اتنا وقت دینا میرے اللہ

ساجد تاج نے 'گپ شپ' میں ‏جنوری 11, 2019 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,743
    اتنا وقت دینا میرے اللہ

    اتنا وقت مجھے دینا میرے اللہ کہ میں تجھ کو راضی کر سکوں۔
    اتنا وقت مجھے دینا میرے اللہ کہ میں توبہ کر سکوں۔
    اتنا وقت مجھے دینا میرے اللہ کہ میں اپنی دنیا و آخرت سنوار سکوں۔
    اتنا وقت مجھے دینا میرے اللہ کہ میں تیری راہ میں جہاد کر سکوں۔
    اتنا وقت مجھے دینا میرے اللہ کہ میں جنت کا حقدار بن سکوں۔
    اتنا وقت مجھے دینا میرے اللہ کہ میں خود کو جہنم کی آگ سے بچا سکوں۔
    اتنا وقت مجھے دینا میرے اللہ کہ میں اپنی قبر کو امن کا گہوارہ بنا سکوں۔
    اتنا وقت مجھے دینا میرے اللہ کہ میں اپنے نبی ﷺ کی ہر سنت کو اپنا سکوں۔
    اتنا وقت مجھے دینا میرے اللہ کہ میں تیری رَسی کو مضبوطی سے تھام سکوں۔
    اتنا وقت مجھے دینا میرے اللہ کہ میں اپنے والدین کا فرمانبردار بن سکوں۔
    اتنا وقت مجھے دینا میرے اللہ کہ میں روزِ حشر تیرے آگے شرمندہ نہ ہو سکوں۔
    اتنا وقت مجھے دینا میرے اللہ کہ میں سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ کہہ سکوں۔
    اتنا وقت مجھے دینا میرے اللہ کہ میں حقوق العباد کو پورا کر سکوں۔
    اتنا وقت مجھے دینا میرے اللہ کہ میں خود کو خوشاآمد سے بچا سکوں۔
    اتنا وقت مجھے دینا میرے اللہ کہ میں خود کو بہتان بازی سے بچا سکوں۔
    اتنا وقت مجھے دینا میرے اللہ کہ میں تیرے پسندیدہ بندوں میں شمار ہو سکوں۔
    اتنا وقت مجھے دینا میرے اللہ کہ میں ہر وقت تیرا شکر ادا کر سکوں۔
    اتنا وقت مجھے دینا میرے اللہ کہ میں تیرے گھر (خانہ کعبہ) کی زیارت کر سکوں۔
    اتنا وقت مجھے دینا میرے اللہ کہ میں تیرے بتائے ہوئے رستے پر چل سکوں۔
    اتنا وقت مجھے دینا میرے اللہ کہ میں صبح وشام تیری حمد وثناء کر سکوں۔
    اتنا وقت مجھے دینا میرے اللہ کہ میں کسی کے لیے ہدایت کا ذریعہ بن سکوں۔
     
    Last edited: ‏جنوری 11, 2019
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,274
    آمین! یا رب العالمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں