چاہتا ہے جو برکتیں گھر میں

صدف شاہد نے 'حُسنِ کلام' میں ‏اکتوبر، 18, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. صدف شاہد

    صدف شاہد ناظمہ

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2018
    پیغامات:
    268
    فکر میں اِتنی استقامت رکھ
    مال داری میں بھی شرافت رکھ

    عزتِ نفس ہے عزیز تجھے
    پھر نہ دستِ طلب کی عادت رکھ

    حرص کر دے نہ بے سکوں تجھ کو
    اپنی تقدیر پر قناعت رکھ

    دل کی تسکین چاہتا ہے اگر
    سجدہ ریزی کو اپنی چاہت رکھ

    چاہتا ہے جو برکتیں گھر میں
    فکر میں جذبہ ءِ سخاوت رکھ

    اور بڑھ جائے گی تیری عزت
    بس غریبوں سے مت کراہت رکھ

    حسنِ ظن رکھ سبھی عزیزوں سے
    بیر ان سے نہیں قرابت رکھ

    ترش لہجہ برائی کی جڑ ہے
    اپنی گفتار میں حلاوت رکھ

    بیٹھنا مت رذیل لوگوں میں
    ایسے اطوار سے کراہت رکھ

    چاہتا ہے جو قلب کی تسکیں
    نفس میں موجزن طہارت رکھ

    بچ تو ارشاد خودنمائی سے
    سادگی میں ہی سب وجاہت رکھ

    ارشاد دہلوی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. سیما آفتاب

    سیما آفتاب ناظمہ

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اپریل 3, 2017
    پیغامات:
    454
    واہ بہت عمدہ انتخاب
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں