تیس لاکھ مقتولین کا افسانہ :کتنا جھوٹ، کتنا سچ (Behind the Myth of three Million)

طالب علم نے 'تاریخ اسلام / اسلامی واقعات' میں ‏جولائی 17, 2010 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
    السلام علیکم!
    آج میں آپ کو تاریخ کے اس سیاہ باب سے روشناس کروانے جا رہا ہوں جس کا دیکھنے والے صرف وہی پہلو دیکھتے ہیں جو انہیں suit کرتا ہے۔ کہتے ہیں کہ "جھوٹ آدھی دنیا کا سفر طے کر لیتا ہے جبکہ سچ ابھی پاوں کی جوتی کے تسمے باندھ رہا ہوتا ہے"

    آج میں آپ کو ایک لاجواب تحقیقی کتاب کا تعارف کروانے جا رہا ہوں جو بنگلہ دیش کی تاریخ آزادی، بھارت کی سازش یا پھر پاکستان کے دولخت ہونے کے دور کے متعلق ہے۔
    Behind the Myth of Three million میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے عوام کے تعلق میں دراڑیں ڈالنے والے تاریخ کے ایک سیاہ باب کے متعلق ہے۔ ڈاکٹر صاحب موصوف اور ان کی فیملی ان لوگوں میں سے ہیں جن کو 26 مارچ 1971 کے ہونے والے آرمی آپریشن میں "شہید" قرار دے دیا گیا تھا۔ جبکہ حقیقت حال یہ ہے کہ انہوں نے یہ کتاب لکھ کر عوامی لیگ کے پراپیگینڈے کا فسوں توڑا ہے۔ مصنف ڈاکٹر عبدالمومن چوہدری ہیں اور وہ بنگالی ہی ہیں ۔ شاید کہ کچھ لوگ اس کو تعصب کا نتیجہ قراردیں


    کتاب کے ابواب کچھ یوں ہیں:

    1) مفروضے کی تخلیق
    2) مفروضہ کی (کمزور) بنیاد
    3) مجیب سچائی کی تلاش میں
    4) وہ سچ جس پر مجیب نے پردہ ڈال دیا
    5) مفروضے کا نیا روپ
    6) وہ انسانیت جسے بھلادیا گیا
    7) سچائی کی چند جھلکیاں
    8) مفروضے کی اصل حقیقت

    کتاب کا ڈاون لوڈ لنک: Behind the Myth of 3 million

    اسلام ہمیں وطن، رنگ، نسل، زبان کی تفریق نہیں سکھاتا لیکن یہ بھی تاریخ کا تلخ باب ہے کہ بنگلہ دیش کے تخلیق میں ایک اہم عنصر زبان تھا۔ بنگلہ قومیت تھی۔ بھارت کی پراپیگینڈہ وار کل بھی کامیاب تھی اور آج بھی کامیاب ہے۔ قتل خواہ ایک انسان کا ہو قتل ہی ہوتا ہے لیکن تصویر کا دوسرا رخ بھی دیکھنا چاہیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
    اس کتاب میں بہت سے دلچسپ حقائق بیان کیے گئے ہیں کہ آپ کو جھوٹے کا چہرہ صاف دکھائی دینے لگتا ہے، چند اقتباسات۔ ۔ ۔ ۔۔۔


    مئی 1973 میں ، عبدالغفار چوہدری جو کہ ایک مشہور کالم نگار اور شیخ مجیب الرحمٰن کے قریبی ساتھی تھے نے کہا: "ہم اب کہہ رہے ہیں کہ تیس لاکھ بنگالی شہید ہوئے ہیں، بنا کسی سروے کہ ہم کہہ رہے کہ تیس لاکھ بنگالی قتل ہوئے ہیں"۔ اس بارے میں ابہام پیدا کرنے کے بعد وہ برطانیہ چلے گئے


    یہ پہلے ہی جانا جا چکا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل اروڑہ نے تیس لاکھ کے دعویٰ کو "ناممکن" قرار دیا تھا۔ اس سے زیادہ مظبوط اس دعوے کی نفی اور کیا ہو سکتی ہے؟

    کہا جاتا ہے کہ 9 ماہ کی جنگ کے دوران پاکستان کی فوج نے تیس لاکھ بنگالیوں کا قتل عام کیا، لیکن اگر حقیقت پسندانہ نظر اس سے بھی لمبی اور تلخ لڑائیوں پر نظر ڈالی جائے تو اس دعوے کی قلعی کھل جاتی ہے

    ویت نام کی 12 سالہ جنگ میں دس لاکھ ہلاکتیں ہوئیں سالانہ اوسط 83 ہزار بنتی ہے
    الجیریا کی ساڑھے سات سالہ جنگ میں ایک لاکھ، سالانہ اوسط 13 ہزار
    کمبوڈیا کی 23 سالہ جنگ میں 11لاکھ، سالانہ اوسط 44000
    افغانستان کی 14 سالہ جنگ میں 20 لاکھ ، سالانہ اوسط ایک لاکھ 40 ہزار
    بوسنیا میں مسلمانوں کا تین سال تک جو قتل عام کیا گیا اس میں ایک لاکھ 42 ہزار

    یہاں پہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ویت نام میں امریکہ نے ایٹم بم کے علاوہ قریب قریب تمام مہلک ہتھیار استعمال کر ڈالے لیکن 12 سال میں ہلاکتوں کی تعداد دس لاکھ کے قریب تھی۔



    درخواست ہے کہ اس کتاب کا ضرور مطالعہ کیجئے۔ کالی کے پجاریوں کے پراپیگینڈہ کی زد میں نہ آئیے۔ بتان رنگ و بو کو توڑ ڈالیے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    کتاب کے مطالعے کے بعد ہی تبصرہ ممکن ہے ۔ شیرنگ کا شکریہ ۔
     
  4. m aslam oad

    m aslam oad نوآموز.

    شمولیت:
    ‏نومبر 14, 2008
    پیغامات:
    2,443
    شیرنگ کا شکریہ ۔
     
  5. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    جزاک اللہ خیرا
     
  6. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  7. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
    شداد بھائی میرا خیال ہے کہ اس کا ابھی ترجمہ اردو میں نہیں ہوا۔
     
  8. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    لیکن جو انگلیزی نہیں جانتا وہ کیسے سمجھے ؟
    کچھ تو بتادیں چلیں اس کتاب کا اردو میں زبدہ کلام ہی دے دیں ، شکریہ
     
  9. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
    شداد بھائی اس کتاب کا لب لباب یہ ہے کہ آج تک بنگالی بھائیوں کی اکثریت اس خام خیالی کا شکار ہے کہ مارچ 1971 سے لے کر دسمبر 1971 تک 9 ماہ کے دوران تیس لاکھ بنگالیوں کا قتل عام پاکستان فوج نے کیا اور تین لاکھ خواتین ۔۔۔ ۔۔۔۔

    یہ الزام کس نے لگایا، کیسے پنپا، اس میں عوامی لیگ کا کردار، انڈین آرمی کی بربریت اور یہ الزام حقائق سے کتنا دور ہے اس بات کی تصریح کی گئی ہے۔

    علاوہ ازیں بہاری مسلمانوں کے خون اور عزت کے ساتھ جو کھلواڑ مکتی باہنی اور عوامی لیگ کے فسادیوں نے کیا وہ بھی ذکر کیا گیا ہے جو کہ آج کسی کو یاد ہی نہیں۔

    اے کاش کوئی اس کا اردو ترجمہ بھی کرے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں