مشعل راہ

دانیال ابیر نے 'سیرتِ اسلامی' میں ‏دسمبر 1, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    السلام و علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ


    معزز اراکین مجلس میں ایک تھریڈ شروع کررہا ہوں تاکہ یہاں ہم اپنے اسلاف کے کارناموں کو بیان کر سکیں جو ہمارے لئے مشعل راہ بن سکیں اور ہم اپنی موجودہ طرز زندگی کو ان واقعات کی روشنی میں پرکھ سکیں اگر ہمارا طرز زندگی ان واقعات سے مماثلت رکھتا ہے تو الحمد اللہ اور اگر نہیں تو آئیے اپنے لئے بہترین راستے کا انتخاب ایسے واقعات کو بیان کر کے حاصل کریں

    حضرت عمر رض کے عام اخلاق و حالات کے کچھ احوال


    13 ھ میں حضرت صدیق رض کی وفات کے بعد حضرت عمر رض مسند آرا خلافت ہوئے اور تھوڑے ہی دبوں میں ایک چھوٹی سی اسلامی ریاست کو ملک عظیم بنا دیا، جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پہلے ہی بذریعہ وحی کے اطلاع دی گئی تھی

    مزاج میں سختی بہت تھی غصہ جلدی آ جاتا تھا بالکل حضرت موسی علیہ السلام کی سی کیفیت تھی، مگر اس کے ساتھ دو صفتیں عجیب و غریب تھیں اول یہ کہ اپنی ذات کے لئے کبھی غصہ نہ آتا تھا، دوم یہ کہ عین اشتعال کے عالم کوئی شخص اللہ تعالی کا نام آپ کے سامنے لیتا یا قرآن پاک کی کوئی آیت پڑھ لیتا تو فورا غصہ رفع ہو جاتا گویا تھا ہی نہیں ۔ ۔ ۔

    جب آپ خلیفہ ہوئے تو لوگ آپ کی سخت گیری سے اس قدر خوف زدہ ہوئے کہ گھروں سے باہر نکل کر بیٹھنا چھوڑ دیا یہ حالت دیکھ کر آپ نے خطبہ پڑھا اور اس خطبہ میں فرمایا کہ :

    "اے لوگو! میری سختی اس وقت تک تھی جب تک کہ تم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اور خضرت صدیق رض کی نرمیوں اور مہربانیوں سے فیض یاب تھے، میری سختی ان کی نرمی کے ساتھ ملکر اعتدال کی کیفیت پیدا کر دیتی تھی مگر اب میں تمہارا والی ہوں، اب میں تم پر سختی نہ کرونگا اب میری سختی صرف ظالموں اور بدکاروں پر ہوگی"

    خلیفہ ہوتے ہی عام اجازت دی کہ میری جو بات قابل اعتراض ہو سر دربار مجھے ٹوک دیا جائے آپ کی طرف سے اعلان عام دیا گیا کہ احب الناس الی من رفع الی عیوبی یعنی سب سے زیادہ میں اس شخص کو پسند کرونگا جو میرے عیبوں پر مجھے اطلاع دے۔ ۔ ۔۔

    خلیفہ ہونے کے بعد منبر پر جو گئے تو منبر کے اس زینہ پر بیٹھے جس پر حضرت صدیق رض کے پاؤں رہتے تھے، لوگوں نے کہا کہ اوپر بیٹھیئے تو فرمایا کہ میرے لئے یہی کافی ہے کہ مجھے اس مقام پر جگہ مل جائے جہاں صدیق رض کے پاؤں رہتے تھے۔ ۔۔ ۔

    شروع میں لوگوں نے آپ کو خلیفہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہنا چاہا تو فرمایا میں اس قابل نہیں ہوں اور اپنے لئے ایک سادہ لفظ "امیر المومنین" کو پسند فرمایا یہ لفظ سب سے پہلے آپ کے لئے استعمال ہوا


    - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -​


    وحی

    صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں باسا یند متعدد مروی ہے، کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں خواب دیکھا کہ میں دودھ پیا اور اپنا بچا ہوا دودھ عمر بن خطاب کو دیا لوگوں نے پوچھا کہ حضرت اس کی تعبیر کیا ہے فرمایا "علم علاوہ اس کے جس قدر تفاسیر آیات قرآنیہ کی تعلیم مسائل فقیہ کی ان سے منقول ہے وہ خود ان کے عالم ہونے کی دلیل ہے
     
  2. mahajawad1

    mahajawad1 محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 5, 2008
    پیغامات:
    473
    جزاک اللہ خیر اچھا سلسلہ شروع کیا ہے بھائی آپ نے اور پہلی تحریر بھی بہت ایمان افروز ہے۔
     
  3. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    جزاک اللہ اھل حدیث بھائی
     
  4. اخت طیب

    اخت طیب -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2013
    پیغامات:
    770
    جزاک الله خیرا بهای
     
  5. انجم رشید

    انجم رشید رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 5, 2015
    پیغامات:
    65
  6. انجم رشید

    انجم رشید رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 5, 2015
    پیغامات:
    65
    جزاک ﷲ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں