سستے روحانی تماشے

عائشہ نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏ستمبر 18, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,207
    ایک طرف نیازی نے اپنے جلسے میں نعت سنوانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا یوتھ نعت سے بور ہو جائے گی۔

    دوسری طرف موصوف پاکپتن کی دہلیز پر سجدہ ریز پائے گئے، اس پر اصرار کہ انہوں نے صرف مزار کی دہلیز کو بوسہ دیا۔۔کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ مزار کی طرف سجدے کر کر کے جاتے ہوئے خاور مانیکا کے ساتھ چلتی جیپ میں موصوف بھی یہی عمل کر رہے تھے۔۔۔
    پھر اقتصادی مہارت کی فہرستوں میں ایک دور دراز ترجیح، ذہنی پسماندہ قادیانی ماہر اقتصادیات ڈھونڈ کر اس کی شان میں مبالغہ آمیزی کی، پہلے وزیر خزانہ بنانے کا عزم کیا، اور بعد میں اسے مشیر لگا بھی دیا۔۔۔
    آج مدینہ منورہ میں جوتے اتار کر پھرتے ہوئے اپنی حب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نمائش کی اور یہ بھول گئے کہ صحابہ کرام رضہ اللہ عنہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور وفات کے بعد بھی مدینہ منورہ میں جوتا پہنتے تھے۔ سواری بھی کرتے تھے۔
    روحانیت کی طرف میلان بری بات نہیں لیکن جس تیزی سے جناب اپنی سستی روحانیت کی نمائش فرما رہے ہیں، عامر لیاقت کے رمضان شوز کو بھی پیچھے چھوڑ گئے ہیں۔
    پاکستان کی تاریخ ایسے بہت سے کرداروں سے بھری پڑی ہے جن کا عہد شباب ہر برائی میں لتھڑا ہوا، لیکن سوانح حیات روحانی وظائف اور ذاتی کرامتوں کی کتاب ہے۔ ایک اور ڈھونگی سیاست دان، میدان سیاست میں ہارنے کے بعد، قوم کو مریدی کے کھیل میں ہرانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہمیں نجانے کیوں ایسے موقعوں پر فارسی یاد آتی ہے کہ
    در جوانی توبہ کردن شیوہء پیغمبری
    وقت پیری گرگ ظالم می شود پرہیز گار
     
    Last edited: ‏ستمبر 18, 2018
  2. Abdulla Haleem

    Abdulla Haleem رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جولائی 19, 2014
    پیغامات:
    107
    فارسی اشعار کا ترجمہ فرمادیں۔

    شکریہ۔

    آپ لوگوں کے انتخابات کے بعد کی باتیں چل رہی ہیں۔ ہمارے یہاں کافی گہما گہمی ہے۔

    یہاں اس اتوار کو 23 ستمبر کو انتخابات منعقد ہونے ہیں۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں