اقبال سِنیما

عائشہ نے 'کلامِ سُخن وَر' میں ‏جنوری 23, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    سِنیما

    وہی بت فروشی ، وہی بت گری ہے
    سنیما ہے یا صنعتِ آزری ہے ؟

    وہ صنعت نہ تھی شیوہء کافری تھا
    یہ صنعت نہیں شیوہء ساحری ہے

    وہ مذہب تھا اقوامِ عہدِ کُہَن کا
    یہ تہذیبِ حاضر کی سودا گری ہے

    وہ دُنیا کی مٹّی، یہ دوزخ کی مٹّی
    وہ بت خانہ خاکی، یہ خاکستری ہے !

    ـــــــــــ کلیاتِ اقبال، بالِ جبریل ــــــــــــــــــ
     
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    خاکستری یعنی راکھ کے رنگ والا ، یاد رہے اقبال کے دور میں فلم بلیک اینڈ وائٹ ہوتی تھی !
     
  3. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,614
    عمده شیرنگ
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں