اسلام میں جنگ

ابو عبداللہ صغیر نے 'تاریخ اسلام / اسلامی واقعات' میں ‏اگست 25, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو عبداللہ صغیر

    ابو عبداللہ صغیر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 25, 2008
    پیغامات:
    1,980
    اِسلام میں جنگ

    جنگ ہمیشہ بے اصول رہی ہے لیکن قربان جائیے کائنات کے آقا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ کے لیے وہ بہترین اُصول عطا کیے جس کی نظیر ساری انسانی تاریخ میں نہیں ملتی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے دن اعلان فرمایا :
    1. آج جو تلوار پھینک دے اسے امن ہے۔
    2. جو اپنے گھر میں بیٹھا رہے اُسے امن ہے۔
    3. جو خانہ کعبہ میں چلا جائے وہ مامون ہے۔
    4. جو ابو سفیان کے گھر میں پنا لے وہ محفوظ ہے۔
    عام حالات جنگ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اعلان تھا
    5. عورتوں کو قتل نہ کیا جائے۔
    6. بچوں سے تعارض نہ کی جائے۔
    7. بوڑھوں کو قتل نہ کیا جائے۔
    8. بے قصور پر دست درازی نہ کی جائے
    9. پھل دار درختوں کو نہ کاٹا جائے۔
    10. کھیتوں کو نہ جلایا جائے وغیرہ۔

    معصوموں کے قتل کے متعلق اسلام کی کیا تعلیمات ہیں؟ کیا اسلام کسی کی جان بچانے لے لیے کسی کی جان لینے کی تعلیم دیتا ہے؟ یا کسی کو قید سے چھڑانے کے لیے کسی معصوم کو دہشت میں مبتلا کرنے کی اجازت دیتا ہے؟ اس سلسلے میں حضرت خبیب بن عدی رضی اللہ عنہ کا ایک واقعہ قارئین کے لیے پیشِ خدمت ہے جس سے اسلامی تعلیمات کی عکاسی ہوتی ہے۔

    سن 4 ہجری میں عزل اور قارہ قبیلے کے کچھ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ ہمارے قبیلوں میں اسلام کا چرچا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کچھ مبلغین کو بھیجیں جو ہم میں اسلام کی تبلیغ کریں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دس صحابہ کو حضرت عاصم بن ثابت رضی اللہ عنہ کی سرکردگی میں ان کے ہمراہ روانہ کر دیا ۔

    یہ وفد جب رجیع نامی مقام پر پہنچا تو اُنہوں نے غداری کر دی۔ صحابہ کرام پر قبیلہ بنو لحیان کو لے کر حملہ کر دیا جن میں آٹھ صحابہ کرام برسرِ موقع شہید ہو گئے اور دو صحابہ حضرت خبیب بن عدی اور زید بن دثنہ رضی اللہ عنہما کو قید کر کے مکہ میں فروخت کر دیا۔ حضرت خبیب بن عدی کو حجیر بن ابی ایھاب التمیمی نے خرید لیا، کیونکہ آپ رضی اللہ عنہ نے جنگ بدر میں حارث بن عامر کو قتل کیا تھا جو حجیر کا اخیافی بھائی تھا، اس نے آپ رضی اللہ عنہ کو اپنے گھر میں قید کر دیا، تا کہ حُرمت والےمہینے گذرنے کے بعد آپ رضی اللہ عنہ کو سولی پر چڑھائے، جب آپ رضی اللہ عنہ کی شہادت کا وقت قریب آیا تو آپ رضی اللہ عنہ نے حجیر کی بیوی سے پاکی کے لیے استرا طلب کیا، اس نے اپنے چھوٹے بچے کےہاتھ استرا روانہ کر دیا، بچہ استرا لے کر حضرت خبیب رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچا، آپ رضی اللہ عنہ اس بچے کو اپنہ ران پر بٹھا لیا اورا س سے کھیلنے لگے، اس عورت کو اپنی خطرناک غلطی کا احساس ہوا اور دوڑتی ہوئی آئی اور بچے کو حضرت خبیب بن عدی رضی اللہ عنہ کی گود میں دیکھ کر چیخ مارنے لگی کہ کہیں آپ رضی اللہ عنہ اس کے بچے کو قتل نہ کر دیں، آپ رضی اللہ عنہ نے اس عورت سے فرمایا "کیا تو یہ سمجھتی ہے کہ میں اپنی جان کے بدلے میں اس معصوم کو قتل کر دوں گا؟ ہر گز نہیں، اسلام ہمیں غداری کی تعلیم نہیں دیتا"

    اس واقعہ کے چند دن بعد آپ رضی اللہ عنہ کو مکہ میں حدودِ حرم کے باہر اذیتیں دے دے کر شہید کردیا گیا۔

    یہ واقعہ ان لوگوں کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے جو لاعلمی میں دہشت گردی کو اسلام کی تعلیمات سے جوڑ رہے ہیں ، لیکن افسوس کہ یہ عمل لاعلمی سے نہیں بلکہ ایک پلان کے تحت جاری ہے۔
    (تحریر: محمد انور محمد قاسم)​
     
    Last edited by a moderator: ‏اگست 25, 2009
  2. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,050
    جزاک اللہ ابو عبداللہ بھائي!
    ماشاءاللہ بہتریں پوسٹ کی ہے۔
    والسلام علیکم
     
  3. ابو عبداللہ صغیر

    ابو عبداللہ صغیر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 25, 2008
    پیغامات:
    1,980
    ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
    اسلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
    عتیق الرحمن بھائی یہ سب بازوق بھائی کی راہنمائی ہے۔
    شکریہ
     
  4. ابن عمر

    ابن عمر رحمه الله تعالى

    بانی و مہتمم اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,365
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,168
    جزاكم اللہ خيرا.
    پلیز اس سلسلے ميں مزيد واقعات لکھئے تا كہ يہ مفيد علمى سلسلہ بن جائے۔
    وفقكم اللہ تعالى يا ابناء الاسلام.
     
  6. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,720
    جزاک اللہ خیراً
     
  7. أبو مجاهد

    أبو مجاهد رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2016
    پیغامات:
    57
    جزاک اللہ خیراً
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں