آبگینے از احسن عزیز

عائشہ مرتضی نے 'حُسنِ کلام' میں ‏جنوری 30, 2019 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ مرتضی

    عائشہ مرتضی نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 28, 2019
    پیغامات:
    13
    احسن عزیز شہید کی عورتوں کیلیے لکھی گئ ایک خوبصورت نظم..

    ذرا دھیرے سے تم چلنا
    کہ یہ تو آبگینے ہیں..
    کہ یہ وہ آبگینے ہیں
    کہ جو گھر بھر کی زینت بھی
    کبھی ہو پیاس کی شدت
    تو یہ پانی پیلاتی ہیں
    کبھی سورج کی ہو حدت
    تو یہ سایہ بناتی ہیں..
    یہ ہیں آنگن کے تارے جو
    ہمیشہ جگمگاتے ہیں
    مکاں کو ذر بناتے ہیں
    انھی میں وہ قرینے ہیں
    کہ یہ تو آبگینے ہیں
    یہی آنکھوں کی ہیں ٹھنڈک
    یہی ٹھنڈک بھی راحت بھی
    انھی سے رونق محفل
    انھی سے حرمت محمل
    بھری شاداب دنیا میں
    یہی سرسبز اک حاصل
    یہی جنت کے زینے ہیں...
    کہ یہ ہے ماں,یہی بیٹی,یہی بہنا
    یہی ہے ہاتھ کا گہنا
    محاذوں پر جو نکلو تو
    یہی پیروں کی بیڑی بھی..
    بنی پسلی سے ہے یہ
    اسلیے تھوڑی سی ٹیڑھی بھی..
    مگر تم توڑ مت دینا..
    انھیں مستور ہی رکھنا
    کہ عصمت کے نگینے ہیں
    کہ یہ تو آبگینے ہیں..
    کبھی سوچا بھی ہے تم نے
    یہ کتنا دکھ اٹھاتی ہیں..
    تمھاری زندگی کو
    کسطرح شاداب بناتی ہیں..
    تمھاری راہ کے کانٹے
    یہ چن لیتی ہیں پلکوں سے.
    سفر آساں بناتی ہیں
    سنورجائیں اگر
    اک نسل کا ایماں بناتی ہیں
    پھر ان معصوم کلیوں کو
    یہی بصری,یہی سفیاں بناتی ہیں
    کہ یہ تو آبگینے ہیں....
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,315
    ماشاء اللہ بہت خوب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,488
    بہت خوب!
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں