میٹا ٹیگس

علمدار نے 'ویب ڈیزائننگ' میں ‏نومبر 25, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    میٹا ٹیگز

    کیا آپ کو معلوم ہے کہ بہت سے سرچ انجن ایسے ہیں جنہیں میٹا ٹیگ سرچ انجن کہا جاتا ہے۔ یہ سرچ انجن کسی ویب پیج میں موجود میٹا (Meta ) ٹیگز کی مدد سے اس میں موجود متن کے بارے میں جانتے ہیں۔
    آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ جب آپ کسی چیز کے بارے میں سرچ کرتے ہیں تو نتائج میں ایسے ویب پیج بھی بے شمار ہوتے ہیں جن کا آپ کی سرچ سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ یہ سب میٹا ٹیگز کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ویب سائٹ بنانے والے اپنے ویب پیجز میں کئی میٹا ٹیگز شامل کردیتے ہیں اور ان میٹا ٹیگز کی ویلیوز میں ایسے کی ورڈ لکھتے ہیں جن کو زیادہ سرچ کیا جاتا ہے۔لہٰذا سرچ انجن بھی دھوکا کھا کر آپ کو غلط نتائج دکھاتا ہے۔
    اگر آپ اپنی ویب سائٹ کو سرچ انجنز پر اچھے رینک میں دیکھانا چاہتے ہین تو اس کا سب سے آسان طریقہ یہی ہے کہ اس میں Meta ٹیگز شامل کردیں۔
    میٹا ٹیگز میں دو ایسے ہیں جو سرچ انجنز پر آپ کے ویب پیج کی رینکنگ پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ایک Keywords اور دوسرا Description
    کی ورڈ قسم میں آپ ایسے کی ورڈز لکھتے ہیں جو آپ کے ویب پیج میں موجود متن کے مطابق ہیں۔ جبکہ ڈسکرپشن قسم میں آپ اپنے ویب پیج کے بارے میں کوئی وضاحتی جملہ لکھتے ہیں۔ سرچ انجن اسی وضاحتی جملے کو نتائج میں دکھاتے ہیں۔ اس کی ایک اچھی مثال http://www.altavista.com ہے۔
    لہٰذا آپ بھی اپنے ویب پیجز میں میٹا ٹیگ شامل کرلیں۔

    طریقہ کچھ یوں ہے کہ :
    1۔ ویب پیج کو کسی ٹیکسٹ ایڈیٹر (جیسے نوٹ پیڈ) یا ویب پیج ایڈٹنگ سافٹ ویئر (مثلاً فرنٹ پیج یا ڈریم ویور) میں کھول لیں۔
    2۔ ویب پیج کے HTML کوڈ میں <HEAD> ٹیگ کے بعد مندرجہ ذیل کوڈ ٹائپ کریں۔
    ****** name="description" *******="Here You can find out the information about Muslim Scientist. Live and late, both are listed here">
    یاد رہے کہ ******* کے بعد آپ اپنے ویب پیج کے بارے میں وضاحتی جملہ ( جیسا کہ آپ اوپر دیکھ سکتے ہیں) ٹائپ کریں گے۔
    3۔ اس میٹا ٹیگ کے بعد آپ کو ایک اور میٹا ٹیگ شامل کرنا ہے۔ یہ میٹا ٹیگ ”کی ورڈز“ ہے۔ اس میٹا ٹیگ کی مثال مندرجہ ذیل ہے۔
    c ontent name="keywords" c ontent ="muslim scientists, scientists, islamic scientist, islamic science, islam and science, muslim experts, muslim researcher">
    آپ c ontent کے بعد ایسے کی ورڈز لکھیں گے جن سے آپ کے ویب پیج کے درست عکاسی ہوتی ہو۔ کی ورڈز کی تعداد محدود رکھیں مگر تمام کے تمام کی ورڈز ایسے ہونے چاہئیں جو آپ کے ویب پیج پر بالکل فٹ بیٹھیں۔ ہر کی ورڈ کو دوسرے سے علیحدہ کرنے کے لئے کوما (,) استعمال کیا جائے گا۔ سرچ انجنز میں کی ورڈز ٹائپ کرتے وقت اکثر لوگ انکی اسپیلنگ غلط لکھتے ہیں۔ لہٰذا آپ یہاں غلط اسپیلنگ والے کی ورڈز بھی ضرور لکھیں۔)
    اس کام کو اگر آپ خود نہ کرنا چاہیں تو اس کام کو انجام دینے کے لئے کئی سافٹ ویئر بھی دسیتاب ہیں۔ ایسا ہی ایک بہترین پروگرام Meta Wizard Ultra ہے۔ یہ پروگرام آپ کو ایک آسان وزارڈ مہیا کرتا ہے جسکی مدد سے آپ اپنے ویب پیجز میں میٹا ٹیگس شامل کرسکتے ہیں۔ یہ سافٹ ویئر مارکیٹ میں عام دستیاب ہے۔ اس کو تلاش کرنے کے لئے آپ کو زیادہ تگ و دو نہیں کرنے پڑے گی۔
    (نوٹ: اپنے ویب پیج میں <TITLE> ٹیگ ضرور استعمال کریں۔)
    کچھ آن لائن میٹا ٹیگ کریٹر ایپلی کیشنز کے ربط یہ ہیں۔
    http://www.htmlclinic.com/metacreator.php
    http://www.anybrowser.com/MetaTagGenerator.html
     
    Last edited by a moderator: ‏نومبر 25, 2008
    • اعلی اعلی x 1
  2. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    جہاں اسٹارز بنے ہوئے ہیں وہ لفظ کونٹینٹ ہے۔
     
  3. ابن عمر

    ابن عمر رحمه الله تعالى

    بانی و مہتمم اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,365
    شکریہ علمدار بھائی ۔۔۔ :)
    اور
    معذرت بھی ۔۔۔ :00013:
    کہ کچھ الفاظ مجلس پر ممنوع ہیں جو خودکار انداز میں سٹارز میں‌تبدیل ہوجاتے ہیں ۔۔۔
     
  4. علمدار

    علمدار محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 8, 2008
    پیغامات:
    814
    اس لفظ کیوں بلاک کیا گیا ہے یہ مجھے سمجھ نہیں آیا۔ کئی دفعہ اس کی وجہ سے مجھے پوسٹ ایڈٹ کرنی پڑی ہے۔ :00010:
     
  5. راشد احمد

    راشد احمد -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 5, 2009
    پیغامات:
    108
  6. m aslam oad

    m aslam oad -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 14, 2008
    پیغامات:
    2,442
    شکریہ
     
  7. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,638
    بہت مفید، جزاکم اللہ خیرا
     
  8. وقاص علی

    وقاص علی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جون 12, 2009
    پیغامات:
    26
    بہت بہت شکریہ مجھے آج تک میٹا ٹیگ کی سمجھ میں نہیں آتا تھا آپ نے بہت آسان الفاظ میں سمجھایا ہے
     
  9. عمر اثری

    عمر اثری -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 21, 2015
    پیغامات:
    451
    ماشاء اللہ بہت اچھی معلومات ہیں.
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں