میرٹ کے نام پر غیرت ایمانی کا قتل

عائشہ نے 'اركان مجلس كے مضامين' میں ‏ستمبر 3, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    کسی انسان نے آپ کے باپ کو گالی دی ہو تو آپ ساری عمر اس کی شکل نہیں دیکھیں گے لیکن آپ کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق گستاخانہ عقائد رکھنے والے امریکی نیشنلٹی ہولڈر ذلیل #قادیانی کو "میرٹ" پر عہدہ ملنے کی وکالت کی جا رہی ہے۔کون سا میرٹ؟ گستاخ رسول ہونا میرٹ ہے یا امریکی نیشنلٹی رکھنا؟جو شخص پاکستان میں پیدا ہوا نہ کے پاس پاکستانی قومیت ہے، نہ یہاں مقیم رہا، نہ وہ آئین پاکستان کو مانتا ہے وہ یہاں عہدے دار بننے کا اہل ہے؟ یہ میرٹ ہے؟ رہے ماہر معاشیات تو پاکستانی قوم میں کوئی کمی نہیں۔
     
    • متفق متفق x 2
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,614
    ہمارا ملک ایسے المیوں سے بھرا پڑا ہے۔ اس سے پہلے بھی معاشی ماہرین کے نام پر شخصیات درآمد ہوتی رہی ہیں۔ ایک معاشی ماہر معین قریشی کو ارجنٹ پاکستانی شناختی کارڈ بنا کر پاکستان کا نگران وزیراعظم مقرر کیا گیا۔ پھر مشرف نے ایک معاشی ماہر شوکت عزیز کو وزیراعظم بنوانے کے لیے پاکستان امپورٹ کیا۔
    نتیجہ ہمارے سامنے ہے۔ ہماری معشیت دبتی ہی چلی گئی۔ اب اس حکومت نے ساری حدیں پار کر لی ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وہ کتنی نیک نسل تھی جس نے پاکستان میں ختم نبوت کا مقدمہ بے جگری سے لڑا اور آئین کا حصہ بنوا کر دم لیا۔ اب دھرنوں میں ناچنے والی نسل کا دور ہے۔ ان کو ناچ گانے اور بے ہودگی کی عادت ڈالی ہی اس لیے گئی کہ جب انسان بے حیائی اور بے شرمی کا عادی ہو جاتا ہے تو عقیدے اور ایمان جیسے ارفع مقاصد کے لیے قربانی دینے کے قابل نہیں رہتا۔ افسوس پرویز مشرف کے زمانے میں بے ہودہ چینل کھول کر بے غیرتی کا جو بیج ڈالا گیا تھا، اس کی فصل اب گھر گھر تیار ہے۔ اب مسلمانوں کے بچے قادیانیت کا دفاع کر رہے ہیں۔ وہ قادیانی جو خود کو اقلیت نہیں اصل مسلمان کہتے ہیں یہ ناچ گانے کی رسیا نسل ان کو "اقلیتی حقوق" دلانے جا رہی ہے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں