IT سیکھنے کے لیے پانچ بہترین ویب سائٹس

حیا حسن نے 'ویب سائٹس پر تبصرے' میں ‏مئی 11, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. حیا حسن

    حیا حسن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏مارچ 6, 2017
    پیغامات:
    71
    پانچ بہترین ویب سائٹس

    پانچ ایسی ویب سائٹ جہاں آپ وہ سب سیکھ سکتے ہیں جس کی مارکیٹ میں مانگ ہے



    مارکیٹ جاب میں اپنا مقام بنانے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کریں اور اس کے لیے مختلف ذرائع تلاش کریں تاکہ آپ کی سمجھ بوجھ میں اضافہ ہو سکے.

    مختلف کمپنیز میں کام کرنے والے ملازمین کو آئے دن نئے نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے لیے انکو اپنے کام کے حوالے سے اور کام کے علاوہ بھی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ضروری ہوتا ہے. اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ جن سکلز کی مارکیٹ میں ڈیمانڈ ہے اسکی باقاعدہ کلاس لی جائے.

    مینڈارن لینگویج کلاسز سے لے کر کمپیوٹر پروگرامنگ بوٹکمپس ہو یا ڈیجیٹل مارکیٹنگ ورکشاپ ، ہر ڈیپارٹمنٹ سے متعلق کورس موجود ہے. خاص طور سے فری آن لائن کورسز اور کلاسز مختلف ویب سائٹ پر دستیاب ہیں. اپنی صلاحیت میں اضافہ کرنا یا کوئی نئی چیز سیکھنا پہلے کبھی اتنا آسان نہ تھا جتنا کہ اب ہے.


    DOCTOR SEUSSکا کہنا ہے کہ “جتنا آپ پڑھیں گے اتنا ہی آپ کو چیزوں کے بارے میں معلومات حاصل ہوں گی، جتنا آپ پڑھیں گے، اتنا ہی زیادہ آپ کو مختلف جگہوں پر جانے کا موقع ملے گا"

    یہاں پانچ ایسے مراکز کا تذکرہ کیا جا رہا ہے جہاں سے آپ نہ صرف یہ کہ فری پڑھ بھی سکتے ہیں بلکہ وہ آپ کی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بھی بنیں گے اور آپ کو وہ سب سکھائیں گے جن کی مارکیٹ میں ڈیمانڈ ہے .


    ١. خان اکیڈمی :

    تعارف: خان اکیڈمی کی پیشکش میں مشقوں کی پریکٹس ، تعلیمی ویڈیوز، اور ان کا ذاتی ڈیش بورڈ شامل ہے جس کے ذریعے سیکھنے والے اپنی رفتار کے مطابق کلاس کے اندر ور کلاس کے بعد بھی بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں. ان کی ہمراہی مختلف اداروں کے ساتھ ہے جن میں NASA ، THE MUSEUM OF MODERN ART ، کیلی فورنیا کی سائنس اکیڈمی اور MIT وغیرہ شامل ہیں.

    کلاس کورسز : SQL، JAVASCRIPT ، CSS وغیرہ شامل ہیں. اینٹرپرنیرشپ، GMAT ، فنانس اور کیپٹل مارکیٹ وغیرہ.



    ٢. EDX

    تعارف: ٢٠٠٢ء میں ہارورڈ یونیورسٹی اور MIT نے اس کی بنیاد رکھی. EDX وہ جگہ ہے جہاں سے آپ آن لائن پڑھ سکتے ہیں. یہ دنیا کی بہترین یونیورسٹیز کی طرف سے بہترین کوالٹی کے کورسز کرواتے ہیں تاکہ کوئی بھی کہیں بھی یہ کورسز آرام سے کر سکے.

    کلاس کورسز : سولر انرجی انجینرنگ، روبوٹکس، لوگوں کا انتظام سے متعلق کورسز، پروجیکٹ مینجمنٹ، مینڈارن چائنیز بزنس کے لیے ا ور بہت سے.

    ٣. ALISON

    تعارف: اگر آپ کسی نوکری کی تلاش میں ہیں ، پروموشن کے منتظر ہیں ، یا کالج تلاش کر رہے ہیں یا کوئی نیا بزنس شروع کرنا چاہتے ہیں تو ALISON آپ کے معاشی مسلۓ حل کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے. اور آپ کے ذریعے آپ کے ارد گرد رہنے والوں کے بھی.

    ALISON ایک ٩ ملین مضبوط گلوبل لرننگ کمیونٹی ہے ، جہاں آپ کو بہترین کوالٹی کے آن لائن تعلیمی ذرائع میسر ہوں گے تاکہ آپ کے اندر ضروری اور سرٹیفائیڈ صلاحیتیں پیدا ہو سکیں.

    کلاس کورسز : ورک پلیس سیفٹی اور صحت ، نرسنگ، مریض کا خیال رکھنا ، ڈیزائن تھنکنگ ، آپریشن مینجمنٹ ، پائتھن پروگرامنگ وغیرہ.


    ٤. UDACITY

    تعارف: ,GOOGLE, CLOUDERA, SALESFORCE,FACEBOOK AT&T وغیرہ.

    UDACITY پیش کرتا ہے وہ پروگرامس اور ڈیزائنز جن کے ذریعے پروفیشنلز ویب ڈولوپرز، ڈیٹا انالیسٹ، اور موبائل ڈولوپرز بن سکتے ہیں.

    کلاس کورسز : اینڈرائڈ ڈویلپمنٹ بیگننرز کے لیے، JAVA پروگرامنگ کا تعارف، STATISTICS ورچوئل ریالٹی کا تعارف وغیرہ شامل ہیں.


    ٥. یونائیٹڈ نیشنز انسٹیٹیوٹ فار ٹریننگ اینڈ ریسرچ

    تعارف: یہ ١٩٦٣ میں قائم ہوا. یونائیٹڈ نیشنز انسٹیٹیوٹ فار ٹریننگ اینڈ ریسرچ ٹریننگ آرم ہے یونائیٹڈ نیشن سسٹمز کا. ان کا فرمان ہے کہ UN کی تاثیر ڈپلومیٹک ٹریننگ کے ذریعے بڑھائی جا سکتی ہے. ملکی معملات کا اثر بڑھانے کے لیے لوگوں کی آگاہی اور تعلیم بہت ضروری ہے. UNITAR سال میں بہت دفع کورسز پیش کرتا ہے جو کہ بلکل مفت ہوتے ہیں اور عام لوگ ان سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں.

    کلاس کورسز : درپیش ڈرامہ، عام شہریوں کو مضبوط بنانا،
    تنازعات کا تجزیہ، ماحول سے آگاہی، قدرتی وسائل، کی امن کاری کی کاروائیاں وغیرہ شامل ہیں.

    http://www.businessinsider.com/5-we...tm_source=facebook.com&utm_campaign=buffer-ti
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • مفید مفید x 1
  2. انا

    انا ناظمہ خاص انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,343
    اچھی ویب سائٹ ہے ۔ میں نے کئی مرتبہ اس ویب ساءٹ سے کورسز لیے ہیں ۔ اچھا تجربہ رہا ، یہ الگ بات ہے کہ ہر مرتبہ کسی نہ کسی مصروفیت کے باعث کورس ادھورا چھوڑنا پڑا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. حیا حسن

    حیا حسن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏مارچ 6, 2017
    پیغامات:
    71
    جی ہاں یہ واقعی بہت اچھی ویب سائٹ ہے، فرسٹ سیمسٹر میں ہماری ایک میڈم نے ہمیں اس کا حوالہ دیا تھا لیکن بس کبھی موقع نہیں مل سکا پڑھائی کے دوران کوئی کورس کرنے کا.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. انا

    انا ناظمہ خاص انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,343
    جی بلکل ، اس لیے کہ اس ویب ساءٹ کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ جیسے باقی کسی تعلیمی ادارے میں آپ کو اسائنمنٹس وغیرہ ملتی ہیں کہ آپ نے ایک مقررہ وقت تک جمع کروانی ہیں ، اسی طرح یہاں بھی یہ چیز شامل ہے۔ اور جمع نہ کروانے کی صورت میں ایک بڑا سا صفر ملتا ہے : )

    میں نے اور ویب ساءٹس سے بھی کورسز لیے تھے لیکن چونکہ ان میں وقت کی کوئی حد نہیں ہوتی تو بے فکری کا عنصر زیادہ رہتا ہے ۔
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں