مسلمانان ہند کو دو اہم کام کرنے ہیں

حافظ عبد الکریم نے 'متفرقات' میں ‏اگست 3, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    535
    مسلمانان ہند کو دو اہم کام کرنے ہیں
    پہلا اہم کام

    ہندوستانی مسلمانوں میں حقیقی اسلامی بیداری پیدا کی جائے اور عہد نبوی میں موجود صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے ایمان جیسا ایمان مسلمانان ہند میں پیدا کرنے کی کوشش کی جائے،
    اللہ کا فضل و کرم ہے کہ مکہ کے ابتلاء اور امتحان سے پر تیرہ سالہ دور جیسا تو ہندوستانی مسلمانوں کا پر آشوب دور نہیں ہے،
    "صحابہ ہر آزمائش سے گزر کر بھی اپنے ایمان پر پہاڑوں اور چٹانوں کی طرح ثابت قدم رہتے تھے"
    ہندوستانی مسلمانوں کی اکثریت نماز فجر کے لئے اپنی نیند قربان کے لئے تیار نہیں ہے اور پنج وقتہ نماز کی پابندی مسلمانوں میں نہیں ہے،
    ایمان و عمل سے خالی اور گناہوں اور نافرمانیوں سے بھری زندگی میں ہم اللہ تعالٰی سے نصرت کی امید رکھتے ہیں تو یہ ہماری نادانی ہے ،
    پہلی اہم چیز اپنے ایمان و عمل میں تبدیلی لائیں صحابہ کرام جیسا ایمان و عمل اپنی زندگی میں پیدا کریں اور اللہ کی طرف رجوع ہوں
    اللہ تعالٰی اپنے مظلوم بندوں کی فریاد ضرور سنے گا ۔

    دوسرا اہم کام

    ہندوستان کے مسلمانوں کو دوسرا اہم کام یہ کرنا ہے کہ "سیکولرسیاسی جماعتوں سے قریب ہوکر اپنے مسائل کی تکمیل کی یقین دہانی کی صورت میں اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرتے ہوئے ان سیکولر سیاسی جماعتوں کو تقویت پہنچانے کی کوشش کریں"،
    ہمارے اختیار میں جو ایمانی اور مادی وسائل ہیں ان کو بروئے کار لانے کی کوشش کریں،
    اگر ہم اپنے ملک کے آئین کی سالمیت چاہتے ہیں تو انصاف پسند صاف ذہن کے مالک کروڑوں اپنے غیر مسلم برادران وطن کے ذہنوں میں یہ بات بٹھانے کی ضرورت ہے کہ ہندوستان کی گنگا جمنا تہذیب کی بقا کے لئے اور ہر شخص کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کے لئے اور مذہبی آزادی کی برقراری کے لئے ہندوستان کو *سیکولر ملک* ہی رہنا چاہئے،
    اسی صورت میں ہر ہندوستانی باشندہ کو امن و امان اور سکون و اطمینان
    کی زندگی نصیب ہوگی اور ہندوستان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو پائے گا۔

    اللہ تعالٰی مسلمان دانشوران کو ہندوستانی مسلمانوں کے لئے مفید لائحہ عمل طے کرنے اور اس کو عملی جامہ پہنانے کی توفیق عطا فرمائے،آمین۔

    (حافظ عبد الرشید عمری)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. ہدایت اللہ

    ہدایت اللہ رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 5, 2017
    پیغامات:
    42
    ماشاءاللہ آپ نے نہایت ہی عمدہ اور ایک اہمیت کے حامل موضوع کی جانب نشاندہی کی ہے
    آج ہندوستانی مسلمانوں کو اس قسم کے فکری مضامین کا مطالعہ بہت ضروری ہے
    کیونکہ آجکل غیر اسلامی جتنے بھی مزاہب ہندوستان میں ہیں یا وجود میں لایےجا رہے ہیں ان سب کا ایک ہی ہدف بنا ہوا ہے وہ یہ کہ مسلمان کسی بھی طرح اپنے فرائض کی انجام دہی سے دور رہیں
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں