حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا ایک اثر انگیز واقعہ

پیاسا نے 'سیرتِ سلف الصالحین' میں ‏اکتوبر، 15, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. پیاسا

    پیاسا -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جون 30, 2008
    پیغامات:
    324
    حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا ایک اثر انگیز واقعہ

    خلیفہ ثانی حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے چو بیس لاکھ مربع میل کر حکومت کی........راتوں کو اٹھ اٹھ کر پیرا دیتے تھے اور لوگوں کی ضرورت کا خیال رکھتے تھے.....کہتے تھے اگر فرات کے کنارے ایک کتا بھی پیاسا مر گیا تو کل قیامت کے دن عمر (رضی اللہ عنہ )سے اس بارے میں پوچھ ہو گی.......

    ایک دفعہ آپ رضی اللہ عنہ دربار کا وقت ختم ہونے کے بعد گھر آئے اور کسی کام میں لگ گئے......اتنے میں ایک شخص آیا اور کہنے لگا .......امیر المومنین آپ فلاں شخص سے میرا حق دلوا دیجئے......آپ کو بہت غصہ آیا اور اس شخص کو ایک درا پیٹھ پر مارا اور کہا، جب میں دربار لگاتا ہوں تو اس وقت تم اپنے معاملات لے کر آتے نہیں اور جب میں گھر کے کام کاج میں مصروف ہوتا ہو ں تو تم اپنی ضرورتوں کو لے کر آ جاتے ہو.......
    بعد میں آپ کو اپنی غلطی کا اندازہ ہوا تو بہت پریشان ہوئے اور اس شخص کو (جسے درا مارا تھا) بلوایا اور اس کے ہاتھ میں درا دیا اور اپنی پیٹھ آگے کی کہ مجھے درا مارو میں نے تم سے زیادتی کی ہے ....وقت کا بادشاہ ،چوبیس لاکھ مربع میل کا حکمران ایک عام آدمی سے کہہ رہا ہے میں نے تم سے زیادتی کی مجھے ویسی ہی سزا دو ...اس شخص نے کہا میں نے آپ کو معاف کیا ......آپ رضی اللہ عنہ نے کہا نہیں نہیں ...کل قیامت کو مجھے اس کا جواب دینا پڑے گا تم مجھے ایک درا مارو تا کہ تمہارا بدلہ پورا ہو جائے................آپ رضی اللہ عنہ روتے جاتے تھے اور فرماتے ....اے عمر تو کافر تھا .....ظالم تھا.....بکریاں چراتا تھا.......خدا نے تجھے اسلام کی دولت سے مالا مال کیا اور تجھے مسلمانوں کا خلیفہ بنایا....کیا تو اپنے رب کے احسانوں کو بھول گیا ..........آج ایک آدمی تجھ سے کہتا ہے کہ مجھے میرا حق دلاو تو تو اسے درا مارتا ہے............اے عمر کیا تو سمجھ بیٹھا ہے کہ مرے گا نہیں.....کل قیامت کے دن تجھے اللہ کو ایک ایک عمل کا حساب دینا پڑے گا...........حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ اسی بات کو دھراتے رہے اور بڑی دیر روتے رہے..

    اللہ ہمیں سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے..
     
    Last edited by a moderator: ‏اکتوبر، 15, 2008
  2. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    جزاک اللہ-
    اب مسلمانوں کو ایسے حکمران کہاں ملیں گے- حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا عدل تو دنیا جانتی ہے- اللہ تعالیٰ ہمارے دل میں ان کے لیے مزید محبت پیدا فرمائیں، آمین-
     
  3. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    جزاک اللہ پیاسا بھائی

    اللہ پاک سے دعا ہے کہ اب حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ جیسا حکمران عطا فرما دے
     
  4. پیاسا

    پیاسا -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جون 30, 2008
    پیغامات:
    324
    تما م بھائیوں اور بہنوں کے پسند کرنے کا شکریہ ..........
     
  5. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,808
    جزاک اللہ خیرا ۔
    ایسے جلیل القدر صحابی رضی اللہ عنہ کی آج کل کے نام نہاد " عالم آن لائن " (ظالم آن لائن) اپنی گندی زبان سے تحقیر کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔
    اللہ ایسے لوگوں کے سینے تاقیامت لہولہان رکھے ، جو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی تذلیل کرتے ہیں ،
    آمین ۔
     
  6. mahajawad1

    mahajawad1 محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 5, 2008
    پیغامات:
    473
    جزاک اللہ خیر۔
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں