غیر منقوط نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم

عطاءالرحمن منگلوری نے 'حمد و نعت' میں ‏جولائی 31, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,475
    غیر منقوط نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم
    ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

    ہر دم درود سرورؐ عالم کہا کروں

    ہر لمحہ محو روئے مکرم ؐرہا کروں

    اسم رسولؐ ہوگا، مداوائے درد دل

    صل علیٰؐ سے دل کے دکھوں کی دوا کروں

    ہر سطر اس کی اسوہ ہادیؐ کی ہو گواہ

    اس طرح حال احمدؐ مرسل کہا کروں

    معمور اس کو کر کے معرا سطور سے

    ہر کلمہ اس کا دل کے لہو سے لکھا کروں

    گو مرحلہ گراں ہے، مگر ہو رہے گا طے

    اسم رسولؐ سے ہی در دل کو وا کروں

    ہر دم رواں ہو دل سے درودوں کا سلسلہ

    طے اس طرح سے راہ کا ہر مر حلا کروں

    دے دوں اگر رسول مکرم ؐ کا واسطہ!

    دل کی ہر اک مراد ملے، گر دعا کروں

    اس کے علاوہ سارے سہاروں سے ٹوٹ کر

    اللہ کے کرم کے سہارے رہا کروں

    ہو کر رہے گا سہل، ہر اک مرحلہ کڑا

    اللہ کے کرم کا اگر آسرا کروں

    اردو کو اک رسالۂ الہام دوں ولی

    لوگوں کو دور ہادی عالم عطا کروں

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    محمد ولی

    مدح رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مولانا ولی رازی کی سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی غیر منقوط کتاب " ہادی عالم" سے ماخوذ ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,455
    بہت خوب. سوائے ایک شعر کے
    یہ رسول کا واسطہ غیر شرعی ہے.
     
    • متفق متفق x 2
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. صدف شاہد

    صدف شاہد نوآموز.

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    308
    سبحان اللہ بہت پیاری نعت ہے
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں