قوانین برائے زمرہ ویب سائٹس پر تبصرے!

رفی نے 'ویب سائٹس پر تبصرے' میں ‏جنوری 22, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    پیغامات:
    12,450
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

    السلام علیکم!​


    قوانین برائے زمرہ ویب سائٹس پر تبصرے!


    یہ قوانین آپ کی سہولت کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں تاکہ آپ کو اس زمرے میں مطلوبہ معلومات باآسانی مہیا ہو سکیں۔ امید کرتے ہیں کہ ان پر عمل کرتے ہوئے اردو مجلس کے معیار کو مزید بہتر بنانے میں ہماری مدد کریں گے۔

    1. اس زمرے میں مختلف ویب سائیٹس پر صرف اردو زبان میں تبصرے ارسال کیے جا سکتے ہیں۔
    2. ہر موضوع کا عنوان صرف اردو میں‌ یا اردو مع انگریزی میں دیا جا سکتا ہے ، کسی دوسری زبان میں مکمل عنوان دئے جانے کی ممانعت ہے۔
    3. تبصرے میں ویب سائیٹ کا تعارف، تفصیل اور ربط دینا ضروری ہے۔
    4. فلم و موسیقی کے ساتھ ساتھ دیگرغیر سائشتہ، مخرب اخلاق ویب سائیٹس کو شیئر کرنے سے اجتناب فرمائیں۔
    5. صرف لنکس دینے کے لیے علیحدہ تھریڈز بنانے سے گریز کریں ایسے تھریڈز کو دیگر تھریڈز میں یکجا کر دیا جائے گا۔
    6. سپیمنگ سے گریز کیا جائے، ایک ویب سائیٹ کا تعارف ایک بار ہی پیش کیا جائے، بصورت دیگر اسے پہلے سے موجود تھریڈ میں منتقل کر دیا جائے گا۔
    7. ان قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں آپ کی پوسٹس حذف کر دی جائیں گی، اگر آپ کو ان قوانین پر کوئی سوال یا تبصرہ کرنا چاہیں تو زمرہ برائے آپ کی تجاویز ،آرا اور شکایات میں کر سکتے ہیں یا پھر کسی بھی انتظامی رکن سے بذریعہ ذاتی پیغام رابطہ کیا جا سکتا ہے۔


    نوٹ: اراکین کی طرف سے مضامین کی ماہیت اور اٹیچ شدہ فائلوں کی ذمہ داری فورم پر عائد نہیں ہوتی۔ اسکے ساتھ دیگر ویب سائٹس کے لنکس پر موجود مواد کی انتظامیہ اردو مجلس ذمہ دار نہیں ہوگی


    انتظامیہ اردو مجلس


     
    عمر اثری نے شکریہ ادا کیا ہے.
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں