مغربی ممالک میں میت کے کفن و دفن کے معاملات

ابو حسن نے 'غیر اسلامی افکار و نظریات' میں ‏اپریل 27, 2019 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    420
    ( تحریر از ابو حسن ، میاں سعید )

    مغربی ممالک میں جہانپربہت حد تک سہولتیں میسرہیں وہیں پر بہت سی اقسام کے مشاکل گھڑے بھی منہ کھولے ہوئے ہیں جس میں سے ایک میت کے کفن و دفن کے اخراجات کا معاملہ ہے

    ہماری اکثر مسلم کمیونٹی مساجد کے ساتھ جڑی ہوتی ہے اور لوگ مساجد کے قریب ہی رہنا پسند کرتے ہیں اور اسی طرح جینے کے ساتھ مرنا بھی جڑا ہوا ہے تو مسلم کمیونٹی کو قبرستان کی ضرورت بھی رہتی ہے اس کیلئے بعض مساجد قبرستان والوں کے ساتھ ڈائریکٹ معاملات کرلیتے ہیں جس سے قبر بنسبت دوسری جگہوں سے سستی مل جاتی ہے اور بعض جگہوں پر یہی معاملہ ماہوارقسطوں پر مشتمل ہوتا ہے اور لوگ اپنی زندگی میں ہی اپنی قبر خرید کر رکھ لیتے ہیں

    مسلم میت کے لواحقین کو تین مرحلوں پر خرچ کی ضرورت درپیش ہوتی ہے

    1. قبر کی جگہ (3 ہزار ڈالرز)
    2. کفن کا سامان ( 900 ڈالرز)
    3. قبر کھودنا اور بند کرنا ( 1200 ڈالرز)
    اور ان سب کیلئے جو ایک اندازاً رقم درکار ہوتی ہے وہ تقریبا (5 ہزار ڈالرز) 5 لاکھ روپے کی رقم ہے اور یہ بات میں کینیڈا کے شہر ٹورانٹو کی کررہا ہوں مختلف ممالک میں اس سے کم و بیش رقم بھی ہوسکتی ہے


    یہی معاملہ کرسچن کمیونٹی پر بہت بھاری ہے کچھ دو ہفتے قبل ایک غیرمسلم کولیگ کی والدہ انتقال کرگئی تو کچھ دن کے بعد جب وہ جاب پر آیا تو میں نے سرسری اس سے پوچھا کہ میں اپنی معلومات کیلئے کچھ جاننا چاہتا ہوں اگر تمہیں مناسب لگے تو جواب دے دینا وگرنہ رہنے دینا

    ابوحسن : تمہاری والدہ کے تدفین پر کتنا خرچہ ہوا ؟

    کولیگ : والدہ کی تدفین پر(35 ہزار ڈالرز ) 35 لاکھ روپے کا خرچہ ہوا ہے

    ابوحسن : یہ خرچ کی رقم تو بہت زیادہ ہے بنسبت ہم لوگوں کے ؟ ہماری مسلم کمیونٹی میں تو تقریبا 5 لاکھ روپے کی رقم کا خرچ ہوتا ہے ( یہ کولیگ بھی ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا شخص تھا )

    کولیگ : تم ٹھیک کہہ رہے ہو ، ہمارے یہاں تو فوتگی پر اہل خانہ اپنی اپنی جیبیں ٹٹول رہے ہوتے ہیں تدفین کی رقم اکٹھی کرنے کیلئے

    ابوحسن : اب تو تمہارے کرسچن میں بھی ہندوں کی طرح میت کو جلا دیتے ہیں بجلی کی بھٹی میں اخراجات کم کرنے کیلئے

    کولیگ : تم ٹھیک کہہ رہے ہو بعض کرسچن اب دفنانے کی بجائے بجلی کی بھٹی میں ہندؤوں کی طرح میت کو جلا دیتے ہیں لیکن جس چرچ میں اور میری فیملی جاتے ہیں وہ چرچ والے اس کو مناسب نہیں سمجھتے وہ دفنانے کو ہی ترجیح دیتے ہیں
    (عمومی طور پر چرچ والوں کی تعلیمات بھی ایک دوسرے مختلف ہیں ،اگر افریقہ کے لوگوں پر مشتمل چرچ ہے تو گوری رنگت والوں کا داخلہ نہیں ،اگر گورے کے لوگوں پر مشتمل چرچ ہے تو افریقی اور کالی رنگت والوں کا داخلہ نہیں ،اسی طرح عقائد میں بھی کثرت کے ساتھ اختلاف ہے تو اس لحاظ سے تقریبا ہر چرچ کی الگ الگ تعلیمات ہیں)

    ابوحسن : ہمارے لوگ تو یہاں کی وجہ سے تابوت کے ساتھ دفن کرتے ہیں وگرنہ ہم تو تابوت کے بغیر ہی دفن کرتے اور یہ تابوت بھی مفت میں ملتا ہے اور بعض لوگ اپنی خریدی ہوئی قبر بھی دوسروں کو فی سبیل اللہ دے دیتے ہیں

    کولیگ : ہمارے ہاں تو تابوت ڈیڑھ لاکھ سے 60 لاکھ روپے تک کا ہوتا ہے

    ابوحسن : میں تمہیں ایک دلچسپ واقعہ سناتا ہوں ،ہماری مسجد کے بیسمنٹ کا کام کرنے کچھ لوگ آئے تھے اور اس میں دو کرسچن باپ بیٹا بھی تھے اور باپ نے باتوں باتوں میں مسجد کے امام سے پوچھا کہ آپ کے یہاں کفن و دفن کی سہولت موجود ہے ؟

    امام صاحب : ہاں جی یہ سہولت ہے یہانپر

    کرسچن باپ : تدفین پر مکمل کتنا خرچہ آتا ہے ؟

    امام صاحب : مکمل خرچہ 5 ہزار ڈالرز ہے تقریبا

    کرسچن باپ : "حیرانگی سے" کیا بات کہہ رہے ہیں ؟ سچ کہہ رہے ہیں مذاق تو نہیں کررہے ؟

    امام صاحب : جی میں سچ ہی کہہ رہا ہوں مذاق نہیں کررہا

    کرسچن باپ : " اپنے بیٹے کو مخاطب کرتے ہوئے" اے بیٹا ، میں مرجاؤں تو یہاں لے آنا بہت ہی کم خرچ ہوگا

    کولیگ : " یہ واقع سن کر کولیگ ہنسنے لگا " یہ حقیقت ہے ہماری کمیونٹی اس مشکل سے بہت پریشان ہے

    ابوحسن : اگر میں یہی بات اپنے پاکستان کے دوست و احباب کو بتاؤں کہ " تدفین پر(35 ہزار ڈالرز ) 35 لاکھ روپے کا خرچہ ہوتا ہے " تو جلدی لوگ مانیں گے بھی نہیں اور تعجب سے دیکھیں گے کہ ذہنی حالت تو ٹھیک ہے ؟

    یہی بات امام صاحب سے ہورہی تھی تو کہنے لگے کہ ہمارے ہاں
    پاک و ہند میں بعض لوگوں کی تو پوری زندگی کی کمائی بھی 35 لاکھ روپے نہیں ہوتی


    میں نے دل میں سوچا کہ فقط زندہ رہنا ہی نہیں بلکہ ان کرسچن لوگوں کیلئے مرنا بھی بہت مشاکل لیکر آتا ہے
     
    Last edited: ‏اپریل 29, 2019
    • معلوماتی معلوماتی x 2
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,420
    الحمد للہ علی نعمۃ الاسلام

    دین آسانی کے لئے ہوتا ہے نا کہ مزید مشکل بنانے کے لئے، اللہ ان لوگوں کو ہدایت عطا فرمائے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  3. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    420
    بے شک



    آمین
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  4. Abdulla Haleem

    Abdulla Haleem رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جولائی 19, 2014
    پیغامات:
    118
    اتنا خرچہ کس مد میں جاتا ہے جناب ابو الحسن!

    ہمارے ان جزیروں میں بھی تابوت میں دفنایا جاتا ہے۔ عام طور پر 8×4 فٹ کے 9 یا 12 ملی میٹر کے موٹائی والے ایک عدد پلائی وڈ
    سے تابوت تیار کرتے ہیں۔ ان تابوتوں کے نچلے حصہ موٹے دھاگے یا رسی سے پرویے جاتے ہیں۔ اور اس پر کبھی چٹائی نما کوئی چیز یا کبھی کیلے کے پتے رکھ کر اس پر سفید ریت چھڑک کر میت کو اسی میں لٹایا جاتا ہے۔

    تو خرچہ کفن کے کپڑے اور کافور اور پلائ وڈ دھاگہ رسی باقی نہانے دہلانے کا صابن شیمپوز نئے پہونچہ یاتولیہ پرخرچ آتا ہے۔
    سب کچھ ملا کر بھی 150 سے 200 ڈالرز میں مکمل ہوجاتا یے۔

    گورکنوں اور میت کو غسل دینے والوں کو حکومت ایک معمولی سی مشاہیر دیتے ہیں۔ جو تقریبا30 ڈالر فی میت ہوتی ہے جو ان سب پر تقسیم کرتے ہیں۔


    تو آپ کے وہاں کے خرچہ جات جہاں جاتا ہے وہ ہمیں بتا کر معلومات میں اضافہ کردیں۔ شکریہ
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  5. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    420

    محترم آپ نے شاید پوری تحریر غور سے نہیں پڑھی آپ کے سوالوں کے جواب وہیں پر ہیں



    مسلم میت کے لواحقین کو تین مرحلوں پر خرچ کی ضرورت درپیش ہوتی ہے

    1. قبر کی جگہ (3 ہزار ڈالرز)
    2. کفن کا سامان ( 900 ڈالرز)
    3. قبر کھودنا اور بند کرنا ( 1200 ڈالرز)
    اور ان سب کیلئے جو ایک اندازاً رقم درکار ہوتی ہے وہ تقریبا (5 ہزار ڈالرز) 5 لاکھ روپے کی رقم ہے اور یہ بات میں کینیڈا کے شہر ٹورانٹو کی کررہا ہوں مختلف ممالک میں اس سے کم و بیش رقم بھی ہوسکتی ہے

    کولیگ : ہمارے ہاں تو تابوت ( 1500 ڈالرز) ڈیڑھ لاکھ سے ( 60 ہزارڈالرز) 60 لاکھ روپے تک کا ہوتا ہے
     
    Last edited: ‏اپریل 29, 2019
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  6. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    420
    محترم آپ کہاں رہتے ہیں؟ میں نہیں جانتا

    لیکن یہ ضرور جانتا ہوں کہ مختلف ممالک میں ایک ہی چیز کی قیمت مختلف ہوتی ہے اور اسی لیے میں نے یہ پیرا خاص طور پر لکھا کہ " مختلف ممالک میں اس سے کم و بیش رقم بھی ہوسکتی ہے "

    اسکی ایک مثال یہ ہے کہ یہانپر پاکستانی 4 عدد آم 1200 روپے میں ملتے ہیں جنکا وزن ایک کلو بھی نہیں ہوتا اب پاکستان میں اتنے مہنگے تو نہیں ملیں گے ؟
     
    Last edited: ‏اپریل 29, 2019
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  7. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    420
    محترم آپ کی معلومات میں اضافہ کیلئے میں نے اس کولیگ سے مزید معلومات حاصل کیں ہیں

    اب مسلم میت کے لواحقین کو تین مرحلوں پر خرچ کی ضرورت درپیش ہوتی ہے

    1. قبر کی جگہ (3 ہزار ڈالرز)
    2. کفن کا سامان ( 900 ڈالرز)
    3. قبر کھودنا اور بند کرنا ( 1200 ڈالرز)
    اور ان سب کیلئے جو ایک اندازاً رقم درکار ہوتی ہے وہ تقریبا (5 ہزار ڈالرز) 5 لاکھ روپے کی رقم ہے اور یہ بات میں کینیڈا کے شہر ٹورانٹو کی کررہا ہوں مختلف ممالک میں اس سے کم و بیش رقم بھی ہوسکتی ہے


    اب کرسچن میت کے لواحقین کو تین مرحلوں پر خرچ کی ضرورت درپیش ہوتی ہے
    1. قبر کی جگہ + قبر کھودنا اور بند کرنا+ کتبہ (12 ہزار ڈالرز)
    2. تابوت ( 8 ہزار ڈالرز)
    3. چرچ کی خدمات + کفن ( 15ہزار ڈالرز)
    اورچرچ کی خدمات میں میت کی دیکھ بھال کرنا اس میں مذہبی رسومات اور پھر چرچ کی گاڑی جس میں میت کو قبرستان تک لیکر جانا اور پھر وہاں دفن کرنے تک کی رسومات شامل ہیں ان سب کیلئے جو ایک اندازاً رقم خرچ ہوئی ہے وہ تقریبا (35 ہزار ڈالرز) 35 لاکھ روپے کی رقم ہے اور یہ بات میں کینیڈا کے شہر ٹورانٹو کی کررہا ہوں
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  8. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,854
    السلام علیکم

    ہمارے یہاں برسٹل میں بھی مساجد ہیں اور جس پر یہاں قبرستان مسلمانوں کے لئے الگ ہےاور عیسائی قبرستان الگ، میت ہسپتال سے مسجد میں لائی جاتی ہے اور یہیں نماز جنازہ پڑھ کر قبرستان لے جایا جاتا ہے۔ دفن سے مٹی ڈالنے اور ابہار کی شکل دینے تک کا کام اپنے بندے ہی کرتے ہیں اس کے بعد اوپر پھولوں سے بنا چاکھٹا اور گلدستے رکھ دئے جاتے ہیں۔

    ہمارے یہاں بھی اس پر اتنا خرچ نہیں جتنا کینیڈا میں ہے پھر یہاں قبر کا بندوبست اور تمام کام مسجد انتظامیہ ہی کرتی ہے مسجد کے فنڈ سے جس پر یہاں رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔ پھولوں کا چوکھٹا اور گلدستے خود ہی خریدنے ہوتے ہیں۔

    کینیڈٓ والا عیسائی قبر کا خرچہ غیر یقینی لگ رہا ہے، ہمارے یہاں تو اگر ایسا نہیں دفن پر حکومت سپورٹ کرتی ہے۔ جس پر ان کا ایک طریقہ کار ہے کبھی موقع ملا تو پوچھوں گا۔

    والسلام
     
  9. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,420
    https://www.google.com/amp/s/lsmins...rance-canada/2017/11/funeral-cost-canada/amp/

    اس سائیٹ کے مطابق اونٹاریو میں فیونرل کاسٹ 1500 سے 20000 تک ہے جبکہ یہ قیمتیں دو سال پہلے کی ہیں۔ اور ظاہر ہے کہ ٹورنٹو سٹیٹ کیپیٹل ہونے اور میجر سٹی ہونے کی وجہ سے مہنگائی میں سرفہرست ہوگا۔

    موسمی اثرات کے علاوہ ہر فیملی کی اپنی اپنی خاندانی روایات اور نمود و نمائش اس خرچے میں اضافے کا سبب بنتی ہیں۔
     
    Last edited: ‏مئی 3, 2019
  10. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    420
    یہ سب کام یہانپر بھی ایسے ہی ہوتے ہیں بلکہ میت کیلئے کولڈ روم کی سہولت بھی موجود ہے مسجد میں اورغسل کی سہولت بھی موجود ہے


    یہانپر قبر خود ہی خریدنا ہوتی ہے اور اس میں مسجد انتظامیہ بھی اپنا کردار ادا کرتی ہے کہ مسلمانوں کے قبرستان میں قبر کی جگہ قسطوں پر مل جاتی ہے جسے ماہوار ادائیگی کی بدولت آسان بنادیا جاتا اور لوگ اپنے لیے جگہ پہلے سے ہی خرید کر رکھ لیتے ہیں اور بعض لوگ اسی طرح لے لیتے ہیں لیکن کمیونٹی میں کسی کی موت پر اسے ہدیہ کردیتے ہیں



    میرے علم میں ابھی تک یہ بات نہیں آئی کہ اس مد میں حکومت کچھ مدد کرتی ہو وگرنہ لوگوں اپنی میت کو جلانے کی کیا ضرورت ہے ؟ اور یہ بات جو میں نے لکھی کہ

    "چرچ کی خدمات + کفن ( 15ہزار ڈالرز)"

    "چرچ کی خدمات میں میت کی دیکھ بھال کرنا اس میں مذہبی رسومات اور پھر چرچ کی گاڑی جس میں میت کو قبرستان تک لیکر جانا اور پھر وہاں دفن کرنے تک کی رسومات شامل ہیں ان سب کیلئے جو ایک اندازاً رقم خرچ ہوئی ہے "

    دیکھا جائے تواس پر ایک کثیر رقم خرچ ہوئی ہے


    کیپیٹل اوٹاوا ہے لیکن " گریٹ ٹورانٹو ایریا " اسکی بنسبت گنجان آباد اور مہنگا ہے اس میں 5 شہر جڑے ہوئے ہیں زیادہ تر دیسی لوگ انہی شہروں میں ہیں

    بالکل یہ بات بھی اپنی جگہ درست ہے اور اس میں پھر مختلف چرچوں کی بھی تعلیمات الگ الگ ہیں اور اندازہ لگائیں کہ وہ بھی اپنی عوام سے اپنی خدمات کے عوض اچھا خاصہ مال اینٹھ لیتے ہیں
     
    • متفق متفق x 1
    • دلچسپ دلچسپ x 1
  11. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,420
    جی میاں صاحب، اسی لئے سٹیٹ کیپیٹل لکھا ہے کہ اونٹاریو سٹیٹ کا کیپیٹل شاید یہی ہیگا ;)
     
  12. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,854
    السلام علیکم

    عیسائی کی موت کے بعد خرچہ زیادہ کیوں ہوتا ہے اس پر بتاتے ہیں۔
    پاکستان میں وفات والے گھر کھانے پینے کا کام ان کے عزیز و اقارب مل کر کرتے ہیں اور خرچہ آپس میں تقسیم کر لیتے ہیں۔

    برطانیہ میں میت کسی کی بھی ہو، مسجد میں اعلان کر دیا جاتا ہے، ہسپتال سے میت مسجد لائی جاتی ہے وہیں محراب کے ساتھ کچھ فاصلہ ہر ایک دروزہ ہوتا ہے اسے کھول دیا جاتا ہے اور دوسری طرف سے میت ادھر لائی جاتی ہے جس پر مسجد میں نماز جنازہ پڑھی جاتی ہے، اس کے بعد میت سپیشل کار میں قبرستان لائی جاتی ہے اور وہیں دفن ہونے کے بعد سب اپنے اپنے گھروں کو چلے جاتے ہیں۔

    لیکن عیسائی میں ایسا نہیں، ان میں کارڈ بانٹے جاتے ہیں اور فون پر اپنے عزیزوں، دوستوں اور کام کرنے والی جگہ پر سب کو دعوت نامہ بھیجا جاتا ہے جس پر سارا پروگرام وقت کے ساتھ لکھا ہوتا ہے۔

    ڈیڈ باڈی چرچ لائی جاتی ہے جہاں ۲۰۰ سے زیادہ لوگ اکٹھے ہوتے ہیں،

    وہاں سے قبرستان جاتے ہیں اور دفن کرنے کے بعد ایک کمیونٹی حال بک کیا ہوتا ہے وہاں چلے جاتے ہیں، وہاں سب کے کھانے پینے کا انتظام ہوتا ہے جو بہت دیر تک جاری رہتا ہے، اصل خرچہ اس مرحلہ کا ہے جس سے میت مہنگی پروگرام مہنگا پڑتا ہے۔

    رہی بات کہ اگر کسی کے پاس کچھ نہ ہو تو ابوالحسن بھائی یہاں جب بچہ ۱۷ سال کا ہوتا ہے تو اسے این آئی نمبر جاری ہوتا ہے، اور پھر کچھ عرصہ بعد اس کی ریٹائرمنٹ پر ایک پینشن جو حکومت نے اسے ہر حال میں دینی ہے بھلہ وہ کام کرے یا نہ کرے، یہ جمع ہونی شروع ہو جاتی ہے اور اس پر لیٹر بھی مل جاتا ہے۔ اس لئے اگر کوئی جس کا کوئی آگے پیچھے نہیں یا حالات ایسے نہ رہے ہوں تو اس کی موت پر جو بھی خرچہ ہے حکومت اس کی پینشن سے کرتی ہے اس کے لئے ضروری نہیں کہ وہ کوئی خاص اہتمام بھی کرے، چرچ سے سیدھا جا کر صندوق قبر میں ڈال دیتے ہیں۔ کینیڈا میں بھی ایسا ہی کوئی قانون ہو گا، جس پر شائد آپ کو ابھی علم نہ ہو۔

    والسلام
     
  13. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,854
    السلام علیکم

    سمائل کے ساتھ بھائی جب یہاں سے کسی بھی چیز کی قیمت لکھا کریں تو پھر پاکستان کی قیمت ساتھ نہ دیا کریں۔ ہمارے یہاں یہی چار پاکستانی آم ڈبہ میں بند 3£ کا ڈبہ ملتا ہے اور اگر 4 ڈبے لیں تو پھر یہ 10£ میں ملتے ہیں۔ اب پاکستان میں یہ 4 آم 3 روپے میں ملتے ہونگے نہیں نہ۔

    والسلام
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں