انقلابی پیلیا

عائشہ نے 'طنز و مزاح' میں ‏اگست 29, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آج کل سماجی ویب سائٹس پر "انقلابی پیلیا "کے جراثیم عام ہیں۔

    یہ پیلیا آپ کی سیاسی حس کو متاثر کرے یا نہ کرے جمالیاتی حِس( aesthetic sense)کو سب سے زیادہ متاثر کر رہا ہے ۔

    پیلیا کے مریض کو سب پیلا دکھتا ہے لیکن انقلابی پیلیا کا مریض سب کو پیلا دکھانے پر بضد ہے ۔

    ِآپ کے نزدیک یہ خلافت ، شہادت ، مزاحمت اور نجانے کس کس کا نشان ہے لیکن میرے لیے یہ "ورسٹ کلر کمبی نیشن" کا عبرت ناک نشان ہے ۔

    میرے اندر دبے مصور کو انقلابی پیلیا سے صرف ایک شکوہ ہے کہ کلر کمبی نیشن تو کام کا استعمال کر لیا جاتا۔

    یہ سوال بھی ذہن میں اٹھتا ہے کہ جنہیں رنگوں کا درست استعمال نہیں آتا وہ سیاسی چالوں کا درست استعمال کیسے کر سکیں گے؟


    [​IMG]


     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    واقعی امیج میں‌ دیئے گئے ٹیکسٹ کو پڑھ کر سر گھومنے لگ گیا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ساون کے اندھے کو ہرا دکھے تو سمجھ میں آنے والی بات ہے مگر انقلابی بندے کو پیلا کیوں دکھتا ہے، اب اس پر بھی سیر حاصل بحث کی جا سکتی ہے اور اس کی تشریح بھی خاصی دلچسپ سامنے آ سکتی ہے۔
     
  3. اسامہ طفیل

    اسامہ طفیل نوآموز

    شمولیت:
    ‏اگست 5, 2013
    پیغامات:
    198
    لال رنگ ہونا چاہے میرے ذاتی خیال میں ان سب اموات کے ذمہ دار اخوان ہیں جنہوں نے اتنے مردوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے چھوٹے بچوں اور خواتین کو بھی پہلے سڑکوں پر لائے بھر اپنی ضد اور اسلام کا نام استعمال کر کر کے مروا دیا اور چوں اور خواتین کو تو سڑکوں پر لانے کا کوئی جواز نا تھا جو بھی تھا مصر دارلحرب نہ تھا
     
    • ناپسندیدہ ناپسندیدہ x 1
  4. سعد سلفی

    سعد سلفی رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اگست 29, 2013
    پیغامات:
    25
    اس کومبینیشن کو دیکھ سر اور آنکھیں دونوں میں درد سا ہونے لگتا ہے۔

    ایسا "انقلاب" جس کا نشان ہی مسلمانوں اور دیگر انسانوں کے لئے باعث تکلیف ہو تو اس کے باقی معاملات میں مسلمانوں کا کیا بچے گا؟ ابتسامہ
     
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    یہ تو معلوم نہیں لیکن ایک انقلابی جماعت کی پہلے اقتدار کے چھن جانے پر اتنی مایوسی سمجھ نہیں آتی ۔ ہمارے ملک میں دو بڑی پارٹیاں ہیں جن کے لیڈرز طویل جلاوطنی کے بعد ملک واپس آئے ، باربار الیکشن جیتے باربار حکومت سے نکالے گئے ۔ آج بھی سیاست میں ہیں ۔اتنی مایوسی اور مرنے مارنے کی باتیں تو ان کے بیانات میں بھی نہیں ملتیں ۔
    پیلا اور سیاہ رنگ مایوسی ، دکھ اور کم ہمتی جیسے منفی تاثر دیتا ہے ۔ ایک مصور وین گوگ کے بارے میں پڑھا تھا کہ اس نے خود کشی سے پہلے جو آخری پینٹنگ بنائی اس میں سیاہ اور پیلا رنگ بکثرت استعمال ہوا تھا ۔ مکئی کے کھیت اور ان پر کووں کے جھنڈ بنا کر اس نے کچھ ایسا پیغام لکھا تھا کہ انسان کا دکھ کبھی ختم نہ ہو گا ۔
     
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آج کل ہم انقلابیوں کے اینٹی انقلابی موڈ کو انجوائے کر رہے ہیں۔ ان کی خوشی میں ہم بھی خوش ہیں۔
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  7. حبیب صادق

    حبیب صادق -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 15, 2013
    پیغامات:
    41
    کچھ سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں