قوانین برائے زمرہ سوفٹ وئیرز پر تبصرے!

رفی نے 'سوفٹ وئیرز پر تبصرے' میں ‏جنوری 22, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,444
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

    السلام علیکم!​


    قوانین برائے زمرہ سوفٹ وئیرز پر تبصرے!


    یہ قوانین آپ کی سہولت کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں تاکہ آپ کو اس زمرے میں مطلوبہ معلومات باآسانی مہیا ہو سکیں۔ امید کرتے ہیں کہ ان پر عمل کرتے ہوئے اردو مجلس کے معیار کو مزید بہتر بنانے میں ہماری مدد کریں گے۔

    1. اس زمرے میں مختلف سافٹ وئیرز پر صرف اردو زبان میں تبصرے و تعارف ارسال کیے جا سکتے ہیں۔
    2. ہر موضوع کا عنوان صرف اردو میں‌ یا اردو مع انگریزی میں دیا جا سکتا ہے ، کسی دوسری زبان میں مکمل عنوان دئے جانے کی ممانعت ہے۔
    3. تبصرہ جامع انداز میں کیا جانا چاہیے۔
    4. شیئر ویرز یا فری ویئرز کے ڈاؤن لوڈ لنکس دیے جا سکتے ہیں۔
    5. کاپی رائیٹس والے سافٹ ویئرز کے کاپی رائیٹس کا خیال رکھا جائے
    6. ایک سافٹ ویئر کا تعارف ایک بار ہی پیش کیا جائے، بصورت دیگر اسے پہلے سے موجود تھریڈ میں منتقل کر دیا جائے گا۔
    7. کریکس، سیریل نمبرز یا سی ڈی کیز کی شیئرنگ کی اجازت نہیں ہے۔
    8. ان قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں آپ کی پوسٹس حذف کر دی جائیں گی، اگر آپ کو ان قوانین پر کوئی سوال یا تبصرہ کرنا چاہیں تو زمرہ برائے آپ کی تجاویز ،آرا اور شکایات میں کر سکتے ہیں یا پھر کسی بھی انتظامی رکن سے بذریعہ ذاتی پیغام رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

    نوٹ: اراکین کی طرف سے مضامین کی ماہیت اور اٹیچ شدہ فائلوں کی ذمہ داری فورم پر عائد نہیں ہوتی۔ کسی بھی سافٹ ویئر میں وائرس، ورمز وغیرہ کی موجودگی پر انتظامیہ اردو مجلس ذمہ دار نہیں ہوگی۔

    انتظامیہ اردو مجلس


     
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں