نوجوان نسل کا نوحہ!

صدف شاہد نے 'حُسنِ کلام' میں ‏ستمبر 19, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. صدف شاہد

    صدف شاہد ناظمہ

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    234
    نوجوان نسل کا نوحہ!
    یہ نفرتیں عداوتیں ، یہ ظلم و جبر کی روایتیں
    یہ شخص پرستیاں ، یہ مفادات کی سیاستیں
    لڑکھڑاتا ترازوِ عدل، ڈگمگاتی عدالتیں
    یہ کیسی میراث ہے جو سونپ چلے ہو ہمیں ؟

    لسانیت، ذات پات ، اُونچ نیچ کی باتیں
    تعصب، انتہاپسندی ، یہ کٹی جلی لاشیں
    ڈرے ڈرے سے دن، سہمی سہمی راتیں
    یہ کیسی میراث ہے جو سونپ چلے ہو ہمیں ؟

    مفلس کے پاؤں میں رواجوں کی بیڑیاں
    انصاف کے ہاتھ میں مفادات کی ہتھکڑیاں
    تقسیم درتقسیم کرتی ہوئی یہ فرقوں کی لڑیاں
    یہ کیسی میراث ہے جو سونپ چلے ہو ہمیں ؟

    بھیک کے کشکول ، خیرات کی بیساکھیاں
    جاگیردارانہ سوچ، یہ موروثی پارٹیاں
    نعروں کی سیاست، یہ کرسیوں کی گنتیاں
    یہ کیسی میراث ہے جو سونپ چلے ہو ہمیں ؟

    حاکم کرسی کے پجاری ، غم ِ عوام سے عاری
    دست و گریبان ہیں کے پہلے کس کی باری
    انکی منافقانہ سوچ، انکی آنکھوں کی عیاری
    یہ کیسی میراث ہے جو سونپ چلے ہو ہمیں ؟

    جمہوریت کی بین ، کبھی مارشل لا کا نظام
    چند ہاتھوں میں یرغمال ۱۸ کروڑ عوام
    غفلت میں سوئی۔بھلا کے قائد کا پیغام
    یہ کیسی میراث ہے جو سونپ چلے ہو ہمیں ؟

    حدودِ ذات سے باہر نکل کے ذرا سوچو
    بہاؤ اشکِ ندامت، نامہءاعمال کو دیکھو
    کبھی تنہا بیٹھو، آئینہ دیکھو، خود سے پوچھو
    یہ کیسی میراث ہے جو سونپ چلے ہو ہمیں ؟

    وقاص ہاشمی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,170
    بہت خوب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,268
    بہت عمدہ شراکت!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,430
    زبردست.عمدہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. صدف شاہد

    صدف شاہد ناظمہ

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    234
    پسندیدگی کے لیے آپ سب کا بے حد شکریہ
    شاد و آباد رہیں آمین
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں