بچوں کی مختلف تکالیف میں مفید گھریلو نسخے

ام اقصمہ نے 'صحت و طب' میں ‏جنوری 16, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    بچے پھول کی مانند ہوتے ہیں۔چھوٹی سی تکلیف سے بھی کملا جاتے ہیں ۔اگر ان چھوٹی چھوٹی تکالیف کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو مرض بڑھ بھی سکتا ہے اور آپکی پریشانی سوا ہو سکتی ہے۔ڈاکٹر کے پاس بچوں کو چھوٹی موٹی تکالیف میں لیکر جایئں تو عموما وہ اینٹی بایوٹک کا استعمال کرواتے ہیں جسکی وجہ سے بچوں کی قوت مدافعت کم ہو جاتی ہے اور وہ بار بار بیمار پڑتے ہیں۔ذیل میں کچھ مفید اور آزمودہ گھریلو ٹوٹکے درج کیے جا رہے ہیں۔اگر [you] کے پاس بھی کچھ ایسے ہی ٹپس ہوں تو ضرور شئیر کریں۔


    [​IMG]اگر بچے کو بد ہضمی ہو جائے تو ایک تولہ سونف اور ایک تولہ پودینہ ایک پاؤ پانی میں خوب ابال اور چھان کر رکھ لیں اور وقفے وقفے سے بچوں کو پلایئں۔بچہ دودھ ہضم کرنے لگے گا اور صحتمند ہو جائے گا۔

    [​IMG]اگر بچہ الٹیاں کرے یا دودھ پینے کے فورا بعد بغیر پھٹا دودھ الٹ دے تو سہاگہ توے پر بھون لیں اور چٹکی بھر دودھ میں گھول کر دیں۔اس سے پیٹ کا درد ،گیس وغیرہ ختم ہو جاتی ہے اور دودھ ہضم ہونے لگتا ہے اور الٹیاں بھی بند ہو جاتی ہیں۔

    [​IMG]بچوں کے دانت نکلنے کا وقت والدین کے لیے بہت صبر آزما ہوتا ہے۔پسی ہوئی ملیٹھی ،شہد اور نمک تینوں کو ملا کر مسوڑھوں پر ملنے سے دانت با آسانی نکل آتے ہیں۔

    [​IMG]وڈورڈز کا گرائپ واٹر پلانے سے بھی دانت آسانی سے نکل آتے ہیں۔ہومیوپیتھک میں شوابے کی بایو پلاسجین نمبر ٢١ بھی دن میں تین بار دو دو گولیاں دینے سے بچوں کے دانت آسانی سے نکل آتے ہیں۔

    [​IMG]کند ذہن بچوں کا حافظہ تیز کرنے کے لیے بچے کو ایک چھوٹی الائچی کے دانے اور چینی ملا کر باقاعدگی سے دودھ کے ساتھ کھلایئں۔حافظہ بہتر ہو جائے گا۔

    [​IMG]بچوں کے توتلے پن کو دور کرنے کے لیے نو عدد کالی مرچ اور نو عدد گری بادام حسب منشا چینی کے ساتھ ملا کر چٹنی بنا کر رکھ لیں اور رات کو چٹایئں اور صبح تازہ مکھن چینی ملا کر چٹایئں۔

    [​IMG]بچوں کو اگر قبض ہو جائے تو انہیں دوا نہ دیں بلکہ اگر شیر خوار بھی ہیں تو انہیں چائے کا ہلکا قہوہ شکر ساتھ میں پکا کر دیں ۔ان شاءاللہ قبض کی شکایت دور ہو جائے گی۔چھوٹے بچوں کو نیم گرم پانی ملانے سے بھی بچوں کو قبض کی شکایت دور ہو جاتی ہے۔
     
  2. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  3. گل خان

    گل خان -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 5, 2007
    پیغامات:
    515
    بہت اچھے جناب.......شکریہ
     
  4. Abu Abdullah

    Abu Abdullah -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    934
    سہاگہ؟

    یہ سمجھ نہی ایا
     
  5. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    میرے دل کی بات کہی آپ نے ۔ ہمیں بھی بتائیے۔
     
  6. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    جزاک اللہ خیرا
     
  7. yousafdummar

    yousafdummar -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 8, 2007
    پیغامات:
    37
    بچے ہوجائیں‌تو آپ کے مفید ٹوٹکوں‌سے استفادہ کریں‌گے۔
     
  8. yousafdummar

    yousafdummar -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 8, 2007
    پیغامات:
    37
    بڑوں کیلئے سردرد اور دماغی کمزوری کے بارے میں آپ کے مفید نسخوں کا انتظار رہے گا۔
     
  9. Abu Abdullah

    Abu Abdullah -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    934
    بچوں کے پیروں میں درد کے کیا اسباب ہو سکتے ہیں

    بہت ذیادہ کھیلنا

    کمزوری

    یا کچھ اور
     
  10. chjakhan

    chjakhan -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 16, 2007
    پیغامات:
    7
    بہت خوب لکھا ہے جناب نے تو کمال کر دیا ہے.شکریہ
     
  11. asim10

    asim10 -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 3, 2009
    پیغامات:
    187
  12. راہی سیدھی راہ کا

    راہی سیدھی راہ کا -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 23, 2009
    پیغامات:
    26
    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    اسلام و علیکم

    بہت عمدہ اسے جاری رہنا چاہے۔
     
  13. محمد اکبر فیض

    محمد اکبر فیض -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2007
    پیغامات:
    1,393
    اسلام علیکم بہت اچھے اور مفید ٹوٹکے ہیں اللہ آپ کو جزائے خیر دیے
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں