مرغی.انڈے اور کٹے

عطاءالرحمن منگلوری نے 'گپ شپ' میں ‏دسمبر 2, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,471
    جناب وزیراعظم نے حسب معمول ملکی معیشت کی بہتری پر روشنی ڈالتے ہوئے انڈوں اور کٹوں کی بات کیا کی کہ ملک کے طول و عرض میں اک نئ بحث چھڑ گئ جس نے پریشاں حال قوم کو ساماں فرحت بخشا اور قوم ہر فورم پر ان کے فلسفہ کو پذیرائ بخشنے لگی.یہ تاریخی ورثہ ضائع نہ ہو..اس موضوع کے تحت اپنے یا لوگوں کے خیالات پیش کر سکتے ہیں. مثلا.

    مرغی کے چوزوں میں ہےقوم کی تقدیر
    ہر انڈہ ہے ملت کے مقدر کا ستارہ

    نئ تہذیب کے انڈے ہیں گندے
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 2
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,489
    مزے کی بات ہے کہ معیشت کی بہتری کا یہ نسخہ تحریک انصاف کے انتخابی منشور میں نہیں تھا، گویا یہ تازہ الہام ہے۔ شاید پالیسی یہ ہے کہ پچھلے وعدوں سے توجہ ہٹا کر نئے وعدوں میں الجھا دیا جائے۔
    ایک صحافی نے صائب مشورہ دیا ہے کہ اس پر یوٹرن لے لیں۔
     
    • متفق متفق x 1
  3. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,471
    اس قوم کو سمجھ ہی نہ آئے کسی بات کی!
    انڈوں کی بات کر کے نیا کٹا کھول دیا ہے..
    پریشاں قوم کو ہنسا ہنسا کے مار دیا ہے
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  4. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,314
    upload_2018-12-6_11-5-29.png

    یہ میں نے فیس بک سے کاپی کیا ہے۔ مسئلہ کسی بات کے صحیع یا غلط ہونے کا نہیں ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ جس بات پر شہباز شریف کی واہ واہ کی گئ اسی بات پر عمران خان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 2
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,421
    میں بھی پہلے ہی دن اس تھریڈ میں یہ شیئر کرتے کرتے رک گیا کہ میرا بولنا شاید معیوب لگے۔۔۔۔۔
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  6. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,314
    کوئ مسئلہ نہیں برادر۔ اسی اشتہار کے نیچے "کٹوں" کا بھی ذکر ہے وہ میں نے ابھی پیس نہیں کیا۔
     
    Last edited: ‏دسمبر 6, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,314
    upload_2018-12-6_12-38-11.png
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 2
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,489
    لیں بھئی برنال کا سٹاک ایک بار پھر درکار ہے۔
    "عن قریب ملک بھر کی تمام یونیورسٹیز میں بی ایس ککڑالوجی اور بی ایس کٹیالوجی متعارف کروائے جانے کا امکان"
    منقول
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 2
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,314
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,614
    پچھلے دس سالوں میں پنجاب کی سطح پر لائف سٹاک میں بہت کام ہوا ہے۔ کسانوں کا ریکارڈ ڈیجیٹائز کیا گیا۔ مال مویشیوں کی شماری کی گئی۔ ملازموں کو موٹر سائیکلز اور دوسرے انسینٹوز دیے گئے۔ کارپٹ ویکسینیشنز کی گئیں۔ اور ان کا ریکارڈ مرتب کیا گیا۔
    اس کے علاوہ دیہات کی سطح پر مرغیوں اور بطخوں کے سیٹ ارزاں نرخوں پر دیے گئے۔ بیواوں کو گائے، بھینسیں اور بکریاں تقسیم کی گئیں۔
    جنھوں نے اس کو مال مفت سمجھا، وہ بیچ کر کھا گئے یا ذبح کر کے ڈکار گئے۔ لیکن جنھوں نے ان کو پالا وہ ابھی تک اس سے استفادہ کر رہے ہیں۔خود بھی کھا رہے ہیں اور بیچ بھی رہے ہیں ۔
    اب قومی سطح پر وزیراعظم نے اس چیز کا اعلان کیا ہے۔ قابل مذاق اس لیے بن گیا ہے کہ یہ اعلان معشیت سدھارنے کا اہم قدم گردانا گیا ہے۔حالانکہ یہ کسی غریب کی جز وقتی مدد تو ہو سکتی ہے مگر یہ کہا جائے کہ اس سے ملک اپنے پاوں پہ کھڑا ہو جائے یہ نا ممکن ہے۔ دوسرا یہ کہ یہ سکیم پہلے سے ہی جاری تھی۔
     
    • متفق متفق x 2
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,489
    بابر بھائی اب تو ڈی جی آئی ایس پی آر بھی ان کا دفاع کرتے لڑکھڑا جاتے ہیں اب آپ ہار مان ہی لیں۔ یہ شہباز حکومت میں 'صوبائی' محکمہ لائیو سٹاک کا ایک چھوٹا سا اشتہار تھا، لیکن اسے اس وقت کے وزیراعظم نے معیشت کی بہتری کا نسخہ بنا کر کبھی پیش نہیں کیا۔ صوبایی محکمہ لائیو سٹاک ہمیشہ سے ایسے اشتہار دیتا ہے کیوں کہ پنجاب زرعی صوبہ ہے اور زراعت اور لائیو سٹاک اس کی معیشت کا اہم جزو ہیں، لیکن اس بار وزیراعظم نے اپنی طرف سے از خود مقرر کردہ سودنوں کی ڈیڈ لائن پوری ہونے پر ' ملکی' معیشت کی بہتری کی تجویز کے لیے یہ شگوفہ چھوڑا۔ جب کہ ان کی پارٹی کے منشور میں یہ بات کہیں شامل نہیں تھی سو یہ واضح ہے کہ باقاعدہ کسی پلاننگ سے کام نہیں ہو رہا، اونگی بونگی پہ گزارا ہے۔ دلیل وہ اچھی لگتی ہے جس میں کوئی جان ہو۔
     
    Last edited: ‏دسمبر 7, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,489
    بات انڈوں کی نہیں بات تجارت کی ہے۔یہ بات ہماری قوم کو دیر سے سمجھ آئی کہ تجارت نوکری سے بہتر ہے اور تاجر وزیراعظم کا وژن بھکاری وزیراعظم سے بہتر تھا۔ وہ چندے نہیں لیتا تھا انفراسٹرکچر بنا گیا۔ ایٹم بم بنا گیا، میگا پراجیکٹس لگا گیا اور یہ بونگیاں مارتے روپے کو جنوبی ایشیا کی سب سے پتلی کرنسی بنا رہے ہیں۔
     
    • متفق متفق x 1
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,489
    کوئی بات نہیں آج کل پی ٹی آئی کے حامیوں میں یہ عارضہ عام ہے یعنی بولتے بولتے رہ جانا۔ ابھی سو دن ہوئے ہیں آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا!
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,489
    نئے پاکستان کا ایجنڈا
    غریب کے لیے ڈنڈا
    ڈیم کے لیے چندا
    معیشت کے لیے انڈا
    منقول
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  15. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,614
    متفق۔ کیونکہ میں گاوں میں رہتا ہوں اس لیے اس کا گواہ بھی ہوں۔ اور میرا چھوٹا بھائی لائیو سٹاک میں ملازمت کرتا تھا۔ ابھی گذشتہ سال وہ ملازمت چھوڑ کر ٹیچنگ میں آیا ہے۔
    ان کے پچھلے پانچ سال بہت مصروف گذرے ہیں۔ ویسے کام کیا ہے جیسے کام کرنے کا حق تھا۔ اتنی اچھی بنیاد بن چکی ہے۔ اللہ کرے اب موجودہ حکومت اس کو آگے لے کر چلے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  16. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,314
    سسٹر یہ بھی خوب رہی۔ یہاں کون سا ہار جیت کا مقابلہ ہو رہا ہے۔
    یہاں آپ کی اپنی بات میں ہی تضاد ہے۔ ایک طرف آپ کہہ رہی ہیں کہ یہ معیشت کی بہتری کا نسخہ نہیں ہے۔ اور پھر آپ نے یہ فرما دیا کہ یہ معشیت کے اہم جزو ہیں۔ اگر یہ حکومت لائیو اسٹاک والی پالیسی کو فروغ دے تو معیشت پر اس کے منفی اثرات ہوں گے یا مثبت؟
    جی میرے خیال میں ایک بھکاری وزیر اعظم ایک تجارتی ڈاکو وزیر اعظم سے لاکھ درجہ بہتر ہے۔
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  17. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,314
    نہیں بھائ یہ اچھی بنیاد صرف پچھلی حکومت تک ہی تھی۔ اگر یہ حکومت اسی پالیسی کو جاری رکھے تو یہ ملک کے لیے تباہ کن ہوگا۔ یہ پٹواری سوچ ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  18. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,489
    آپ نے ' صوبائی' اور 'ملکی' کے الفاظ پر غور نہیں کیا شاید۔ باریک بات ہے۔ پی ٹی آئی کے حامیوں کو باریک باتیں سمجھ نہیں آتیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  19. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,489
    بھیک کھل کر مانگے پھر، چندہ نہ کہے۔
    کسی شریف انسان کو بلا ثبوت ڈاکو کہنے والے جنت میں اپنی نہریں لگا رہے ہیں۔ خوشی سے لگائیں، لیکن یہ اچھی سیاسی بحث نہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  20. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,489
    " خان صاحب نے کروڑ نوکریوں نہیں ککڑیوں کا وعدہ کیا تھا قوم کان صاف کرے"۔ منقول
    اس لحاظ سے لاکھوں گھروں کی تعمیر کا وعدہ دراصل ان ککڑیوں کے ڈربوں کی تعمیر کا وعدہ ہو گا شاید!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں