کشمیر کی صورتحال پر فوجی ترجمان کا بیان

اصفی نے 'خبریں' میں ‏جنوری 11, 2019 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اصفی

    اصفی نوآموز

    شمولیت:
    ‏جنوری 10, 2019
    پیغامات:
    1
    خبر کے مطابق کشمیر کی کشیدہ صورتحال کا زکر کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ انڈیا کشمیر کے لوگوں کے جذبے آزادی کو دبانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے ۔ شاہ کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔انھوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایسی کاروئیوں سے غیور اور غیرت مند کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو ختم نہیں کیا جا سکتا
    یاد رہے کہ کئی دہائیوں سے کشمیر میں آٹھ سے نو لاکھ انڈین آرمی سے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔اور اس سلسلے میں بچوں پر پیلٹ گن سے لے کر گھروں کو کیمیکل سے جلانا تک شامل ہے لیکن اس کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد کو دبایا نہیں جا سکا۔گزرنے والا سال ایک بدترین سال کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے کیوں کہ اس میں پچھلے دس بارہ سالوں میں سب سے زیادہ کشمیریوں کو شہید کیا گیا ہے


    https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1083013116135391232



    www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1106041641&Issue=NP_KHI&Date=20190110
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں