اردو ڈیزائنرکا مختصر تعارف

اردو ڈیزائنر نے 'سوفٹ وئیرز پر تبصرے' میں ‏جنوری 9, 2019 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اردو ڈیزائنر

    اردو ڈیزائنر نوآموز

    شمولیت:
    ‏جنوری 9, 2019
    پیغامات:
    8

    آج کل ویب کے دور، ٹیکنالوجی کے عروج اور دورانِ سفر انٹرنیٹ سے منسلک ہونے کی خواہش نے جنون کی سی کیفیت اختیار کر لی ہے۔ اس جنون کو نت نئے آلات نے کئی گنا بڑھا دیا ہے۔ اردو ڈیزائنر پاکستان کا پہلا اردو سافٹ ویئر ہے جسمیں موبائل پر مختلف قسم کے بڑے پینافلیکس سے لیکر چھوٹے سوشل میڈیا پوسٹس اردو میں اسانی سے ڈیزائن کر سکتے ہیں۔ کاروبار ی خواتین و حضرات اپنی پسند کے ڈیزائن خود بنا کر مختلف سوشل ویب سائٹ پر ڈائرکٹ شئیر کر سکتے ہیں اردو ڈیزائنر موبائل اپلیکشن نے صارفین کیلئے ایک نئی دنیا متعارف کرادی ہے، اس نےسارے کام آسان کردئے جو کام کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر ہوتے تھے- چاہے آپ نے فیسبک ، ٹیوٹر، واٹس ایپ یا انسٹاگرام کے لئے پوسٹ بنانا ہو یا یوٹیوب کے لئےتھمب نیل، اس اپلیکشن کے ذریعے بہت ہی آسان

    اردو ڈیزائنر میں پہلے سے بنے بنائے ڈیزائن موجود ہیں جسمیں ترمیم کرکے اپنے لیے خوبصورت ڈیزائن بنایا جاسکتا ہیں۔ اس میں ڈیزائنز کے ساتھ ساتھ اچھی شاعری بھی موجود ہے اور آنلائن بیک گراونڈ تصویریں بھی ڈھونڈی جا سکتی ہیں جن کو ڈاونلوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ کسی تصویر کی بیک گراونڈ ختم کرنا ہو یا کسی ایک رنگ کو تبدیل کرنا ہو بہت ہی آسان ۔
    اس میں بہت سارے خوبصورت اردو کے فونٹ موجود ہیں ڈیکوریشن کیلئے مختلف آپشن ، بنی بنائی اشکال اور لے اوٹ ہیں جنکو مختلف ڈیزائن کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اسکا طریقہ استعمال بہت آسان مگر غور طلب ہیں اسلئے استعمال کے طریقہ کار کو جاننے کیلئے یوٹیوب پر ویڈیوز ڈال دی گئی ہیں جو کہ اردو ڈیزائنر کے مین منیو سے دیکھے جا سکتے ہیں۔ اردو کی بورڈ انسٹال کئے بغیر اردو میں لکھائی کی جا سکتی ہے۔ لکھائی کو مختلف ڈیزائن، رنگ، بیک گراونڈ رنگ اسٹائل میں لکھا جا سکتا ہے، اس سافٹ ویئر میں وقتاً فوقتاً مختلف اردو ڈیزائن کےمقابلے کا انعقاد کیا جاتا ہے اور جیتنے والے خوش نصیب کے کام کو سراہا جاتا ہے۔

    العرض اردو ڈیزائنرایک بہترین اور جامع سافٹ ویئر ہے جو آپ کو دوسرے ڈیزائن سافٹ ویئر زیا لیپ ٹاپ کی ضرورت محسوس نہیں کرنے دیتی

    اردو ڈیزائنرسافٹ وائر پلے سٹور پر موجود ہے
    اور یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

    مجھے یہاں لکھائی میں دشواری پیش آرہی ہے مجھے اندازہ ہے کہ پوسٹ کےآملا میں بہت سے غلطیاں ہیں پوسٹ میں کچھ سکرین شاٹ لف کر رہا ہوں امید ہے اپکو یہ سافٹ ویئر پسند آئے گا اپنی رائے سے ضرور نوازئیے گا۔

    [​IMG] [​IMG]
    [​IMG]


    [​IMG]

    [​IMG]

     
    Last edited: ‏جنوری 9, 2019
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • اعلی اعلی x 1
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,270
    عمدہ کوشش!
    چیک کرتے ہیں ان شاءاللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. اردو ڈیزائنر

    اردو ڈیزائنر نوآموز

    شمولیت:
    ‏جنوری 9, 2019
    پیغامات:
    8
    شکریہ، اس کا ایک ٹوٹریل پیش خدمت ہیں۔

     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  4. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,306
    بہت عمدہ سافٹ ویئر ہے، میں نے اس کا پرانا ورژن اردو آن پکچرز اردو مجلس کے تھریڈز کی پوسٹس کے لئے مجلس کے فیس بک پیج پر استعمال کیا تھا، نیا ورژن بھی ذاتی استعمال میں لا چکا ہوں اور اسے پہلے سے بہتر پایا، جزاک اللہ خیرا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  5. اردو ڈیزائنر

    اردو ڈیزائنر نوآموز

    شمولیت:
    ‏جنوری 9, 2019
    پیغامات:
    8
    پسندیدگی کا شکریہ۔ پرانا ورژن اردو آن پکچرز بھی پلےسٹور پر دستیاب ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,270
    بہترین.مزید فرصت میں دیکھیں گے. ٹیوٹوریل میں میوزک ضروری نہیں ہوتا..اگر کوئی متبادل استعمال کیا جائے توزیادہ بہتر ہے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. اردو ڈیزائنر

    اردو ڈیزائنر نوآموز

    شمولیت:
    ‏جنوری 9, 2019
    پیغامات:
    8
    شکریہ، مگر اس میں کوئی میوزک شامل نہیں۔ اس کو Vocals کہتے ہیں۔ جو صرف انسانی آوازیں ہوتی ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • مفید مفید x 1
  8. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,270
    اچھی بات ہے.شکریہ.میں نے مکمل ویڈیو نہیں دیکھی تھی. ابتداء سے میوزک محسوس ہوا تو بند کردیا تھا.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. اردو ڈیزائنر

    اردو ڈیزائنر نوآموز

    شمولیت:
    ‏جنوری 9, 2019
    پیغامات:
    8
    میں خود میوزک پسند نہیں کرتا، اورٹوٹریل کے ویڈیوز میں بھی میوزک شامل کرتا نہیں تاکہ دوسروں کے گناہوں سے بچا جا سکے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  10. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    14,270
    جزاک اللہ خیرا . کہ دوسروں کی خیر خواہی بھی پسند کی جائے. عموما لوگ چھوٹے گناہوں کو معمولی سمجھتے ہیں. جبکہ یہ بڑے گناہوں کا سبب بن سکتے ہیں.
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
    • دلچسپ دلچسپ x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں