مرغی.انڈے اور کٹے

عطاءالرحمن منگلوری نے 'گپ شپ' میں ‏دسمبر 2, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,274
    بابر بھائی اب تو ڈی جی آئی ایس پی آر بھی ان کا دفاع کرتے لڑکھڑا جاتے ہیں اب آپ ہار مان ہی لیں۔ یہ شہباز حکومت میں 'صوبائی' محکمہ لائیو سٹاک کا ایک چھوٹا سا اشتہار تھا، لیکن اسے اس وقت کے وزیراعظم نے معیشت کی بہتری کا نسخہ بنا کر کبھی پیش نہیں کیا۔ صوبایی محکمہ لائیو سٹاک ہمیشہ سے ایسے اشتہار دیتا ہے کیوں کہ پنجاب زرعی صوبہ ہے اور زراعت اور لائیو سٹاک اس کی معیشت کا اہم جزو ہیں، لیکن اس بار وزیراعظم نے اپنی طرف سے از خود مقرر کردہ سودنوں کی ڈیڈ لائن پوری ہونے پر ' ملکی' معیشت کی بہتری کی تجویز کے لیے یہ شگوفہ چھوڑا۔ جب کہ ان کی پارٹی کے منشور میں یہ بات کہیں شامل نہیں تھی سو یہ واضح ہے کہ باقاعدہ کسی پلاننگ سے کام نہیں ہو رہا، اونگی بونگی پہ گزارا ہے۔ دلیل وہ اچھی لگتی ہے جس میں کوئی جان ہو۔
     
    Last edited: ‏دسمبر 7, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,274
    بات انڈوں کی نہیں بات تجارت کی ہے۔یہ بات ہماری قوم کو دیر سے سمجھ آئی کہ تجارت نوکری سے بہتر ہے اور تاجر وزیراعظم کا وژن بھکاری وزیراعظم سے بہتر تھا۔ وہ چندے نہیں لیتا تھا انفراسٹرکچر بنا گیا۔ ایٹم بم بنا گیا، میگا پراجیکٹس لگا گیا اور یہ بونگیاں مارتے روپے کو جنوبی ایشیا کی سب سے پتلی کرنسی بنا رہے ہیں۔
     
    • متفق متفق x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,274
    کوئی بات نہیں آج کل پی ٹی آئی کے حامیوں میں یہ عارضہ عام ہے یعنی بولتے بولتے رہ جانا۔ ابھی سو دن ہوئے ہیں آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا!
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,274
    نئے پاکستان کا ایجنڈا
    غریب کے لیے ڈنڈا
    ڈیم کے لیے چندا
    معیشت کے لیے انڈا
    منقول
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  5. Ishauq

    Ishauq محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,602
    متفق۔ کیونکہ میں گاوں میں رہتا ہوں اس لیے اس کا گواہ بھی ہوں۔ اور میرا چھوٹا بھائی لائیو سٹاک میں ملازمت کرتا تھا۔ ابھی گذشتہ سال وہ ملازمت چھوڑ کر ٹیچنگ میں آیا ہے۔
    ان کے پچھلے پانچ سال بہت مصروف گذرے ہیں۔ ویسے کام کیا ہے جیسے کام کرنے کا حق تھا۔ اتنی اچھی بنیاد بن چکی ہے۔ اللہ کرے اب موجودہ حکومت اس کو آگے لے کر چلے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  6. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,274
    سسٹر یہ بھی خوب رہی۔ یہاں کون سا ہار جیت کا مقابلہ ہو رہا ہے۔
    یہاں آپ کی اپنی بات میں ہی تضاد ہے۔ ایک طرف آپ کہہ رہی ہیں کہ یہ معیشت کی بہتری کا نسخہ نہیں ہے۔ اور پھر آپ نے یہ فرما دیا کہ یہ معشیت کے اہم جزو ہیں۔ اگر یہ حکومت لائیو اسٹاک والی پالیسی کو فروغ دے تو معیشت پر اس کے منفی اثرات ہوں گے یا مثبت؟
    جی میرے خیال میں ایک بھکاری وزیر اعظم ایک تجارتی ڈاکو وزیر اعظم سے لاکھ درجہ بہتر ہے۔
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  7. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,274
    نہیں بھائ یہ اچھی بنیاد صرف پچھلی حکومت تک ہی تھی۔ اگر یہ حکومت اسی پالیسی کو جاری رکھے تو یہ ملک کے لیے تباہ کن ہوگا۔ یہ پٹواری سوچ ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,274
    آپ نے ' صوبائی' اور 'ملکی' کے الفاظ پر غور نہیں کیا شاید۔ باریک بات ہے۔ پی ٹی آئی کے حامیوں کو باریک باتیں سمجھ نہیں آتیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,274
    بھیک کھل کر مانگے پھر، چندہ نہ کہے۔
    کسی شریف انسان کو بلا ثبوت ڈاکو کہنے والے جنت میں اپنی نہریں لگا رہے ہیں۔ خوشی سے لگائیں، لیکن یہ اچھی سیاسی بحث نہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,274
    " خان صاحب نے کروڑ نوکریوں نہیں ککڑیوں کا وعدہ کیا تھا قوم کان صاف کرے"۔ منقول
    اس لحاظ سے لاکھوں گھروں کی تعمیر کا وعدہ دراصل ان ککڑیوں کے ڈربوں کی تعمیر کا وعدہ ہو گا شاید!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں