قیام پاکستان میں اہل حدیث کا کردار

محمد عتیق الرحمٰن نے 'مطالعہ' میں ‏فروری 3, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. محمد عتیق الرحمٰن

    محمد عتیق الرحمٰن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 27, 2015
    پیغامات:
    10
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! مجھے اس موضوع پر کچھ معلومات درکار ہیں اگر کسی کے پاس ہو تو لازمی بتائیں مجھے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ !
    ویسے قیام پاکستان میں اہل حدیث تو کہیں نظر نہیں آتے ـ زیادہ تر قربانیاں تو اہل دیوبند نے دیں ہیں ـ اہل حدیثوں کے سرخیل جن کے ساتھ مولانا داؤد غزنوی جیسے لوگوں کا اٹھنا بیٹھنا تھا ـ ابواکلام آزاد ،قیام پاکستان کے سب سے بڑے مخالف تھے ـ میرا خیال ہے کوئی خاص کردار نہیں رہا ـ لہذا معلومات ملنا ممکن نہیں ، واللہ اعلم
     
  3. محمد عتیق الرحمٰن

    محمد عتیق الرحمٰن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 27, 2015
    پیغامات:
    10
    عُکاشہ بھائی مولانا فضل الٰہی وزیرآبادی جیسے عالم کے متعلق تو شمشادسلفی صاحب کا بیان بھی ہے کہ سرحد کے لوگوں کو پاکستان کی طرف لانے میں ایک اہم کردار ہے اور کشمیر میں 1947ءمیں ہونے والے جہاد میں ان کا ہاتھ نظر آتا ہے
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اہل حدیث رہنما اور عوام تحریک آزادئ ہند میں اول روز سے سرفہرست ہیں انگریز استعمار کے خلاف ہر طرح کی سیاسی و عسکری خدمات کی وجہ سے سب سے زیادہ یہی معتوب ہوئے۔ تحریک آزادی کی تاریخ طویل تر ہے مجاہدین بالاکوٹ سے لے کر مجاہدین چمر قند اور کانگریس ، جمعیت علمائے ہند کے علاوہ مسلم لیگ کے علاوہ چھوٹی مقامی جماعتوں تک یہ لوگ نمایاں تھے۔
    ایک بات یاد رکھنی چاہیے: مجاہدین آزادی صرف وہ نہیں جو محض 1947 میں کسی ایک جماعت کے حامی تھے، یا ایک سیاسی نظرئیے (دو قومی نظریے) کے حامی تھے، مجاہدین آزادی وہ سب ہیں جو انگریزی استعمار کے پہلے دن سے اس سے آزادی کی خاطر قربانیاں ہیش کرتے رہے۔ بعد میں تقسیم ہند کے مسئلے پر اختلاف ضرور ہوا ،آزادئ ہند کے معاملے پر نہیں!
    اسی لیے میں نظریہء پاکستان کی حامی ہوں مگر مجھے ہر مجاہدآزادی کی سیرت کا بلا تعصب مطالعہ کرنا پسند ہے۔
    کانگریس اور مسلم لیگ دونوںطرف اہل حدیث رہنما نمایاں تھے، جمعیت علمائے ہند میں بھی اہل حدیث رہنما تھے جب اس جماعت نے قیام پاکستان یعنی تقسیم ہند کی مخالفت کی تو مولانا ابرہیم میر سیالکوٹی اور علامہ شبیر عثمانی نے مل جمعیت علمائے اسلام بنائی، ہم چاہے جس کے حامی ہوں بہر حال دونوں جماعتوں کا آزادی میں کردار ہے۔ اسی طرح اہل حدیث مختلف مقامی جماعتوں میں اپنا اپنا کردار ادا کرتے رہے، مولانا اسحاق بھٹی نے اپنے علاقے میں تحریک آزادی کی ایک چھوٹی تنظیم پرجامنڈل کا ذکر کیا ہے جس میں وہ اور دوسرے اہل حدیث شامل تھے جس کا ایک رہنما گیانی ذیل سنگھ بعد میں بھارتی صدر بنا۔کیا کوئی آزادی ہند میں سید احمد شہید، شاہ اسماعیل شہید کی خدمات سے انکار کر سکتا ہے؟ کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ مولانا ابوالکلام آزاد،ابوالقاسم سیف بنارسی، اور ذاکر حسین کی استعمار کے خلاف اور برصغیر کے عوام کے لیے کوئی خدمات نہیں؟ پھر بھی اگر صرف قیام پاکستان یا دو قومی نظریہ کے حامیوں پر اصرار ہے تو نمایاں رہنماؤں میں مولانا ثناء اللہ امرتسری، ابراہیم میر سیالکوٹی، مولانا داؤد غزنوی، حکیم عنایت اللہ نسیم سوہدروی شامل ہیں بنگال کے مجاہدین آزادی میں بھی نمایااں اہل حدیث رہنماؤں کے نام آتے ہیں جن کے اگلی نسل آج بنگلا دیش میں اہل حدیث جماعتوں میں موجود ہے۔
    اردو مجلس پر ایسی ایک بحث پہلے بھی ہو چکی ہے جب تک ہم اپنی تاریخ کا مطالعہ خود نہیں کریں گے اور اس کے متعلق مواد انٹرنیٹ پر پیش نہیں کریں گے تب تک ایسی باتیں ہوتی رہیں گی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    فرد واحد اور پوری جماعت کے کردار میں فرق ہے ـ اہل دیوبند کی طرف سے اس موضوع پر کتابیں لکھی گئی ہیں ـ اہل حدیثوں نے کیا کردار ادا کیا ـ اس حوالے سے ابھی تک کوئی مفصل مضمون میری نظر سے نہیں گزرا ـ کتاب تو دور کی بات ہے
     
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
  7. محمد عتیق الرحمٰن

    محمد عتیق الرحمٰن رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 27, 2015
    پیغامات:
    10
    جزاک اللہ ام نورالعین بہن ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں