محبت کیا ہے دل کا درد سے معمور ہو جانا

ابواحمد نے 'ادبی مجلس' میں ‏جون 30, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابواحمد

    ابواحمد -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 4, 2011
    پیغامات:
    27
    محبت کیا ہے دل کا درد سے معمور ہو جانا
    متاعِ جاں کسی کو سونپ کر مجبور ہو جانا

    قدم ہیں راہِ الفت میں‌ تو منزل کی ہوس کیسی؟
    یہاں تو عین منزل ہے تھکن سے چور ہو جانا

    یہاں تو سر سے پہلے دل کا سودا شرط ہے یارو
    کوئی آسان ہے کیا سرمد و منصور ہو جانا؟

    بسا لینا کسی کو دل میں، دل ہی کا کلیجا ہے
    پہاڑوں کو تو بس آتا ہے جل کر طور ہو جانا

    نظر سے دور رہ کر بھی تقی وہ پاس ہیں میرے
    کہ میری عاشقی کو عیب ہے مہجور ہو جانا
     
  2. نعمان نیر کلاچوی

    نعمان نیر کلاچوی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 25, 2011
    پیغامات:
    552
    انتخاب اچھا ہے مگر ہم غزل کے اس شعر سے بالکل متفق نہیں۔
    ہمارے نزدیک یہ دونوں حضرات زندیق ہیں کیونکہ کسی بھی عشق کا ایسا دعوٰی جس کا شریعت ِخداوندی سے کھلم کھلا تصادم ہو اسے ہم ہر طرح سے رد کریں گے۔۔۔یہ مصرع نہ صرف صوفیاء کی تعلیمات کا داعی ہے بلکہ اس مصرع میں ایسے زندیق اور ملحد شخصیات کو معصوم و محفوظ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے جن کا کفر کسی طور بھی لائق معافی نہیں۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    جزاک اللہ خیرا نعمان بھائی۔
     
  4. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ خیرا نعمان بھائی
     
  5. لالکائی

    لالکائی -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 15, 2008
    پیغامات:
    175
    یہ غزل جناب شیخ تقی عثمانی صاحب حفظہ اللہ تعالی کی ہے
    جسے جنید جمشید نے ترنم سے پڑھا ہے
     
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    شکریہ۔ لالکائی بھائی ۔ہمیں معلوم نہیں تھا کہ آپ کے شیخ ہیں‌۔ ہم بھی کہیں‌کہ یہ غزل کسی موحد کی تو ہو نہیں سکتی ۔ جس میں منصورحلاج جیسے کافرکا ذکر ہے ۔ یہ غزل ان لوگوں کی ہو سکتی ہے جن کے مشائخ منصورحلاج اور شیخ اکبرابن عربی جیسے زندیق ہیں ۔ اللہ تمام مسلمانوں‌کو ان مشرکوں اور ان کے ہمنواؤں کے عقائد باطلہ سے محفوظ رکھے ۔ آمین ۔
     
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بعض لوگ منصور كى تعريف اس كى جرات اور بے باكى كے ليے كرتے ہیں بالكل اسى طرح جيسے آج كل بعض لوگ کہتے ہیں كہ تكفيرى نظريات كا حامل ہونے كے باوجود اسامہ بن لادن "مزاحمت كى علامت" تھا۔ عوام الناس نے تو ممتاز قادرى كو بھی غازى بنا ديا ۔
    ميرے خيال ميں تو اول الذكر كى جرات باطل كے ليے تھی اور اسامہ كى بڑھكوں نے بھی ہمارا نقصان كروايا۔ جب كہ ممتاز قادرى كے فعل نے سكيورٹی فورسز ميں دينى رجحان والوں کے ليے مشكلات كھڑی كرديں۔بعينہ جامعہ حفصہ كى ڈنڈا بردار طالبات كا خروج شہر كى تمام باپردہ خواتين كے ليے مشكلات كا سبب بنا ، عوام كے مشہور ہيروز ايسے ہی ہوتے ہیں!
     
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ميرے خيال ميں مولانا تقى عثمانى صاحب كو شيخ كہنا كوئى قابل نكير بات نہیں۔ نظرياتى اختلافات ايك الگ بات ہیں اور ذاتى احترام الگ بات ۔ انسانوں کے درميان ذاتى احترام باقى رہنا چاہیے۔ مولانا ارشاد الحق اثرى حفظہ اللہ نے حبيب الرحمن كاندھلوى كے رد ميں جو كتاب لكھی ہے اس ميں ہر جگہ ان كو مولانا حبيب الرحمن لكھا ہے !
    مولانا اسماعيل سلفى رحمہ اللہ مولانا مودودى رحمہ اللہ كا رد كرتے ہوئے جا بجا ان كو مولانا اور صاحب كہہ كر رد كرتے ہیں۔ تو اس ميں كيا مضائقہ ہے؟
    ہمارى دعا ہے کہ اللہ تعالى ہر مسلمان كى حفاظت كرے (حفظھم اللہ !) ہر انسان كو حق كى ہدايت دے۔
     
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جى درست فرمايا ، پہلى بار يہ كلام انہی كى آواز ميں سنا ۔ اس ايك شعر كے علاوہ ، جيسا بھی ہے فلمى گانوں سے بہتر ہے۔ اللہ تعالى حق كى جانب مزيد ہدايت دے۔
     
  10. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    بحرکیف شیطان کے بہت سے راستے ہیں ، وہ کہیں سے بھی آ سکتا ہے ۔ جرات اوربے باکی بھی ان میں سے ایک ہے ۔ منصور حلاج کی موت نے جہاں اس فتنے کا خاتمہ کیا وہیں اس کی جرات اور بے باکی نے بہت سوں کو گمراہ کیا ۔ یہ بھی اللہ کی طرف سے امتحان تھا ،شاید یہی وجہ تھی کہ عبداللہ بن عباس نے علی رضی اللہ عنہ کومنع کیا تھا کہ علی مولا کہنے والوں کو نہ جلائیں‌۔ بعض لوگوں کو امام اہل سنت احمد بن حنبل رضی اللہ عنہ کی بے باکی اور جرات نظرنہیں آتی ۔
    بلکل قابل نکیر نہیں ۔ قابل نکیر ہے جب ایک ہی شخص موحد اور ملحد میں فرق نہ کرسکے اور ذاتی بغض اور عناد میں موحد کو نام سے پکارے اور ملحد کو شیخ ۔
    آمین ۔
     
  11. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    خوبصورت نعت

    میرے اسلامی دوستوں کے لیے جنیدجمشیدکی آوازمیں یہ ایک پرترنم اورپراثرشاعری سے مزین نعت امیدہے میرے دوستوں کے دلوں کوبھی چھولے گی یہ آواز
    لنک درج ذیل ہے
    http://www.youtube.com/watch?v=kPTJo7VDlR4&feature=related
     
  12. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    آپ کاخیال ہوسکتاہے لیکن میں ان دونوں کی عزت کرتاہوں
     
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اس بجا شكوے سے ايك اقتباس ياد آيا ، ليجيے امام احمد بن محمد بن حنبل رحمہم اللہ كى جرات اور بے باكى كا مبارك تذكرہ :
    زندگی جہاد اور موت شہادت - URDU MAJLIS FORUM
    واقعى اصل ابطال تو وہ ہیں جن كى جرات حق كے ليے ہے ۔

     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں