ڈالر کا ریٹ میڈیا سے پتہ چلا۔ گپ گلے پڑ گئی

عائشہ نے 'خبریں' میں ‏دسمبر 4, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,207
    پاکستانی تاریخ میں 'پہلی بار' کے شوقین ایک وزیراعظم نے فرمایا ہے کہ
    "دونوں بارڈالر کی قدر میں اضافے کا پتہ میڈیا سے چلا۔ "
    پھر اس فرمان کو مزید باوقعت بنانے کے لیے فرمایا:
    " سٹیٹ بینک خودمختار ادارہ ہے لیکن ان سے کہا ہے کہ آئندہ ایسا فیصلہ ہو تو وزیراعظم کو نوٹیفائی کر دیں۔"
    ملک میں کسی کی کیا مجال کہ اس گپ میں موجود جھول کی نشان دہی کرتا لیکن بھلا ہو جناب کے اپنے وزیر اسد عمر کا جنہوں نے فرمایا:
    " تین لوگوں کو روپے کی قدر گرنے کا معلوم تھا، جناب وزیر، گورنر سٹیٹ بینک اور وزیراعظم"!۔
    تو نتیجہ یہ نکلا کہ آپ ملک میں کتنا ہی خفیہ مارشل لا لگائیں، کسی کو کتنی ہی صادق و امین کی سند دلوائیں، خبر، اظہار رائے اور تنقید کو کتنا دبا لیں، کوئی نہ کوئی آواز، بھلے اپنے ہی وزیر کی، بتا دیتی ہے کہ ہو کیا رہا ہے۔ سیانے کہتے ہیں جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,207
    سٹیٹ بینک نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ وزیراعظم کو خبر کی گئی تھی۔
    اللہ کی شان ہے سابقہ وزیراعظم کو آفس سے نکال کر خوش ہونے والے اسی آفس میں بیٹھ کر اپنے جھوٹوں پر ذلیل ہو رہے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں