آپ اردو مجلس کے ممبر کیوں ہیں

فاروق نے 'گپ شپ' میں ‏مئی 16, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    آپ اردو مجلس کے ممبر کیوں ہیں
    اپنے اپنے جوابات تحریر کریں شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    1) یہ مجلس دوسری مجلسوں سے منفرد ہے اس لیے
    2) یہاں لوگ دوسرے لوگوں کی طرہا بدتمیز نہیں ہیں
    3) اردو اور عربی سیکھنے کے لے
     
  3. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,744
    شاید یہاں کے اچھے ماحول کی وجہ سے
     
  4. nomi_khan

    nomi_khan -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    1,201
    اچھا سوال ہے، اردومجلس کا ممبر اس لئے ہوں کہ اردو مجلس ہے،:)
    یار جی یہ باتیں تو ہر فورم پر ہوتی ہیں کہ یہ فورم دوسروں سے الگ ہے، یہاں کے ممبر اچھے، یہاں کہ موڈریٹر اچھے ہیں وغیرہ وغیرہ ۔۔۔میرے ایک عزیز دوست نے جب اردومجلس کا لنک مجھے دیا تو مجھے بہت عجیب لگا تھا کیونکہ میرے لیے بالکل نیا تجربہ تھا پہلے ہم لوگ رومن اردو والے فورم پر چکر لگایا کرتے تھے اور اردو کا تو حشر نشر ہو گیا تھا اور یونیکوڈ میں شروع شروع میں لکھنا بہت مشکل لگتا تھا لیکن جب اردومجلس پر آئے تو کچھ دنوں کے بعد مزہ آنے لگا اور اچھا بھی لگتا تھا یونیکوڈ فورم، ایک تو یہ وجہ ہو گئی، دوسری وجہ یہاں پر شروع شروع میں بہت اچھے اچھے دوستوں کا ساتھ رہا جیسے رفی بھائی، بیا سسٹر، عندلیب سسٹر، ارم سسٹر، سعدی سسٹر، حیدرآبادی بھائی، ہما سسٹر، شکیل بھائی، سوری بھیا، زمرد بھائی، حسان بھائی تو ایک الگ ہی مزہ تھا سب سے بہت اچھی دوستی ہو گئی اور زیادہ تر وقت یہیں پر گزرنے لگا، یہ تو ہو گئی دوسری وجہ، تیسری وجہ یہاں کے ایڈمن بھائی بہت اچھے آدمی ہیں ممبرز کا ہر طرح سے خیال رکھتے ہیں، اور موڈریٹرز کی ٹیم میں پروفیشنل لوگ شامل ہیں ، اور ان کی ہمت کو داد دیتا ہوں جنھوں نے نومی کو ابھی تک برداشت کیا ہوا ہے:00026:
    اور بھی لکھوں یا بس۔۔۔۔۔۔۔۔:00038:
     
  5. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,334
    السلام علیکم!

    بہت عمدہ تھریڈ شروع کیا ہے آپ نے فاروق بھائی! اس کی اہمیت کی بناء پر اسے مثبت کر دیا گیا ہے۔


    جو سوال آپ نے پوچھا ہے تو اس پر میرا جواب کچھ یوں‌ ہے:
    میں اس فورم کا ممبر اپنے ایک انتہائی مہربان دوست کی معرفت بنا اور اس پر اللہ کی توحید سے محبت کی خاطر جم گیا، اور دعا ہے کہ اللہ اس فورم کو دن دگنی اور رات چوگنی ترقی عطاء فرمائے۔
     
  6. حیدرآبادی

    حیدرآبادی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2007
    پیغامات:
    1,319
    پاشا ! واہ ، کیا سوال کیا ہے :00001:
    اک تیر سا دل میں مارا کہ ہائے ہائے :00039:

    آپ اردو مجلس کے ممبر کیوں ہیں؟؟

    وجہ تو ایک نہیں کئی ہیں :00032:
    کوشش کرتا ہوں کہ کچھ مختصر بتا دوں :)
    پہلی بنیادی وجہ تو بس وہی اسلامی ہے کہ کوئی بھی بات پوچھو تو بس پورا حوالہ قرآن حدیث تفسیر سے نکال کر رکھ دیا جاتا ہے اور پوچھنے والا بچارہ کسی دوسرے فورم پر بھٹکنے سے بچ جاتا ہے :00005:
    دوسری وجہ یہ کہ بڑے بڑے علامہ فہامہ پیشوائیان یا جماعتوں کی تعریف غلو کی حدوں سے گزرتی نظر نہیں آتی یہاں (یہ الگ بات ہے کہ کچھ نئے آنے والے چھیڑخانی کر لیتے ہیں :00026:)
    ایک وجہ یہ بھی ہے کہ غیر اسلامی یا غیرثقافتی مواد سے یہاں مکمل اجتناب برتا جاتا ہے
    ایک اور وجہ یہ کہ یہاں اسلامی اخلاقیات کی پاسداری کا خیال دیگر فورمز کی بہ نسبت زیادہ رکھا جاتا ہے
    ۔۔۔۔۔

    ہمممممم ۔۔۔۔ مزید کچھ دیر بعد ۔۔۔۔
    سنا ہے کہ خادم خلق بھائی جدہ میں البیک کی دعوت دینے والے ہیں
    دعوت وصول کر لوں تو دماغ مزید ایکٹیو ہو جائے گا اور مزید بہترین وجوہات بتاؤں گا۔
    پہلے ذرا خادم خلق بھائی کی دعوت تو کھا لوں ۔۔۔۔۔۔۔۔ :00003:
     
  7. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,744
    میں‌یہاں‌کے اچھے اور بہتتتتتتتتت ہی اچھے ممبرز کی وجہ سے اس مجلس کا ممبر ہوں
     
  8. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,067
    السلام علیکم
    میں اردو مجلس کا ممبر کویں ہوں۔۔۔کتنا خوبصورت ، سوال ہے۔۔۔۔کیونکہ اس کے جواب لکھنے جب بیٹھا تو میں‌لاجواب ہوگیا۔۔۔
    ایک نہیں‌کئی عوامل ہیں۔۔
    اسلئے مختصرا یہ کہنے پر اکتفا کرونگا کہ۔۔۔
    یہ ایک پاکیزہ،پرخلوص، محبت بھرا، اور معلوماتی اسلامی فورم لگا مجھے اسلئے میں‌ادھر ہوں۔۔۔
    میں دوسرے فورمس سے اسکو کمپیر نہ کرنا چاہونگا۔۔۔کیونکہ مجھے لگتا کہ۔۔کمپیریسن اچھی چیز نہیں۔۔۔کیونکہ ہمارے جو اسٹانڈرز ہم نے یہاں‌بنا رکھے ہیں۔۔۔وہ اسٹانڈرز ضروری نہیں‌کہ۔۔۔ہر کسی کو اچھے لگے۔۔۔لیکن مجھے تو۔۔۔یہاں ۔۔۔۔کا ماحول بہت پسند آیا۔۔۔
     
  9. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,713
    السلامُ علیکم!

    آپ اردو مجلس کے ممبر کیوں ہیں؟؟؟ اچھا سوال اُٹھایا ہے فاروق بھائی!

    میں یہاں کیوں ہوں۔۔۔۔!

    1: مجھے یہاں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔
    2: یہاں کا خوبصورت ماحول مجھے بہت پسند ہے۔۔۔۔
    3:‌ یہاں کہ ممبرز کی باتیں مجھے بہت پسند ہیں۔۔۔۔
    4: یہاں کہ ممبرز کا اخلاق بہت اچھا ہے۔
    5: یہاں سب کچھ اردو میں ہے۔

    میں مجلس کو اردو ٹائپنگ کا بہترین استاد مانتی ہوں۔۔۔۔۔۔ جب شروع شروع مجلس پر آئی تو بہت مشکل لگتا تھا اردو لکھنا! مجلس پر آنے سے پہلے اردو لکھنے کی لگن بھی بہت تھی۔۔۔۔ اسلیئے یہاں آکر جلد ہی سیکھ گئی۔۔۔۔۔الحمدُللہ!



    بہت بہت شکریہ اردو مجلس۔۔۔۔۔بہت بہت شکریہ!:00001:
     
  10. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    اپ تمام لوگوں کا شکریہ تھریڈ کو پسند کر نے کا میں اور بھی لکھنا چاہتا ہوں مگر وقت نہیں ہو تا
    ایک بار پھر شکریہ
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں