نیوزی لینڈ میں زلزلہ

محمد عرفان نے 'موسم' میں ‏فروری 22, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. محمد عرفان

    محمد عرفان -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 16, 2010
    پیغامات:
    764
    نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے کے شہر کرائسٹ چرچ میں ریکٹر سکیل پر چھ اعشاریہ تین کی شدت سے آنے والے زلزلے میں پینسٹھ افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے جبکہ بہت سے ابھی تک زمین بوس ہونے والی عمارتوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

    نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم جان کیی نے کہا ہے کہ زلزلہ میں پینسٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ زلزلہ میں کرائسٹ چرچ شہر کا مرکزی حصہ تباہ ہو گیا اور کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئی ہیں۔

    وزیر اعظم جان کیی نے زلزلے سے متاثرہ علاقے کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ زلزلے میں زخمی بھی ہوئے ہیں اور بہت سے زلزلے سے تباہ ہونے والی عمارتوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

    کرائسٹ چرچ کے میئر باب پارکر نے شہر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔

    زلزلہ مقامی وقت کے مطابق دن کے بارہ بج کر اکاون منٹ پر آیا جب شہر کی سڑکوں اور گلیوں میں لوگوں کا رش ہوتا ہے۔

    حکام کے مطابق زلزلہ کا محور شہر کے جنوب مشرق میں دس کلومیٹر دور سطح زمین سے پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق بارہ بج کر اکاون منٹ پر آیا جس سے شہر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

    فائر بریگیڈ کے مطابق بہت سے لوگ ابھی تک عمارتوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور علاقے میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔

    کہا جا رہا ہے کہ اس زلزلے میں ستمبر میں آنے والے زلزلے سے زیادہ نقصان ہوا ہے جبکہ گزشتہ سال ستمبر میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر سات اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی تھی۔

    ابھی تک ہونے والے نقصان کا تخمینہ تین ارب ڈالر لگایا جا رہا ہے۔

    لنک
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں