شیریں مزاری کی جانب سے قادیانیوں کو اسلامی فرقہ کہنے پر تنظیم تحفظ ختم نبوت کا احتجاج

عائشہ نے 'اركان مجلس كے مضامين' میں ‏ستمبر 20, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے قادیانیوں کومسلمان لکھنے پروفاقی وزیر شیریں مزاری اورآرپی اوفیصل آباد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے اورمقدمہ درج کرنے کامطالبہ کیاہے ۔
    حوالہ: https://jang.com.pk/news/541193
    قادیانیوں کو مسلمان لکھنےپر ختم نبوت لائیرزفورم نے وفاقی وزیر شیریں مزاری اورآرپی اوفیصل آباد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔ چیئرمین ختم نبوت لائیرز فورم ملک ذیشان احمداعوان ایڈووکیٹ اور کوآرڈینیٹرعلی شیررانا ایڈووکیٹ نےکہاہےکہ وفاقی وزیرانسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری اور ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد بلال صدیق کمیانہ کی قادیانی غنڈوں کی معصوم مسلمانوں پرفائرنگ بارے آفیشل واٹس ایپ گفتگو میں ،جو ڈاکٹر شیریں مزاری نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر جاری کی ہے، قادیانیوں کو سنی مکتبۂ فکر کے ساتھ ،مسلمانوں کا فرقہ، لکھ کر انہیں غیر آئینی، غیر قانونی اور غیراسلامی طور پر مسلمان ظاہر کرنے کی ناپاک جسارت کی ہے۔ حوالہ https://ummat.net/today-newspaper/2018/08/27/11236/
    یاد رہے کہ شیریں مزاری کا یہ بیان پاکستانی آئین کے مطابق جرم ہے جو واضح طور پر مسلمان کی تعریف کرتا ہے اور قادیانیوں کو اس تعریف سے خارج کرتے ہوئے کافر قرار دیتا ہے۔
    اس بیان کو کئی ہفتے گزر چکے ہیں۔ اب تک مذکورہ وزیر نے نہ تو کوئی معذرت کی ہے نہ ہی اس کی تردید کی گئی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں