سال کا سب سے افضل دن

Abu Abdullah نے 'ماہ ذی الحجہ اور حج' میں ‏دسمبر 4, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. Abu Abdullah

    Abu Abdullah -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    934
    بسم اللہ الرحمن الرحیم​


    سال کا سب سے افضل دن​



    [AR]عن ابی قتادة رضی اللہ عنہ قال : سئل رسول صلی اللہ عليہ وسلم عن صوم يوم عرفہ ؟ فقال : يکفر السنة والباقية ۔ {صحيح مسلم :١١٦٢الصيام ۔۔ سنن ابوداود:٢٤٢٥ الصوم}[/AR]
    حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بيان کرتے ہيں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ عليہ وسلم سے عرفہ کے روزے کی بابت سوال کيا گيا تو آپ نے فرمايا : وہ گزشتہ اورآئندہ سال کےگناہوں کا کفارہ ہے ۔ {صحيح مسلم وسنن ابوداود}

    اللہ تبارک وتعالی نے اپنی حکمت سے بعض دنوں کو بعض دنوں پر ، بعض مہينوں کو بعض مہينوں پر حتی کہ بعض صديوں کو بعض صديوں پر فضليت دي ہے ، اسميں صرف اسکی مرضی اور حکمت کو دخل ہے کسی بھی فرد بشرکو اس بارے ميں کوئ اختيار حاصل نہيں ہے ۔ " وربک يخلق مايشاء ويختار ماکان لہم الخيرة " اور آپ کا رب جو چاہتا ہے پيدا فرماتا ہے اور جسکا چاہتا ہے انتخاب کرليتا ہے لوگوں کا اسميں کوئ دخل نہيں ہے ۔ {القصص ٦٨}

    انھی ايام جنھيں اللہ تعالی کے نزديک فضيلت حاصل ہے ايک دن عرفہ کا دن بھی ہے يعنی نوويں ذی الحجة کا دن جب حجاج کرام ميدان عرفات ميں قيام کرتے ہيں جو حج کا انتہائ اہم رکن ہے کہ اسکے بغير کسی بھی حاجی کا حج مکمل نہيں ہوتا ۔

    يہی وہ مبارک دن ہے جس دن اللہ تعالی نے ہمارے لۓ دين کو مکمل فرمايا، ہم پر اپنی نعمتوں کا اتمام کيا اور بحثيت دين کے اسلام کو ہمارے لۓ پسند فرمايا۔

    [AR]اليوم اکملت لکم دينکم واتممت عليکم نعمتی ورضيت لکم الاسلام دينا ۔ {المائدہ۔٣}[/AR]
    آج ميں نے تمہارے ليےدين کو کامل کرديا اور تم پر اپنا انعام بھر پور کرديا اور تمہارے ليے اسلام کے دين ہونے پررضامند ہو گيا ۔

    يہی وہ مبارک دن ہے جس دن اللہ تبارک وتعالی اہل عرفات کی طرف نظر رحمت کرتا ہے ، انکی اس کوشش کی قدر کرتا ہے اور فرشتوں کے سامنے بطور فخر بيان کرتا ہے کہ ديکھو ؟

    يہ ميرے بندے پراگندہ بال اور گرد آلود چہرے ليکر ميری رضا کيلۓ يہاں حاضر ہوۓ ہيں تم گواہ رہو کہ ہم نے انکے تمام گناہوں کو بخش ديا اور ان لوگوں کے گناہوں کو بھی بخش ديا جنکی يہ سفارش کررہے ہيں۔ { صحيح ابن حبان وغيرہ}

    يہ وہ مبارک دن ہے جسکی اہميت کے پيش نظر اللہ تعالی نے اس دن کی قسم کھائ " والشفع والوتر" قسم ہے شفع يعنی يوم النحر کی اور قسم ہے وترکی يعنی يوم عرفہ کی {تفسير ابن کثير}

    اس مبارک دن کو اللہ تعالی نے مسلمانوں کے لۓ عيد کا دن کرار ديا ہے ۔ ارشاد نبوی ہے : عرفہ کا دن اور قربانی کا دن اور ايام تشريق ہم مسلمانوں کے عيد کے دن ہيں۔{سنن ابوداود وسنن الترمذی}

    يہی وہ مبارک دن ہے جب اللہ تعالی ميدان عرفات ميں ٹھرے ہوۓ مسلمانوں کے بہت قريب ہوتا ہے اور اپنے بندے بنديوں کو اس کثير تعداد ميں جہنم سے آزاد کرتا ہے کہ اتنی کثير تعداد کسی اور موقعہ ميں نہيں ديکھی جاتی ۔{صحيح مسلم بروايت عائشہ}

    يوم عرفہ کے چند فضائل کا يہ مختصر ذکرتھا ، اسے جان لينے کے بعد وہ شخص بڑاہی بدبخت ہوگا جو اسکا انتظار نہ کررہا ہو ، جو اسکی آمد پر خوش نہ ہوراہا ہواور جو اس موقعہ کو غنيمت نہ سمجھے، جولوگ اس سال حج پر گۓ ہيں ان کيلۓ تو انشاءاللہ خيرہی خيرہے ، اگر انکی نيت صادق رہی ، اپنے گناہوں سے سچی توبہ کۓ ہے ، اپنے حج کيلۓ حلال وپاک روزی ليکر نکلے ہوں گے اور اپنے حج کولغوو بے ہودہ کام اور فحش باتوں سے محفوظ رکہ لياہوگا تو ان سے زيادہ خوش نصيب اور کوئ نہيں ہے ، البتہ جولوگ حج پر نہيں جاسکے انہيں بھی اللہ تعالی اپنی نعمت سے محروم نہيں رکھا ، اسلۓ چاہۓ کہ وہ درج ذيل کام کريں ۔

    ١۔۔ اپنے گناہوں سے سچی توبہ کريں خاصتاً کبائر اور حقوق العباد سے اور اس ميں بھی خاصکر قطع رحمی اورظلم سے ۔

    ٢۔۔ اس دن کا روزہ رکھيں جو انکے دوسال کے گناہوں کا کفارہ ہے جيسا کہ زير بحث حديث ميں مذکور ہے ۔

    ٣۔۔ کثرت سے عبادت ، ذکر اور دوسرے خيرو برکت والے کاموں ميں مشغول رہيں اور اپنے آپکو اللہ کے لۓ فارغ کرليں ۔

    ٤۔۔ کلمہ توحيد کے معنی ومفہوم کو سمجھتے ہوئے کثرت سے اسکا ورد کريں۔

    ارشاد نبوی ہے کہ سب سے بہترين دعا عرفہ کے دن کی دعا ہے اور اس دن سب اچھی بات جو ہم نے اور ہم سے قبل انبياء عليہم السلام نے کہی ہے وہ "
    [AR]لا الہ الااللہ وحدہ لاشريک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھوعلی کل شيئ قدير۔ {سنن الترمذی}[/AR]

    فوائد:

    ١۔۔ عرفہ کا دن سال کا اب سے افضل دن ہے ۔

    ٢۔۔ عرفہ کے دن کا روزہ دوسال کے گناہوں کا کفارہ ہے بشرطيکہ بندہ کبيرہ گناہ اور حقوق العباد کی پا مالی سے بچتا رہے ۔

    ٣۔۔ مخلوق پر ظلم اور لوگوں کے حقوق کو ہڑپ کرنا رحمت الہی سے دوری کا سبب ہے ۔


    مضمون نگار: شیخ ابو کلیم فیضی الغاط
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    ہمم ۔ بہت عمدہ ۔اب تو اس سال عرفہ کے روزے کا مزید شدت سے انتظار ہے ۔ اللہ تعالی توفیق دے ۔
     
  3. فرحان مصطفٰی

    فرحان مصطفٰی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 9, 2009
    پیغامات:
    90
    بہت عمدہ شیئرنگ ہے عبداللہ بھائی!!
     
  4. renad

    renad -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 15, 2009
    پیغامات:
    18
    جزاک اللہ خیر
     
  5. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,638
    جزاک اللہ خیرا ابو عبداللہ بھائی۔
     
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    عرفہ کا دن قریب آرہا ہے ۔سال کے سب سے افضل دن کا روزہ !

    اگلے اور پچھلے سال کے گناہوں کا کفارہ !

    نو ذوالحج !

    بھولیے گا مت ! سب کو یاد کرائیے ۔
     
  7. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    ایک بات بتاو
    عرفہ کا دن جمعرات کو ہے، احادیث میں عرفہ کے دن کا ذکر ہے یعنی جس دن حاجی عرفہ میں ہوتے ہیں، ہمارے ملکوں میں 9 تاریخ ایک دن بعد ہوتی ہے ۔
    اس حساب سے کس دن روزہ رکھا جائے ؟
    یوم عرفہ یا 9 ذی الحجہ؟؟
     
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    ایلکس بھائی ۔۔۔ آپ سعودیہ میں ہیں نا ابھی ؟ بس وہاں کے حساب سے روزہ رکھ لیں ۔آسان !!!
     
    • ناپسندیدہ ناپسندیدہ x 1
  9. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    فی الحال شکریہ
    ڈیٹیل بعد میں
     
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    جزاکم اللہ بھائی ، ہر سال خطبہ حج سنتے ہوئے سوچتے تھے ، ہم کب جائیں گے؟ اس جملے سے کچھ تسلی ہوئی ہے

    ان شاء اللہ کریں گے ۔اور دعا کریں گے کہ یا رب ہمیں بھی حج نصیب فرما ۔
     
  11. لالکائی

    لالکائی -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 15, 2008
    پیغامات:
    175
    جزاک اللہ بھائی ! مگر الیکس بھائی نے جو سوال پوچھا ہے مجھے بھی وہی کنفیوژن ہے۔ میں لاہور کے گردونواح میں ہوں۔ بھائی کہہ رہے ہیں کہ انشاءاللہ ہم کل روزہ رکھیں گے جبکہ ہمارے ہاں لاہور میں آج مغرب کے بعد 8 تاریخ ہوئی ہے ذوالحجہ کی اور 9 تاریخ تو کل مغرب کے بعد ہو گی اس طرح کیا روزہ پرسوں دن کا ہو گا ؟ پلیز مجھے کوئی گائیڈ کر دے کہیں میرا روزہ رہ نہ جائے۔
     
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
  13. شاہد جاوید

    شاہد جاوید -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 10, 2008
    پیغامات:
    37
    بہت بہت شکریہ
    ایمان بھی تازہ ہوا ہے
    اور عمل کے خود کو تیار بھی کررہا ہوں
    آپ سے دعائوں کی درخواست ہے
     
  14. لالکائی

    لالکائی -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 15, 2008
    پیغامات:
    175
    جزاک اللہ !
     
  15. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,333
    جزاک اللہ خیرا​
     
  16. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    للرفع
     
  17. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    جزاک اللہ خیرا۔
     
  18. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,313
    جزاک اللہ خیرا
     
  19. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,920
    جزاک اللہ خیرا
     
  20. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,482
    یاددہانی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں