سینڈل کوفتے!!!

رفی نے 'کچن کارنر' میں ‏فروری 18, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    السلام علیکم!!


    سینڈل کوفتوں کی لذیذ اور چٹپٹی ترکیب کے ساتھ حاضرِ خدمت ہوں، کیا کیا کیا کیا کہا؟ سینڈل کوفتے آپ نے پہلے کبھی نہیں سنے؟ تو اب سن بھی لیجیئے اور چکھ بھی لیجیئے، بلکہ ذہن نشین کر لیجیئے کیونکہ یہ رفی اسپیشل ڈش ہے کہیں اور شاید نہیں ملے گی :00003:

    تو آئیے چلتے ہیں سینڈل کوفتوں کی طرف، ارم سسٹر کا چپل کباب تھریڈ تو آپ نے دیکھا ہی ہوگا، نہیں دیکھا تو اب دیکھ لیجئے:

    ربط:
    چپل کباب ۔۔۔۔ Chapal Kebab - URDU MAJLIS FORUM

    کرنا یہ ہے کہ بس چپل کباب کے مکسچر سے کچھ بچا کر اس کے چھوٹے چھوٹے دس بارہ گول کوفتے بنا کر فریزر میں رکھ دیں، کیونکہ ابھی تو آپ نے چپل کباب تناول فرمائے ہیں اور اس کے اوپر سینڈل برداشت کرنا آپ کے بس کی بات نہیں۔

    دوسرے روز کوفتے تیل میں فرائی کر لیں، دو عدد پیاز، ایک گانٹھ لہسن، اور کچھ ادرک باریک کاٹ کر تیل میں براؤن کر لیں، پھر ان سب کو نکال کر چار کپ دہی میں دو کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر گرائنڈ کر لیں۔

    اس سب کو دیگچی میں شفٹ کیجیئے اور اس میں گرم مصالحہ ڈال کر تھوڑا سا پکائیں، حسبِ ذائقہ نمک اور سرخ مرچیں ڈال دیں پھر فرائی ہوئے کوفتے بھی ڈال دیں، ساتھ میں ثابت ہری مرچ بھی درمیان سے چیر کر شامل کر دیں۔ تھوڑا سا پکنے کے بعد چولہا بند کر کے کٹا ہوا سبز دھنیا ڈال کر ڈھک دیں۔

    لیجیئے سینڈل کوفتے تیار!!!

    پندرہ سے بیس منٹ میں ذائقے دار ڈش تیار!!!


    ہو جائے گی بلے بلے !!!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    اعوذباللہ
    نام دیکھ کر میں چونک گیا اور اس تھریڈ کو چیک کیا ورنہ میں ایسی تھریڈ دیکھتا نہیں۔
     
  3. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    ہاہاہا، واہ بہت خوب رفی بھائی۔ بہت خوب سینڈل کوفتے بنائے آپ نے تو۔ :00006:
     
    Last edited by a moderator: ‏فروری 18, 2011
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ہہہ بہت خوب ! + پوائنٹس۔ یہ ديكھنے ميں کوفتے ضرور ہوں گے مگر ذائقہ چپل كبابوں كى ياد دلائے گا۔
    چپل كباب كو تو ان كى شكل كى وجہ سے یہ نام ديا گیا، ان كوفتوں میں سينڈل كى كون سى خوبى ہے؟

    یوں تو دھنیا مرجھا جائے گا۔
     
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    خيريت ! كچن كارنر كے تھریڈ دیکھنا كيوں منع ہیں؟
     
  6. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    انا للہ!

    چلیں اسی بہانے آپ نے ایسے ویسے تھریڈ تو دیکھ لئے، ویسے نام میں کیا رکھا ہے، آپ اسے کوئی اور نام دے دیجیئے، ذائقہ تبدیل نہیں ہوگا!

    شنکریہ!
    ہاں چپل کبابوں سے بڑھ کر ۔ ۔ ۔

    یہ چونکہ چپل کباب سے ہی نکلے ہیں اور ان کا اپڈیٹڈ ورژن ہے تو سینڈل ہو گئے، پچھلے حج پر کچھ حاجی آئے ہوئے تھے، انہیں یہ کھلائے تو ان کے ترکیب پوچھنے پر سارا ماجرا سنایا تو انہی میں سے ایک خوش طبیعت صاحب نے یہ نام رکھا۔

    اب آپ اپنے طریقے سے ڈال دیں، یہ کوئی فرض سے بڑھ کر فرض تو ہے نہیں، میں نے جیسے ڈالا تھا وہ لکھ دیا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    واہ رفی بھیا بڑا کرارے سینڈل کوفتے پیش ک:00039:یئے گڈ۔ ابھی تک چپل بھولے نہیں‌اوپر سے سینڈل
     
  8. یاسر عمران مرزا

    یاسر عمران مرزا -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 15, 2010
    پیغامات:
    205
    یہ بھلا کیسا نام ہوا؟ سینڈل کوفتی ؟

    کیا یہ چپل کباب کی طرز کی کوئی چیز ہے ؟ چلیے بنانے کی کوشش کریں گے

    شئرنگ کا شکریہ، جزاک اللہ
     
  9. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    ہاہاہاہاہاہاہاہا ہمارے رفی بھیا کی بتائی گئی ڈِش ایسی ہی ہوتی ہیں‌:00005:
     
  10. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    زبر 10 + پوائنٹس
     
  11. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    ایک مزے کی بات بتاؤں کہ آج ہارون نے ہشام کی چپل مائیکرو ویو اوون میں رکھ کر اسے آن کر دیا۔ وہ تو ربڑ کے جلنے کی خوشبو اور دھوئیں نے بتایا کہ واقعی میں چھوٹے صاحب چپل کے کباب بنانے چلے تھے!
     
  12. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,955
    ابتسامہ ۔ کہیں ہارون نے اردو مجلس پر تو نہیں پڑھ لیا تھا ۔ اور مائیکرو ویو کا کیا ہوا ۔
     
  13. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    نہیں شاید چپل کبابوں کی طرف سب کا رحجان دیکھ کر شاید اسے بھی خیال آیا، ویسے مائیکرو ویو اور چپل دونوں بچ گئے، کیونکہ جلد ہی بند کر دیا تھا۔
     
  14. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    بہت خوب۔۔۔۔ ! :00001: :00006:
     
  15. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    ایک بات تو فکس ہے
    کہ جس طرح آپ اختراعی ذہن کے مالک ہیں ، اسی طرح آپ کے صاحبزادے بھی :00003:
     
  16. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    باقی سب تو ٹھیک ہے مگر اسے مثبت کرنے کی وجہ سمجھ میں نہیں آئی!!!
     
  17. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    یہ تھریڈ ممبرز کی دلچسپی اورپسندیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے مثبت کیا گیا ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  18. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    بہت خوب رفی بھائی !
    وہی اپنے رفی سپیشل اسٹائل میں ۔ بہت ہی اعلٰی ۔ کبھی ہو جائے یہ ڈش ، چلیئے آئندہ آپ کی طرف آئے تو یہی ٹرائی کریں گے :00026:
     
  19. راہی

    راہی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 23, 2009
    پیغامات:
    26
    واہ کیا مزیدار ترکیب ہے
     
  20. abrarhussain_73

    abrarhussain_73 --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 6, 2009
    پیغامات:
    371
    انہوں نے دھنیا آخر میں ڈال کر ڈھکا ہے اس سے بڑی زبردست خوشبو اور ذائقہ اس ڈش میں آجائیگا۔ میری رائے کے مطابق۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں