ادب پر تحقیق

کنعان نے 'لطائف' میں ‏اکتوبر، 24, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,817
    ایک عالمِ دین کی بذلہ سنجی

    شیخ عبداللہ المطلق سعودی عرب کے بڑے علماء کی کمیٹی کے رکن ہیں۔ اُنکا شمار فی البدیہ اور فوراً فتویٰ دینے کے حوالے سے مشہور ترین علماء میں ہوتا ہے۔ اپنی بذلہ سنجی، ظریف اور پُر مزاح طبیعت کی وجہ سے عوام میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔ براہ راست پروگراموں میں اُن سے پوچھے گئے سوالات کے جواب سننے کے لائق ہوتے ہیں۔

    * ایک پروگرام کے دوران یمن سے ایک سائل نے ٹیلیفون کر کے پوچھا؛

    شیخ صاحب، میرے موبائل میں قرآن شریف کی بہت سی تلاوت بھری ہوئی ہے۔ کیا میں موبائل کے ساتھ بیت الخلاء میں جا سکتا ہوں؟

    شیخ صاحب: ہاں جا سکتے ہو، کوئی حرج نہیں۔

    سائل نے سوال دوبارہ دہرایا: شیخ صاحب، میں موبائل میں قرآن شریف کے بھرے ہونے کی بات کر رہا ہوں۔

    شیخ صاحب: میرے بھائی کوئی حرج نہیں، قرآن شریف موبائل کے میموری کارڈ میں ہو گا، تم اُسے ساتھ لیکر بیت الخلاء میں جا سکتے ہو۔

    سائل: لیکن شیخ صاحب یہ قرآن کا معاملہ ہے۔ اور بیت الخلاء میں ساتھ لے کر جانا اچھا تو ہرگز نہیں ہے ناں!

    شیخ صاحب؛ کیا تمہیں بھی کُچھ قرآن شریف یاد ہے؟

    سائل: جی شیخ صاحب، مُجھے کئی سورتیں زبانی یاد ہیں۔

    شیخ صاحب: تو پھر ٹھیک ہے، اگلی بار جب تُم بیت الخلاء جاؤ تو اپنے دماغ کو باہر رکھ جانا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,203
    بہت خوب کنعان بھائ۔ کافی عرصہ پہلے سسٹر ماہا جواد نے شیخ کی یہ اور اس طرح کی مزید دلچسپ گفتگو مجلس پر شئر کی تھی۔ جو کہ مندرجہ ذیل لنک پر موجود ہے۔
    http://www.urdumajlis.net/threads/15368/
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  3. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,817
    جزاک اللہ خیر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں