الضباب سعودی عرب کا شہر، جس نے مورخین کو بھی حیران کر دیا

کنعان نے 'دیس پردیس' میں ‏ستمبر 29, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,808
    الضباب سعودی عرب کا شہر، جس نے مورخین کو بھی حیران کر دیا
    روزنامہ پاکستان،
    29 ستمبر 2018

    [​IMG]

    ریاض (این این آئی ) سعودی عرب میں جہاں چٹیل میدان اور بے آب وگیاہ وادیاں پائی جاتی ہیں وہیں ایسے سرسبزو شاداب، قدرتی حسن سے مالا مال آبشاروں اور سال بھر جاری رہنے والے چشموں اور قدرتی وسائل سے بھرپور شہر بھی موجود ہیں۔


    عرب ٹی وی نے سعودی عرب کے ایک ایسے ہی تاریخی، سیاحتی اور قدرتی وسائل و فطری حسن سے مالامال علاقے کا تفصیلی تعارف پیش کیا ہے، مقامی سطح پر اسے مدینہ الضباب (دھند کا شہر) کا نام دیا جاتا ہے، یہ شہرعسیر کے علاقے سے متصل تنومہ گورنری میں واقع ہے، اس شہر میں سال بھر پانی کی آبشاری اور چشمے جاری رہتے ہیں۔ جنوب مغربی سعودی عرب میں تنومہ کا علاقہ نہ صرف قدرتی حسن بلکہ اپنے تاریخی مقامات کی وجہ سے بھی شہرت رکھتا ہے۔ مستقبل میں یہ سیاحت اور اقتصادیات کا ایک نیا مرکز بن سکتا ہے۔

    [​IMG]

    رپورٹ کے مطابق کاشت کاری اور کھیتی باڑی یہاں کا خاص پیشہ ہے، لوگ یہاں انواع اقسام کے پھل کاشت کرتے، سبزیاں اور فصلیں اگاتے ہیں۔ اس کی مشہور وادیوں میں وادی تیرس جو دوسری وادیوں سے لمبی ہے۔ اس کے علاوہ وادی المطعن، وادی ملیح اور وادی تنومہ مشہور وادیاں ہیں۔ ویسے اس میں کئی چشمے اور نہریں بہتی ہیں ان میں دبول نامی نہر اپنی خوبصورتی کی جہ سے زیادہ مشہور ہے۔ یہ نہر اپنے آس پاس کے کھیتوں کو سیراب کرنے کا سب سے اہم ذریعہ ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں