میکرو میڈیا فلیش....ایک تعارف

شعیب سعید شوبی نے 'کمپیوٹر اینی میشن' میں ‏اگست 11, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. شعیب سعید شوبی

    شعیب سعید شوبی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2007
    پیغامات:
    61
    جوں جوں انٹرنیٹ کی دنیا خصوصاََ ورلڈ وائڈ ویب (W W W) ترقّی یافتہ ہوتی جا رہی ہے، توں توں ساکت اور ساکن ویب سائٹس کی جگہ متحرک (dynamic) ویب سائٹس منظرِعام پر آرہی ہیں جو نہ صرف ہلتی جھلتی ہیں بلکہ ناچتی اور گاتی بھی ہیں! ....اگر آپ ملٹی میڈیا سےبھرپور ویب سائٹس تخلیق کرنا چاہتےہیں،جن میں vectorاور bitmapدونوں اقسام کےگرافکس شامل ہوں،MP3 میوزک بھی موجود ہو، متحرک ایفیکٹس یا Animationsبھی ہوں، فارمز کےذریعےاس میں Interactivity کی بھی سہولت موجود ہو، یہاں تک کہ اس میں ویڈیو فائلز بھی شامل کی گئی ہوں تو.... میکرومیڈیا فلیش ایک ایسا زبردست اور ہرفن مولا(Versatile)قسم کا سافٹ ویئر یا پروگرام ہےجو مندرجہ بالا تمام اُمور بخوبی اور احسن طریقےسےانجام دےسکتا ہے۔ اس مضمون میں ہم اس انتہائی مفید سافٹ ویئر کی اہم خصوصیات کےبارےمیں جانیں گے!

    -:خصوصیات:-​

    ١۔Vector گرافکس : فلیش ایک vector-basedپروگرام ہے۔ vectorگرافکس کو تخلیق کرنےکےلیےکمپیوٹر کو کسی بھی objectکا سائز، شکل،رنگ،آئوٹ لائن اور اسکرین پر اس کی پوزیشن کو یاد رکھنےکےلیےریاضی کی مساوات (Equations)کو پیشِ نظر رکھنا ہوتا ہے۔یہ گرافکس resolution independent ہوتےہیں ، جس کا مطلب یہ ہےکہ اگر ہم کسی vector گرافک کوبڑا بھی کر لیں تواس سےاس کےسائز یا کوالٹی پر کوئی اثر نہیں پڑےگا۔

    ٢۔ فائل کا سائز نہایت کم: اگر آپ فلیش پر نہایت پیچیدہ یا ملٹی میڈیا سےبھرپور کوئی تخلیق جیسےگیم، ویب سائٹ یا کوئیpresentation بھی بنائیں ،پھر بھی اس کا سائز نہایت کم ہوگا۔ اس کی وجہ یہ ہےکہ آپ فلیش میں جس فائل پر کام کررہےہوتےہیں یعنی پروجیکٹ فائل(.fla)، اس میںتوتمام عناصر جیسےگرافکس، سائونڈ فائلز، ویڈیوز وغیرہ اپنےاصل فائل سائز کےساتھ موجود ہوتےہیں مگر جب فلیش اُن کا آئوٹ پٹ یعنی فائنل فائل(.swf) تخلیق کرتا ہےتو اس میں موجود تمام عناصر کو سکیڑ(reduce) دیتا ہےاور MP3فائلز، bitmapگرافکس اور ویڈیوز کو کمپریس کردیتا ہے۔ اس کےعلاوہ اس تخلیق میں جو بھی عنصر ایک سےزیادہ بار استعمال ہوا ہوتا ہے،فلیش کو وہاں صرف اس کا حوالہ یا Instanceیاد رکھنا پڑتا ہےجسےفلیش کی زبان میں Symbolکہتےہیں۔اس کےنتیجےمیں مجموعی فائنل فائل(.swf)کا سائز حیرت انگیز طور پر نہایت کم ہوجاتا ہے۔

    ٣۔پوری فائل ایک ساتھ لوڈ: اگر بہت زیادہ ملٹی میڈیا عناصر کےاستعمال سےفائل کا سائز زیادہ بھی ہوجائےپھر بھی فکر کی کوئی بات نہیں!کیونکہ فلیش ہمیں Streamingکی سہولت بھی دیتا ہے۔مثلاََ آپ نےفلیش میں بنی ویب سائٹس میں دیکھا ہوگا کہ سائٹ کےلوڈ ہونےسےپہلی?Loading...Please Wait!?جیسےالفاظ لکھےہوئےنظر آتےہیں جسےpreloaderکہتےہیں۔جیسےہی ویب سائٹ پوری لوڈ ہو جاتی ہےیہ الفاظ غائب ہوجاتےہیں اور آپ اس کےبعد پوری ویب سائٹ بغیر کسی انتظار کےملاحظہ کر سکتےہیں۔اس سےآپ مزید انتظار کےجھنجھٹ سےبھی بچ جاتےہیں اور ویب سائٹ سےبھرپور لطف اندوز بھی ہوسکتےہیں۔

    ٤۔ویب برائوزرز کی جنگ کا خاتمہ: کئی HTMLکوڈز اور جاوا اسکرپٹس مختلف ویب برائوزرز میں مختلف behaveکرتےہیں۔ چنانچہ ویب ڈیویلپر کو اس بات کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہےکہ وہ جو ویب پیج تخلیق کر رہا ہےوہ IE،Netscape،Operaاور اب Firefoxوغیرہ میں یکساں نظر آئی۔مگر ایسا کرنا کافی دشوار ہوتا ہے۔ مگر جب ہم فلیش میں ویب سائٹ تخلیق کرتےہیں تو ہمیں ایسی کوئی فکر نہیں ہوتی۔کیونکہ فلیش کا اپنا ایک علیحدہ اور منفرد plug-inہوتا ہےجو برائوزر کو خصوصی سہولیات مہیّا کرتا ہے۔ فلیش میں جو بھی اور جیسی بھی تخلیق کی جائےگی وہ ہر برائوزر ،خواہ وہ کسی بھی ورژن کا ہو،ایک سی یا یکساں نظر آئےگی۔

    ٥۔متحرک اور متاثر کن:فلیش کےذریعےہم اپنی مرضی اور پسند کےمطابق ڈیزائن ، بٹن اور آئیکون بنا سکتےہیں جو مائوس یا کی بورڈ کی حرکت سےمختلف خوبصورت اور متاثر کن ایفیکٹس (animations)سےناظرین کو اپنی گرفت میں لےلیتےہیں۔اس کےعلاوہ سائونڈ یا آواز کےاستعمال سےہم ناظرین کو تصویر کےساتھ ساتھ آواز کےذریعےایک بالکل منفرد اور دلچسپ تجربےسےروشناس کر اسکتےہیں۔ اور اب تو جدید فلیش ورژن میں ویڈیو امپورٹ کرنےکی سہولت بھی دی گئی ہےجس سےآئندہ برسوں میں WWWایک طرح سےٹیلی ویژن کی صورت اختیار کر جائےگا۔

    ٦۔ہرفن مولا: غرض فلیش ایک ایسا ہرفن مولا Versatile پروگرام ہےجو بےشمار اقسام کی تخلیقات کرنےمیں ہماری مدد کر سکتا ہے۔ فلیش فائلز (.swf)کو ہم باآسانی HTML کوڈز میں استعمال کر سکتےہیں۔اس کا مطلب یہ ہےکہ ہمیں فلیش کو اپنےویب پیج میں شامل کرنےکےلیےکوئی خصوصی پروگرام یا Computer Languageسیکھنی نہیں پڑےگی۔ جیسا کہJava Applets،Java Script،VB Scriptیا Dhtml استعمال کرنےکےلیےہمیں انھیں سیکھنا پڑتا ہے۔اس کےعلاوہ آپ فلیش کا Java Scriptاور VB Scriptسےرابطہ یا Interactionبھی کروا سکتےہیں۔مزید یہ کہ آپ فلیش میں مختلف اقسام کےفارمز بھی استعمال کرسکتےہیں جیسا کہ عام ویب سائٹس کی تخلیق میں استعمال کرتےہیں۔فلیش تمام languagesجیسےxml,php,sql,cfm,cgi,aspوغیرہ کو سپورٹ کرتا ہے۔

    حرف ِ آخر
    یہ تو تھا فلیش کا ایک مختصر تعارف ....اُمید ہےآپ کو ضرور پسند آیا ہوگا۔ میں یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ میں سےکئی دوست فلیش کو سیکھنا بھی چاہتےہونگے۔ میں نےاپنی ویب سائٹ میں فلیش کےمزید ٹیوٹوریلز اور ویب سائٹس کےبارےمیں معلومات uploadکر رکھی ہیں۔آپ سےگزارش ہےکہ میری ویب سائٹ ملاحظہ فرما لیں۔اگر آپ اس سےمستفیض ہوئےتو یہ میری خوش نصیبی ہوگی....شکریا!


    www.shobi.co.nr
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. ابن عمر

    ابن عمر رحمه الله تعالى

    بانی و مہتمم اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,365
  3. naseerhaider

    naseerhaider -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2007
    پیغامات:
    408
    جزاک اللہ خیر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    السلام علیکم شعیب بھائی
    بھت ہی اچھے انداز سے سمجھایا ہے
    یہ آپ کی ذہانت کا منہ بولتا ثبوت Mouth Speaking Proof ہے
    امید ہے آپ یہاں پر بھی ہمیں فلیش سکھائیں گے مجھے شدت سے آپ کے اسباق کا انتظار ہے
     
  5. شعیب سعید شوبی

    شعیب سعید شوبی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2007
    پیغامات:
    61
    اعجاز بھائی بہت شکریا۔۔۔۔۔۔۔ آپ نے کورل ڈرا سکھانا شروع کیا ہے۔ میں بھی انشاءاللہ فلیش سکھانے کی کوشش کرتا رہونگا۔(جتنا مجھے آتا ہے)۔۔انشاءاللہ!
     
  6. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    بھائی جتنا آپ کو آتا ہے اگر اس کا ایک چوتھائی بھی ہمیں سکھادے تو ہم فلیش کے گرو بن جائیں گے۔۔۔:00024:
     
  7. طلحہ خان

    طلحہ خان محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 8, 2007
    پیغامات:
    372
    بہت خوب شعیب بھائی !
     
  8. شعیب سعید شوبی

    شعیب سعید شوبی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2007
    پیغامات:
    61
    انشاءاللہ جی ۔۔۔۔۔تھوڑا سا انتظار ۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  9. chaudry

    chaudry محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 6, 2007
    پیغامات:
    1,372
    شاندار ہے جناب
     
  10. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,808
    بہت بہت شکریہ شعیب بھائی................ ہم سب کو سیکھنے کا شوق ہے ................
    آپ کی بڑی مہربانی ہوگی.............بسم اللہ کیجیئے
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں