قوانین برائے زمرہ موبائل کی دُنیا !

رفی نے 'موبائل کی دُنیا' میں ‏جنوری 22, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,334
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

    السلام علیکم!​


    قوانین برائے زمرہ موبائل کی دُنیا !


    یہ قوانین آپ کی سہولت کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں تاکہ آپ کو اس زمرے میں مطلوبہ معلومات باآسانی مہیا ہو سکیں۔ امید کرتے ہیں کہ ان پر عمل کرتے ہوئے اردو مجلس کے معیار کو مزید بہتر بنانے میں ہماری مدد کریں گے۔

    1. اس زمرے میں موبائل فونز کے متعلق تمام قسم کی معلومات، سافٹ ویئرز، لنکس، تبصرے، وغیرہ صرف اردو زبان میں ارسال کیے جا سکتے ہیں۔
    2. فلمی اور غیر فلمی موسیقی پر مشتمل رنگ ٹونز شیئر کرنے کی اجازت نہیں ‌ہے۔
    3. شیئر ویرز یا فری ویئرز کے ڈاؤن لوڈ لنکس دیے جا سکتے ہیں۔
    4. کاپی رائیٹس کا احترام ضروری ہے۔
    5. کریکس، سیریل نمبرز یا کی جینریٹرز کی شیئرنگ کی اجازت نہیں ہے۔
    6. ان قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں آپ کی پوسٹس حذف کر دی جائیں گی، اگر آپ کو ان قوانین پر کوئی سوال یا تبصرہ کرنا چاہیں تو زمرہ برائے آپ کی تجاویز ،آرا اور شکایات میں کر سکتے ہیں یا پھر کسی بھی انتظامی رکن سے بذریعہ ذاتی پیغام رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

    نوٹ: اراکین کی طرف سے مضامین کی ماہیت اور اٹیچ شدہ فائلوں کی ذمہ داری فورم پر عائد نہیں ہوتی۔ کسی بھی سافٹ ویئر ، لنک یا منسلکہ فائل میں وائرس، ورمز وغیرہ کی موجودگی پر انتظامیہ اردو مجلس ذمہ دار نہیں ہوگی۔

    انتظامیہ اردو مجلس


     
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں