موبی لنک جاسوسی میں ملوث

جہانزیب نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏دسمبر 31, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. جہانزیب

    جہانزیب -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 30, 2008
    پیغامات:
    42
    یہ تو "ظاہر" ہونے والے کارنامے ہیں اور جو درپردہ ہوتے ہیں وہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    http://www.dailyjinnah.com/?p=14500
     
  2. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    صرف لنک دینا مناسب نہیں ہے ۔ پورا مضمون درآمد کرنا چاہئیے ۔۔
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف فیملی کے ساتھ دوبئی چلے گئے ہیں۔ ۔ ۔ لیکن اس میں سیاسی خبریت نہیں ہے۔ ۔ ۔ یہ اُن کا خالص ذاتی دورہ ہے، اگرچہ سیاستدان جہاں بھی ہو۔ ۔ ۔ سیاستدان ہی ہوتا ہے اور سیاست ہی اسکی مرغوب غذا ہوتی ہے ۔ ۔ ۔ لہذا کوئی میاں محمد نواز شریف کو سیاست سے نہیں روک سکتا۔ ۔ ۔
    قارئیں!پاکستان میں بڑا کام ہوا ہے ۔لاہور میں دھماکے کرنے والا ستیش آنند ( بھارتی) پکڑا گیا ہے۔ ۔ ۔ میں حیران ہوں اسے میڈیا پر ابھی تک نہیں لایا گیا۔ ۔ ۔ پاکستانی میڈیا اجمل قصاب کے پیچھے تو پڑا ہوا تھا ۔ ۔ ۔ کہا وہ پاکستانی ہے ، اب ستیش آنند سمیت تین بھارتی جاسوس گرفتار ہوئے ہیں لیکن پاکستانی میڈیا انہیں بھارتی بتاتے ہوئے شرما رہا ہے، حکومت کو بھی میرا مشورہ یہ ہے کہ ذرا بھارتیوں کو میڈیا کے ذریعے بتائیں یہ کہاں کے ہیں کون ہیں، وہ تو ایک اجمل قصاب کی بات کر رہے تھے، ہمارے پاس تو اس طرح کے تین ہیں لیکن خدا جانے کس نے یہ فیصلہ کرنا ہے ، چلیں ان میں سے جس کے بارے میں تحقیقات مکمل ہو چکیں، ایک آدھے کو سکرین پر لے آنا چاہیے، لیکن سچ یہ ہے کہ ہم جذباتی قوم ہیں جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں، پاکستان میں سب سے زیادہ جو چینل دیکھا جاتا ہے وہ سٹار پلس ہے۔
    کل مجھے جناح اسلام آباد کے چیف رپورٹر قاسم نواز بتا رہے تھے کہ وہ عید پر اپنے گاؤں گئے تھے، دو بچوں نے( ایک نے آگے اپنے کندھے پر ایک چھڑی رکھی ہوئی تھی ۔دوسرے نے پیچھے اپنے کندھے پر چھڑی رکھی ہوئی تھی اور چلتے ہوئے کہہ رہے تھے اوم شانتی، اوم ہری اوم۔ ۔ ۔ یہ ہے وہ ثقافتی یلغار جو بھارت نے جیت لی ہے، کیونکہ یہ سچ ہے کہ ہمارے گھروں میں ( وہ سب جن کے ہاں ڈش ہے) سٹار پلس دیکھا جاتا ہے۔ ۔ ۔ لہذا ہم نے بھارت سے کیا لڑنا ہے؟ میرے ایک قاری خواجہ وحید اقبال کا خط آپ پڑھ لیں۔ ۔ ۔ اس سے آپ کو اندازہ ہو جائیگا کہ کیا سچ ہے؟
    جناب خوشنود علی خان صاحب۔
    السلام علیکم،
    آپ کی بے حد مصروفیت میں سے توجہ کے چند لمحے درکار ہیں جناب میں آپ کی توجہ ایک مسئلہ کی جانب مبذول کروانا چاہتا ہوں ہو سکتا ہے کہ یہ مسئلہ آپ کیلئے اتنا اہم نہ ہو لیکن میں اس سے بے حد زچ ہوں کہ بھارت کی جانب سے اتنی دھمکیوں کے باوجود ہمارے ملک میں انڈین مصنوعات اور کیبل پر انڈین چینلز کی بھر مار ہے ، میرے گھر سے لیکر ہر جگہ جہاں پر کیبل کنکشن پائے جاتے ہیں اکثریت سٹار پلس اور سونی جیسے فرسودہ چینلز کو ایسے دیکھ رہے ہوتے ہیں کہ شاید انہیں دوبارہ موقع نہیں ملے گا اگر انہوںنے یہ پروگرام چھوڑ دیا تو؟
    جناب !جیو اور اے آر وائی کی کاوشوں سے گزشتہ سال تک انڈین چینلز پر پابندی برقرار رہی ہے لیکن ہمارے نجی چینلز کی مقبولیت اور سب سے اہم لال مسجد سانحہ کے بعد مشرف صاحب کی نوازشوں سے یہ انڈین چینلز دوبارہ اِن ہو گئے کیونکہ ہمارے سابقہ حکمران نہیں چاہتے تھے کہ ہماری عوام مذکورہ بالا چینلز کی وجہ سے باشعور ہوں۔
    اس ضمن میں میری آپ سے درخواست ہے کہ ایک دفعہ پھر انڈین چینلز کا غلبہ ختم کرنے کیلئے آپ اس موضوع کو اعلیٰ سطح پر اجاگر کریں، بے حد دعاؤں کے ساتھ سائل آپ کا مشکور ہو گا۔جبکہ کلر سیداں سے میرے قاری عاقب تنویر( آپٹو میٹرسٹ) نے مجھے خط لکھ کر وزیراعلیٰ پنجاب کی توجہ اس جانب مبذول کرائی ہے کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج اور میوہسپتال کی انتظامیہ نے ( آپٹو میٹرسٹ) گریڈ16کی 142خالی آسامیوں کی بھرتی کیلئے اشتہار صرف لاہور کے ایک اخبار کو جاری کیا ہے تاکہ پسندیدہ افراد کو بھرتی کیا جا سکے، جس کی وجہ سے راولپنڈی ریجن اور ملتان ریجن میں رہنے والے” پنجابی”ملازمت کیلئے درخواستیں دینے سے محروم ہو گئے ہیں، اس لئے بیوروکریسی کی اس چال پر ایکشن لیں اور یہ اشتہار دوبارہ تمام قومی اخبارات میں شائع کرایا جائے تاکہ تمام اہل افراد کو میرٹ پر ملازمتیں دی جا سکیں۔
    قارئین محترم!میں نے کل ان ہی سطور میںچیئرمین پی ٹی اے سے یہ سوال کیا تھا کہ کیا وہ یہ بتانا پسند کرینگے کہ چند سال پہلے موبی لنک کو چند کروڑ روپے جرمانہ ہوا اور اس کے بعد پی ٹی اے نے اپنی آنکھوں پر پٹی اور کانوں میں روئی ڈال لی ہے کیا یہ درست نہیں کہ موبی لنک کے بے شمار کنکشن( یہ نہیں لکھوں گا کہ یہ کتنے لاکھ ہیں) بغیر شناختی کارڈوں کے جاری کئے گئے ہیں اور کیا یہ بھی درست نہیں کہ موبی لنک کو own کرنے والی کمپنی کا مالک اسرائیل میں اربوں کی انوسٹمنٹ کر چکا ہے اور کیا یہ بھی درست نہیں کہ اس نے کچھ عرصہ قبل (جنرل مشرف کے دور میں) پاکستان کی ایک اہم شخصیت کی گفتگو ٹیپ کرکے اسرائیلیوں تک پہنچائی تھی دوسرے معنوں میں اس کمپنی نے “موساد”کیلئے کام کیا تھا اور اب اگر ہزاروں یا لاکھوں سمیں شناختی کارڈوں کے بغیر جاری ہوگئی ہیں تو کیا یہ سمیں پاکستان میں دہشت گردی کیلئے را ، موساد اور سی آئی اے استعمال نہیں کر سکتیں، اگر ایسا ہے تو پی ٹی اے نے اب تک بند کیوں نہیں کیں؟ اگر پی ٹی اے نے موبی لنک کے خلاف ایکشن نہ لیا تو میں اس حوالے سے جو مواد میرے پاس ہے اسے شائع کر دونگا کیونکہ میں پاکستان سے زیادہ اہم کسی موبائل کمپنی کو نہیں سمجھتا۔
    قارئین !آپ اس خط کی خبر بھی آج پڑھ لیں گے جو پی ٹی اے نے موبی لنک کو لکھا ہے اور ایک ایسی خبر بھی پڑھیں گے کہ موبائل کمپنی نے ایک وکیل کو دیا گیا ایک خاص نمبر از خود بند کر کے کسی اور کو جاری کردیا ہے ، حکومت کو اس پر آنکھیں بند نہیں کرنی چاہیں اور پاکستان کے عوام کو بھی ان پر اندھا دھند اعتماد نہیں کرنا چاہیے ، اگر یکم جنوری تک پی ٹی اے نے ایکشن نہ لیا تو یہ صورتحال پاکستان کے عوام کے سامنے رکھونگا کہ یہ موبائل کمپنیاں پاکستان کی سیکیورٹی کیلئے کتنا بڑا خطرہ ہیں اور یہ کیا گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہیں۔
    قارئین! آپ سے ایک درخواست ہے کہ آئندہ میں آپ کو فون پر Available نہیں ہوں گا۔کیونکہ مجھے ایک ایک دن میں کئی کئی سو کالیں سننا پڑتی ہیں البتہ آپ مجھے فیکس نمبر 051-2203024 پر وہ ساری باتیں کہہ سکتے ہیں جو آپ کہنا چاہتے ہیں۔ان سارے مسائل کی نشاندہی کر سکتے ہیں جو آپ کرنا چاہتے ہیں لیکن آج کے بعد فون والا سلسلہ بند کیونکہ اس کی وجہ سے میں دوسرے کام نہیں کر سکتا، ہاں انتہائی مجبوری یا ایمرجنسی میں کسی جگہ ہماری ٹیم کی ضرورت پر آپ مجھے فون کر سکتے ہیں۔ میری ای میل اور فیکس نمبر دونوں حاضر ہیں۔
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں