں کھڑے ہیں جدھر سے چلے تھے.اللہ ہمارے حال پر رحم فرمائے.آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. Abdulla Haleem

    Abdulla Haleem رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جولائی 19, 2014
    پیغامات:
    102
    آپ حضرات انتخابات کی گہما گہمی میں ہیں۔ ماشاءاللہ۔
    اور یہاں مالدیپ میں بھی ستمبر میں ریاسی انتخاب ہونے کو ہیں۔ اور ابھی سے بڑی دو پارٹی کے صدارتی امیدوار اور نائب چنے جاچکے ہیں۔ اور الیکشن کمیشن میں کاغذات کی نامزدگی کی تیاریوں میں ہیں۔

    اور یہاں کی بڑی دونوں پارٹی اور ان کے اتحادی پارٹیوں کی سب سے زیادہ موضوع کرپشن اور ترقیات ہیں۔

    ساتھ ساتھ چین کی بڑھتی ہوئی اثرورسوخ اور مغربی ممالک سے سے دوری اور مشرقی ممالک کی جانب جھکاؤ بھی خاص موضوعات ہیں۔

    اور حالیہ حکومت کی طرف سے عین کردہ نائب صدارتی امیدوار مشہور اسلامی سکالرز میں شمار ہوتا ہے۔

    اس لئے دین سے لگاؤ رکھنے والے حضرات کا ووٹ بینک منتشر ہونے کی پیشینگوئی ابھی سے کی جارہی ہے۔

    اوت جمہوریت پنپتے ہوئے باقی دوسرے ممالک کی طرح یہاں بھی انتخابات میں دھاندلی اور رشوت ستانی اور موجودہ حکمران کا پارلیمنٹ اور عدالت کے ذریعہ ناجائز اثر و رسوخ کے ذریعہ ناکردہ گناہوں کے لئے صدر کے ساتھ انتخاب میں مقابلہ کرنے کے لئے تیار تمام سیاسی لیڈران اور متوقع صدارتی امیدوار وں کو اپنے بڑے بھائی مأمون عبد القیوم سمیت جیل میں بند رکھنے اور مختلف قوانین میں تبدیل کرکے ان سیاستدانوں کو انتخابات میں شامل ہونے سے نااہل قرار دیئے جانے کے بارے میں باتیں کی جاتی ہیں۔

    اور بعض ایسی معاملات میں ہوبہو پاکستان کے حالیہ سیاسی منظرنامہ معلوم ہوتا ہے۔ اور دونوں فریقین اپنے اپنے ریلیوں میں تقریبا ہو بہو ایک جیسی باتیں کی جاتی ہیں۔

    اور یہاں کے بہت سے عوام کا ماننا ہے کہ یہاں ووٹ حاصل کرنے کےلئے سب سے مضبوط چیز اسلام کے بارے میں باتیں کرنا ہے، چاہے وہ باتیں انتخاب کے بعد حکمرانوں کی طرف سے پوری طرح سے بھلا بھی دیئے جائیں۔


    ۔ آپ قارئین سے دعاؤں کی درخواست ہے شکریہ
    والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,232
    بڑا ووٹ جیپ کو اور چھوٹا پی ٹی آئی کو (y)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,865
    یہ بڑے اور چھوٹے ووٹ میں کیا فرق ہے ؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,232
    بڑا ووٹ قومی اسمبلی کے لئے اور چھوٹا صوبائی اسمبلی کے لئے ;)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  8. Abdulla Haleem

    Abdulla Haleem رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جولائی 19, 2014
    پیغامات:
    102
    آپ کے چھوٹے اور بڑے ووٹ کی بات سے یہاں مالدیپ میں مستعمل ایک انتخابی لطیفہ یاد آگیا۔


    ریفرینڈم کے زمانے میں 1978 سے 2008 کے عرصہ تک یہاں بس حقیقت میں ایک ہی صدارتی امیدوار مأمون عبدالقیوم ہی تھا۔ جسے 1978 سے 2003 تک ہر پانچ سال کے بعد ہاں یا ناں کی نشانی لگا کر چننا یا رد کرنا ہوتا تھا اور ہر مرتبہ 90 فیصد سے زیادہ ووٹوں سے یہ نام نہاد انتخاب (ریفرینڈم) جیت بھی جاتا۔

    کہتے ہیں ان میں سے کسی ریفرینڈم میں دارالخلافہ سے دور دراز کے کسی جزیرے میں کوئی کم خواندہ شخص ووٹ ڈالنے کے لئے پولنگ بوتھ میں جاکر ریٹرننگ آفیسر سے پوچھتا ہے کہ بیلوٹ پیپر میں نشانی کیسے لگاؤں؟ تو وہ جواب دیتا ہے کہ اگر مأمون سے موافق ہیں تو اس کے نام کے آگے والے خانہ میں بڑا کاف لکھیں اور غیر متفق ہیں تو اسی خانے میں چھوٹا کاف لکھ دیں۔ در حقیقت کاف چھوٹا لکھیں یا بڑا ایک ہی بات ہے کہ مأمون کے موافق میں وہ ووٹ گنا جائےگا۔
    (ކ √✓ ك ک )
    چیک مارک یا موافق کی نشانی اور مالدیپ کے حروف تہجی میں سے حرف کاف (ކ) متشابہ ہے۔

    اور یہاں انتخابی دھاندلی کے متعلق سیاستدان بات کرتے ہوئے یہ مثال دیتے ہیں کہ چھوٹے اور بڑے کاف کا زمانہ اب گزرچکاہے اور کسی کو دوبارہ ایسے کرنے نہیں دیا جائے گا۔
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,055
    نیا پاکستان پچھلے پانچ سالوں میں بن چکا ہے۔ اب مزید نیا ہو گا ان شاءاللہ۔
     
  10. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,232
    اردو مجلس کو نیا پاکستان مبارک ہو!
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں