تبدیلی آئی اور گیس گئی: سرما کی شدت میں سوئی گیس کا بحران

عائشہ نے 'موسم' میں ‏دسمبر 13, 2018 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    موسم سرما کی شدت بڑھتے ہی سوئی گیس کا بحران سامنے آیا ہے۔ بعض شہروں میں گیس کی سپلائی بالکل معطل ہے۔ ایندھن انسانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے جو آج کل ہر انسان کو میسر نہیں۔ دوسروں پر تنقید کرنےوالے خود حکومت میں ہیں، لیکن ابھی تک صورت حال میں کوئی بہتری نہیں آئی۔
     
    Last edited: ‏دسمبر 13, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  2. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,614
    پاکستان میں گیس کی صورت حال بہت ابتر ہے۔ میرا تھوڑا بہت واسطہ اسی فیلڈ سے ہے۔ لہذا کہا جا سکتا ہے کہ مستقبل قریب میں بہتری کی گنجائش اس وقت تک نظر نہی آ رہی۔ جب تک ایران یا دوسرے کسی ملک سے پائپ لائن نہی بچھا لیتے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    اتنا برا حال کبھی نہیں ہوا تھا۔ ایک بار پھر گیس کے لیے گاڑیوں کی قطاریں دیکھنے میں آ رہی ہیں جو ہم بھول گئے تھے۔ غالبا پانچ چھ سال پہلے یہ قطاریں دیکھتے تھے۔ گزشتہ دو سال میں سوئی گیس کی سپلائی کافی بہتر تھی۔ اب روالپنڈی کے کچھ علاقوں میں سرے سے غائب ہے۔ اسلام آباد میں مقررہ اوقات کے علاوہ بھی جب چاہیں پریشر کم ہو جاتا ہے۔ افسوس اس شدید موسم میں زندگی مزید مشکل ہو گئی ہے۔ تبدیلی کے دعوے کرنے والوں میں شرم نام کی کوئی چیز نہیں۔ ان کا وزیر دھڑلے سے کہہ رہا ہے کہ آئی ایم ایف کے کہنے سے پہلے ہی گیس مہنگی کر دی، روپے کی قدر گرا دی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,475
    بچوں کو گھر میں پڑے گیس کے ہیٹر جلانے کا بہت شوق بھی ہے اور ضرورت بھی ' لیکن پریشر انتہائ کم ہونے کی وجہ سے استعمال نہیں کر پاتے..یہ حالت دیکھ کر کئ بار گلگت کی یاد آئ جہاں گیس نہیں تھی لیکن مٹی کے تیل والے ہیٹر کمروں کو گرم رکھتے.
    سی این جی اور پیٹرول کی قیمت تقریبا برابر کر دی گئ ہے.بحران اور سردی کے دنوں میں گاڑی پیٹرول پہ رکھنا انجن، بیٹری اور گاڑی کی صحت کے لئے مفید ہے..گیس کی لائین میں لگنے کے بجائے پیٹرول ڈلوا لیں.اور کبھی کبھار سی این جی پر رش نہ ہوا تو سیلنڈر فل کروا لیں اس طرح پیٹرول + گیس حسب ضرورت کام چلا لیں. اپنا یہی معمول ہے.
     
    • مفید مفید x 1
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,436
    اللہ ہی خیر کرے. میڈیا پر وزیر، مشیر سب غیر سنجیدہ نظر آتے ہیں. اور پھر اپوزیشن کی مکمل خاموشی نے بھی انہیں موقع دیا ہوا ہے. جو مرضی کرتے کرتے رہیں.
     
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    وفاقی وزیر گیس وپیٹرولیم غلام سرور خان نے بڑی سنجیدگی سے فرمایا ہے کہ گیزر لگژری ہے پانی چولہے پر گرم کریں۔
    یہ بندہ اس کپتان کی "انقلابی" ٹیم کا حصہ ہے جس نے 92 کا ورلڈ کپ جیتا تھا۔:ROFLMAO:
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں