بچوں کو روزے رکھوانا مستحب عمل!

رفی نے 'ماہِ رمضان المبارک' میں ‏ستمبر 4, 2009 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,450
    بچوں پر روزے اگرچہ فرض نہیں لیکن ان کی تربیت کے لئے روزے رکھوانا مستحب ہے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد ہے "تین قسم کے لوگ مرفوع القلم (شرعاً غیر مکلف) ہیں: پاگل، یہاں تک کہ اس کا جنون و پاگل پن دور نہ ہو جائے۔ سویا ہوا یہاں تک کہ وہ نیند سے بیدار نہ ہو جائے اور بچہ یہاں تک کہ وہ عمرِ احتلام (بلوغت) کو نہ پہنچ جائے"۔ (ابو داؤد، ترمذی اور مسند احمد)

    بچوں کے روزوں کے حوالے سے شرعی حکم مذکورہ بالا حدیث میں واضح ہے لیکن اگر بچہ اس عمر میں ہو کہ روزہ رکھ سکتا ہو تو اس کے لئے روزہ رکھنا مستحب عمل ہے۔ اسکے والدین یا سرپرستوں کو چاہیئے کہ اسے روزے کی ترغیب دلائیں تاکہ وہ اسکا عادی ہو جائے۔ صحابہ کرام (رض) بھی ایسا ہی کیا کرتے تھے۔ بخاری و مسلم میں حضرت ربیع بنت معوذ (رض) سے مروی ہے کہ یومِ عاشورا کی صبح کو نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے انصار کی بستیوں میں یہ اعلان کروایا "جس نے روزہ کی حالت میں صبح کی وہ اپنا روزہ پورا کر لے اور جس نے افطاری کی حالت میں صبح کی اسے چاہیئے کہ دن کے بقیہ حصہ کا گویا روزہ رکھ لے" حضرت ربیع (رض) فرماتی ہیں " اس کے بعد سے ہم لوگ یوم عاشورا کا روزہ رکھا کرتے تھے اور اپنے چھوٹے بچوں کو بھی رکھواتے تھے۔ ہم مسجد میں جاتے تو بچوں کو کھیلنے کے لئے روئی کا کھلونا بنا دیتے تھے۔ جب کوئی بچہ کھانے کی ضد کرتا اور روتا تو اسے کھلونا دے کر بہلا لیتے حتٰی کہ افطار کا وقت ہوجاتا"۔

    امام بخاری فرماتے ہیں کہ حضرت عمر فاروق (رض) نے رمضان میں پکڑ کر لائے جانے والے شرابی سے مخاطب ہو کر فرمایا "تیرا برا ہو، ہمارے تو بچے بھی روزے سے ہیں" اور اسے مارا۔ امام بغوی کی ایک روایت میں مذکور ہے کہ حضرت عمر (رض) نے اسے 80 کوڑے مارنے اور شام کی طرف ملک بدر کر دینے کا حکم فرمایا۔

    غرض امام ابن سیرین، زہری، شافعی، اور سلفِ صالحین (رح) کی ایک جماعت کا کہنا ہے کہ جب بچہ روزہ رکھ سکنے کی طاقت کو پہنچ جائے تو اسے روزے کی عادت ڈالنے کے لئے روزہ رکھنے کا حکم دینا چاہیئے۔ ایسے بچے کی عمر کے سلسلہ میں 7، 10، 12 سال کے مختلف اقوال ملتے ہیں لیکن اس سلسلہ میں کوئی واضح دلیل نہیں لٰہذا عمر کی بجائے طاقت و قدرت کا ہی اعتبار ہوگا۔

    بشکریہ: روشنی جمعہ، 14 رمضان المبارک 1430 ھجری

     
    Last edited: ‏مئی 19, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,365
  3. ام ھود

    ام ھود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 17, 2007
    پیغامات:
    1,198
    جزاک اللہ خیر واقعی بہت اہم موضوع کی طرف توجہ دلوائی آپ نے
     
  4. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,050
  5. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,713
    جزاک اللہ!
     
  6. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,758
    جزاک اللہ خیرا
     
  7. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,450
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں