خوابِ غفلت میں سوئے ہوئے مومنو

صدف شاہد نے 'حُسنِ کلام' میں ‏اکتوبر، 9, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. صدف شاہد

    صدف شاہد ناظمہ

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    234
    خوابِ غفلت میں سوئے ہوئے مومنو
    عیش و عشرت بڑھانے سے کیا فائدہ
    آنکھ کھولو اُٹھو یاد رب کو کرو
    عمر یوں ہی گوانے سے کیا فائدہ

    اپنے رب کو جوانی میں بُھولا ہے تو
    اور طاقت کے بوتے پہ پُھولا ہے تو
    جب جوانی ڈھلے گی تُو پچھتائے گا
    ایسے رونے رُلانے سے کیا فائدہ

    آنکھ کھولو اُٹھو یاد رب کو کرو
    عمر یوں ہی گوانے سے کیا فائدہ

    تھا حکومت کا فرعون کو بھی نشہ
    ظلم پر ظلم خلقت پہ کرتا رہا
    جب سمندر میں ڈوبا تو کہنے لگا
    اس حکومت کے پانے سے کیا فائدہ

    آنکھ کھولو اُٹھو یاد رب کو کرو
    عمر یوں ہی گوانے سے کیا فائدہ

    کتنا معروف قصہ ہے شداد کا
    روح جب اس کے تن سے نکالی گئی
    مرتا مرتا وہ لوگوں سے کہتا گیا
    ایسی جنت بنانے سے کیا فائدہ

    آنکھ کھولو اُٹھو یاد رب کو کرو
    عمر یوں ہی گوانے سے کیا فائدہ

    مالداری میں مشہور قارون تھا
    وہ مخالف تھا موسیٰ و ہارون کا
    جب زمیں میں دھنسایا تو کہنے لگا
    ایسے بے جا خزانے سے کیا فائدہ

    آنکھ کھولو اُٹھو یاد رب کو کرو
    عمر یوں ہی گوانے سے کیا فائدہ

    قابلِ ذکر قصہ ہے نمرود کا
    وہ بھی انکار کرتا تھا معبود کا
    اس کے بھیجے کو مچھر نے کھا کر کہا
    یوں بڑائی جتانے سے کیا فائدہ

    آنکھ کھولو اُٹھو یاد رب کو کرو
    عمر یوں ہی گوانے سے کیا فائدہ


    اپنی شہرت پہ محسن نہ تو یوں مچل
    ایک دن آ دبوچے کی تجھ کو اجل
    روح کو صاف کر نیک اعمال کر
    جسمِ ظاہر بنانے سے کیا فائدہ

    آنکھ کھولو اُٹھو یاد رب کو کرو
    عمر یوں ہی گوانے سے کیا فائدہ
    خوابِ غفلت میں سوئے ہوئے مومنو
    عیش و عشرت بڑھانے سے کیا فائدہ

    (مولانا احسن محسن قاسمی)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,268
    ما شاء اللہ بہت عمدہ اور نصیحت آموز شیئرنگ!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. سیما آفتاب

    سیما آفتاب ناظمہ

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    415
    روح کو صاف کر نیک اعمال کر
    جسمِ ظاہر بنانے سے کیا فائدہ

    سبحان اللہ ۔۔بہت عمدہ شئیرنگ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں