کسی بھی ادارے میں ملازمت قبول کرنے سے پہلے چند سوالات جو خواتین کے لیے پوچھنا ضروری ہیں

کنعان نے 'متفرقات' میں ‏اگست 5, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,799
    کسی بھی ادارے میں ملازمت قبول کرنے سے پہلے چند سوالات جو خواتین کے لیے پوچھنا ضروری ہیں

    ملازمت حاصل کرتے ہی کیرئیر کو پروان چڑھانے اور زندگی کی گاڑی کو آگے بڑھانے کے لیے آپ کے اندر ایک نئی توانائی آجاتی ہے۔ لیکن کیا آپ نےملازمت کے لیے ہامی بھرنے سے پہلے ادارے سے کچھ سوالات پوچھے جو نیا عہدہ نبھانے سے پہلے پوچھے جانے چاہیے تھے؟

    اگر نہیں تو ہم آپ کی مدد کرتے ہیں اور ان سوالات کے جواب کے بعد آپ اپنی نئی کمپنی میں بااعتماد طریقے سے قدم رکھ سکیں گی۔

    صنفی امتیاز کے بارے میں آپ کی کیا پالیسی ہے؟

    اس کا سامنا شاید سبھی کو کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ ہم ایک آئیڈیل دنیا میں نہیں رہتے ۔ صنفی امتیاز چاہے نسلی ہو یا جنسی، اپنی ہی صنف سے نفرت ہو یا مخالف صنف سے، یا پھر اس کی وجہ قابلیت ہو، اپنا وجود رکھتا ہے۔ بہت سی کمپنیاں اس پالیسی کے لحاظ سے اچھی ہوتی ہیں، لحاظہ اس حوالے سے معلوم کرنا ضروری ہوتا ہے۔

    کمپنی کی اقدار کیا ہیں؟

    یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کس کیلئے کام کرنے جا رہی ہیں۔ اگر یہ اقدار آپ کی سوچ اور ضمیر کےمطابق نہیں ہیں تو آپ کو دورانِ ملازمت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہےاور آپ اپنی توقعات کے برخلاف بہت جلد دوسری ملازمت ڈھونڈ رہی ہوں گی۔

    جاب سیکیورٹی ہے؟

    اگر کمپنی میں ملازموں کی آمد جامد بہت زیادہ ہے تو بھی الارمنگ ہو سکتا ہے کیونکہ جاب سیکوریٹی کے خدشات کے تحت آپ ذہنی سکون نہ ہونے کے باعث اپنی ذمہ داریوں پر دھیان نہیں دے سکیں گی ۔ اسی لیے یہ پہلو بھی مد نظر رکھنا چاہیے۔

    تنخواہ میں اضافہ متوقع ہے؟

    اگر آپ کے پاس مخصوص قابلیت ہے تو آپ اپنی تنخواہ میں اضافے کے حوالے سے گفت و شنید کر سکتی ہیں، خاص طور پر جب کمپنی میں تربیت کے مواقع موجود نہ ہوں۔ اگر آپ پیشکش کردہ تنخواہ قبول کر بھی لیتی ہیں تو یہ یقین دہانی حاصل کر لیں کہ کتنی مدت بعد اس میں اضافہ متوقع ہو گا کیونکہ آپ جو معاوضہ لے رہی ہیں اس سے آپ کو گھر ، گاڑی اور زندگی کو چلانا ہے۔

    کیا ملازمت میں ترقی کے مواقع ہیں؟

    آپ کا جوش وجذبہ اس وقت تک برقرار رہے گا جب تک آپ کو یقین رہے گا کہ آپ ترقی کی مزید منازل طے کر سکتی ہیں۔ اگر آپ ایک ہی قسم کی ذمہ داری نبھاتی رہیں اور دوسرے آپ سے آگے نکلتے رہیں تو پھر آپ اپنی جاب کو انجوائے کرنا بھول جائیں گی۔

    کن چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا؟

    کوئی بھی جاب قبول کرنے سے پہلے یہ سوال لازمی ہے لیکن یہ سوال آپ کو خود سے بھی کرنا چاہیے کہ کیا آپ چیلنجز قبول کرنے کیلئے تیار ہیں، اگر نہیں تو پھر آپ کو نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

    کیا اس ملازمت میں میٹرنٹی چھٹیاں ملیں گی؟

    اگر آپ شادی شدہ ہیں اور فیملی کی شروعات کر چکی ہیں تو میٹرنٹی کی چھٹیوں سے متعلق سوال لازمی کریں کیونکہ اکثر کمپنیا ں میٹرنٹی چھٹیوں کی مع تنخواہ اجازت دیتی ہیں۔ اگر کمپنی کی پالیسی نہیں ہے تو بہرحال آپ کی تنخواہ اتنی ہونی چاہیے کہ آپ اس مدت کو بغیر تنخواہ کے گزار سکیں۔

    آخری ملازم نے استعفیٰ کیوں دیا؟

    آپ کی تعیناتی جس کی جگہ کی گئی ہے ، اگر اس نے زیادہ مشاہرے کی بناء پر ملازمت چھوڑی ہے تو یہ اچھی بات ہے، لیکن اگر وہ دوران ِملازمت بے بہا ذمہ داریوں اور ناروا سلوک کی وجہ سے نوکری چھوڑ کر گئی ہے تو یہ کوئی اچھی علامت نہیں ہے۔

    آپ ملازمت کتنی کامیابی سے کر پائیں گی؟

    اپنی ذمہ داریوں کو اچھی طرح نبھانے کیلئے یہ سوال خود سے ضرور پوچھیں کہ آپ کتنی کامیابی سے ملازمت کر پائیں گی، خاص کر اگر یہ آپ کی پہلی جاب ہے۔ اپنے ایمپلائر کی توقعات کو جاننا ضروری ہے نہ کہ آپ صرف اندازوں سے کام چلاتی رہیں۔

    کیا کمپنی کو آپ سے خدشات ہو سکتے ہیں؟

    اگر یہ سوال آپ براہ راست نہیں پوچھتیں تو ہو سکتا ہے کہ آپ کے نئے ایمپلائر کو آپ سے تحفظات ہوں۔ اگر ایمپلائر اور ایمپلائز ایک دوسرے کے تحفظات دور نہیں کریں گے اور آپس کے فاصلے کو رہنے دیں گے تو کام کا عمدہ ماحول میسر نہیں ہو گا۔

    کیا دورانِ ملازمت تربیت دی جاتی ہے؟

    نئی ملازمت میں اکثر و بیشتر تربیتی عمل سے گزرنا پڑتا ہے ۔ یہ اس لئے بھی اہم ہے کہ اس سے آپ کو اپنی جاب ہینڈل کرنے میں مدد ملتی ہے ۔ بس یہ جاننا ضرور ی ہے کہ یہ کتنی مدت کی ہو گی اور اس میں کن عوامل کی تربیت دی جائے گی۔ یہیں سے آپ کو کمپنی کا اور کمپنی کو آپ کا پہلا تاثر ملے گا۔

    ایک دن میں کتنا کام کرنا پڑے گا؟

    یہ بھی جاننا ضرور ی ہے کہ آپ کے اوقات کار کیا ہیں تاکہ آپ اپنے کام کے ساتھ انصاف کر سکیں اور گھریلو زندگی کے ساتھ متوازن رہ سکیں۔

    تنخواہ کے علاوہ دیگر فوائد کون سے ہیں؟

    تنخواہ کے علاوہ دیگر فوائد کے بارے میں جاننا بھی بہت اہم ہے۔ اس بارے میں معلوم کریں کہ کمپنی میڈیکل انشورنس کی سہولت دیتی ہے یا نہیں اور اگر دیتی ہے تو اس کی حد کیا ہے؟
    اس کے علاوہ سالانہ چھٹیاں، قابل ادا ئیگی چھٹیاں اور پک اینڈ ڈراپ کی سہولت موجود ہے یا نہیں؟

    یہ تو تھے چند سوالات ، اس کے علاوہ بھی آپ کے ذہن میں جو سوالات در آئیں، ان کا جواب حاصل کرنے کی کوشش کریں، امید ہے کہ یہ کاوش آپ کے کام آئے گی۔


    تحریر؛ فاروق احمد انصاری
    بشکریہ روزنامہ جنگ
    04/08/2018
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں