پروفیسر طاہر القادری صاحب یہ کیسے ؟؟ (ویڈیو)

اعجاز علی شاہ نے 'مسلم شخصیات' میں ‏نومبر 3, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بسم اللہ الرحمن الرحیم​

    السلام علیکم

    جناب پروفیسر طاہر القادری جو آج کل کے زمانے کے نام نہاد شیخ الاسلام ہیں اپنے طبقے میں صرف ان کو کون نہیں جانتا؟ ان کو اپنے اتنے نہیں جانتے ہوں گے قریب سے جتنے دور کے کیوں کہ وجہ یہ ہے کہ ان کے اپنے ان کی اندھی عقیدت میں مبتلا ہو کر حق و باطل میں تمیز نہیں کرتے حالانکہ حق کو حق سمجھنا اور باطل کو باطل سمجھنا ہر مسلمان کا بنیادی اور فطری حق ہے جو اس سے کوئی بھی نہیں چھین سکتا۔

    میں آپ لوگوں کی خدمت میں یو ٹیوب کی یہ ویڈیو پیش کرکے کچھ اہم باتیں یہاں پر بیان کررہا ہوں جن کو آپ لوگ غور سے ویڈیو میں سنیں کہ کیا اتنے بڑے مجمع میں اتنے بڑے جھوٹے قصے بیان کرنا کوئی عالم کا کام ہوسکتا ہے ؟


    [ame]http://www.youtube.com/watch?v=RaMur6u54uU[/ame]
    ملاحظہ نمبر ا
    سب سے پہلے تو آپ لوگوں‌نے سنا ہوگا اس کلپ میں شیخ الاسلام صاحب نے شیخ ابوالعباس کے بارے میں یہ کہا ہے کہ وہ کہتے ہیں:
    خدا کی قسم اگر ایک لمحہ کیلئے بھی مجھ سے آقا(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم) میری نگاہ سے اوجھل ہو جائے تو میں اس لمحہ خود کو کافر سمجھتا ہوں۔
    مبالغہ آرائی اور غلو شیخ کا ایک بہترین مشغلہ ہے۔ سب سے پہلے تو میں یہ بتاتا چلوں کہ عربی متن جو شیخ صاحب نے بیان کی ہے اس میں خداکی قسم کا کوئی ذکرنہیں بلکہ یہ پروفیسر صاحب کا حسب عادت خود ساختہ اضافہ ہے۔

    ملاحظہ نمبر2
    اس کے علاوہ شیخ ابوالعباس کے بارے میں یہ کہنا کہ وہ چوبیس گھنٹے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدار کرتے تھے یہ کہا تک سچ ہے ؟ کیا وہ صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین سے بھی زیادہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت رکھتے تھے اور کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد کسی صحابی کا یہ دعوی ہمیں ملے گا ؟ اگر نہیں تو پھر یہ دیدار کیسے ممکن ہے ؟ اور پھر اس کو کفر کا مسئلہ بنانا کہا تک ٹھیک ہے ؟
    پھر شیخ صاحب کا یہ کہنا:
    ہر وقت حضور(صلی اللہ علیہ وسلم) کی دیدار کے عالم میں رہتے تھے
    کیا وہ کسی صحابی یا کسی تابعی کے بارے میں بتانا پسند کریں گے کہ بہترین زمانے کے وہ لوگ بھی اس درجے کو پہنچے تھے کہ نہیں ؟ کیا ان میں سے کسی نے یہ دعوی کیا تھا ؟

    ملاحظہ نمبر3
    شیخ صاحب شرک کی کھلے عام دعوت اس طرح ہاتھ کی صفائی سے دیتے ہیں:
    حاضری دی سلام پڑھا اور جو مجاور تھے علماء تھے کچھ شیوخ کچھ فقراء نا جانے ان کے دل میں حضرت امام شرف الدین بوصیری نے کیا ڈالا ہم سلام پڑھ کے فاتحہ پڑھ کے واپس آنا چاہ رہے تھے وہ آئیں اور(ملاحظہ نمبر 4 میں دیکھئے)

    جناب قبر میں مدفون بزرگ کے بارے میں یہ عقیدہ رکھنا کہ وہ لوگوں کے دلوں میں بات ڈالتے ہیں یہ توحید کی عمارت کی بنیاد کو تباہ کرنا نہیں تو اور کیا ہے ؟ یہ شرک فی الربوبیہ نہیں تو اور کیا ہے ؟ کیا اللہ کے علاوہ کوئی دلوں کے وسوسوں سے واقف ہے ؟ اور کیا دلوں پر تصرف کرنے والا اللہ کے علاوں کوئی اور بھی ہے ؟ ہرگز نہیں یہی توحید کا بنیادی سبق ہے جس سے نام نہاد شیخ الاسلام ناواقف ہیں۔

    ملاحظہ نمبر4
    جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے۔ ذرا یہ سفید جھوٹ بھی دیکھیں:
    مجھے پکڑ کے انہوں نے غلاف اٹھایا اور اندر ڈال دیا اور کہا آپ اندر جا کر مل آئیے تو پھر اندر زیارت کی۔
    ایک عام اور کم فہم آدمی جو دین کی بنیادی علوم سے بے بہرہ ہو وہ بھی اس بات کو کبھی تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں کہ کسی مردے کی قبر میں جاکر ان کی کوئی زیارات کرے اور سونے پر سہاگہ یہ کہ حاضری بھی دی۔کیا طاہر القادری صاحب بتانا پسند کریں گے کہ وہ لحد میں کیا دیکھ کر آئے تھے ؟ اس بات کی وضاحت خود انہوں نے بھی نہیں کی اس لئے کہ وہ بھی جانتے تھے کہ جھوٹ کے پاؤں کہاں ؟

    ملاحظہ نمبر5
    ذرا یہ غلو اور من گھڑت الفاظ پر مبنی قصہ کا ٹکڑا بھی سنئے:
    اپنے شہر میں بازار جارہے تھے پیچھے سے ایک مجذوب آرہے تھے پیچھے سے اس نے آواز دی بوصیری رات والا قصہ مجھے بھی سنادیں ۔
    آپ کو کس طرح پتہ ہیں میرے قصیدے کا۔ اس نے کہا خدا کی قسم جب رات کو حضور(صلی اللہ علیہ وسلم) کو سنا رہا تھا اور آقا چوم رھے تھے دور کھڑا میں بھی قصیدہ سن رہا تھا۔

    جناب یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک باہر کا بزرگ خواب میں بھی چکر لگا کر قصیدے سنتے ہیں‌(اور سننے کے باوجود یاد نہیں کرتے) اور پھر اس شخص کو پہچانتے بھی ہیں ۔ تو جواب میں یہی کہا جاسکتا ہے کہ جب ڈاکٹر صاحب قبروں کے اندر بزرگوں کی زیارت کرسکتے ہیں اور ان سے مل سکتے ہیں تو پھر یہ کہاں کا مسئلہ ہے ؟

    اللہ کیلئے ذرا سوچئے کیا یہی اسلام ہے ؟ کیا یہی وہ تعلیمات ہیں جن کا حکم اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے دیا ہے ؟
    اگر پروفیسر طاہر القادری کو اصلی شیخ الاسلام بننا ہے تو وہ توحید کی دعوت دے لیکن شاید وہ یہ دعوت دینا اپنے لئے ایک کٹہن اور ناممکن مرحلہ سمجھتے ہیں کیوں کہ ہمیشہ حق پرست لوگوں پر تنقید کی جاتی ہے اور ان پر طرح طرح‌کے الزامات لگائے جاتے ہیں۔
    اللہ ان کو ہدایت دے۔۔۔ آمین

    وما علینا الا البلاغ​
     
  2. برادر

    برادر -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 8, 2007
    پیغامات:
    112
    سبحان اللہ محترم بھائی ۔

    کیا ایمان افروز ویڈیو کلپ آپ نے ارسال کیا ہے۔

    سن کر واقعی ایمان تازہ ہو گیا کہ اللہ تعالی نے اپنے پیارے محبوب نبی مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور انکے خاص امتیوں اور اپنے نیک صالح بندوں کے درجات کیسے بلند فرماتا رہتا ہے۔

    صوفیائے کرام کی تعلیمات ہردور میں مشعلِ راہ ہیں۔

    اتنا ایمان افروز ویڈیو کلپ ارسال کرنے پر آپ کا ایک بار پھر بہت شکریہ
     
  3. طلحہ خان

    طلحہ خان محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 8, 2007
    پیغامات:
    372
    یا اللہ ہمیں‌طاہر الپادری جیسے اشخاص کے فتنوں سے محفوظ رکھ ۔ آمین
     
  4. برادر

    برادر -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 8, 2007
    پیغامات:
    112
    میرے خیال میں جن چھوٹی چھوٹی باتوں کو لے کر میرے محترم دوست نے چاند پر تھوکنے کی ناکام کوشش کی ہے اس سے بخوبی واضح ہوجاتا ہے کہ آپ علم و حکمت کی ترویج و ترقی نہیں بلکہ محض اپنے اندر کے بغض کا اظہار فرما رہے ہیں۔
    وگرنہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کسی کتاب کے حوالے سے ہی شیخ ابوالعباس کی بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں حضوری کا حوالہ دیا ہے جو کہ ڈاکٹر طاہر القادری نہیں بلکہ خود شیخ ابوالعباس کا دعوی ہے۔ اور ڈاکٹر طاہر القادری نے اسے محض نقل کیا ہے۔

    حضرت آپ کیا موقع پر موجود تھے جو یوں کسی عالم دین پر بہتان تراشی کر رہے ہیں ؟ آپ کے پاس کیا ثبوت ہے کہ خادمِ مزار نے انہیں اندر جانے کو نہیں کہا تھا ؟

    دوسری تکلیف آپ کو زیارت سے ہے تو بھائی اس سے بھی صرف آپکے اندر کا بغضِ اولیا و صالحین ظاہر ہوتا ہے ۔ وہ اولیاء و صالحین کے جن کے نقشِ قدم پر چلنے کو آپ بھی ہر نماز میں صراط مستقیم مانتے ہیں اور اللہ تعالی سے انہی‌ صالحین والا صراط مستقیم مانگتے ہیں۔ صراط الذین انعمت علیھم۔۔۔یاد رہے کہ قرآنی آیت کے مطابق انعام یافتہ بندے انبیاءئے کرام، صدیقین، شہدائے اور صالحین و متقین ہیں۔

    اگر آپ کو کسی کے عقیدے سے اختلاف ہے تو پھر یوں کریں کہ اگر آپ کا کوئی بڑا استاد عالم ہے جو کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے پائے کا عالم کہلایا جاسکے تو آپ یہ سب ویڈیو کلپس ان کو دکھائیں اور عرض کریں کہ جا کر طاہرالقادری کے ساتھ مناظرہ یا مجادلہ اور اگر طاہرالقادری پھر بھی باطل عقائد پر قائم ہے تو پھر اس کے ساتھ مباہلہ کر لیں۔ کیونکہ مباہلہ کی صورت میں تو خود اللہ تعالی حق و باطل کا فیصلہ فرما دیتے ہیں۔
    اب اگر آپ اور میں کسی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد سے اٹھ کر طاہرالقادری کی علمیت کو چیلنج کرنا شروع کر دیں تو ظاہر ہے یہ چاند پر تھوکنے والی بات ہوگی جس سے خود آپ ہی کی جگ ہنسائی ہوگی۔ کیونکہ جھارا پہلوان سے کشتی کرنے کے لیے آپ کو اسی کے برابر کا جوڑ لانا ہوگا ۔ کسی کوڈو کو میدان میں اتارنے سے خواہ مخواہ سبکی ہوگی اور دنیا پر یہ بھی ثابت ہوجائے گا کہ آپ کے پاس طاہرالقادری کے برابر کا عالم بھی نہیں ہے۔
     
  5. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    تو پھر حضرت کو چاھیے کہ مدینہ میں بھی جا کر یہ زیارت کرے۔اپنے دعوی کو ثابت کرنے۔ کہنا تو بڑا آسان ہے۔ آپ لوگوں کے نزد اولیاء و صالحین صرف بریلوں فرقہ کے لوگ ہیں باقی سب کافر ہیں (جیسے کہ احمد رضا خان صاحب کے کتابوں سے پتہ چلتا ہے)
    اگر میں بہتان تراشی کر رہا ہوں تو پھر انہوں‌نے خود کس کو چھوڑا ہے۔امام بخاری کو بھی نہیں بخشا۔
    اور ہاں یہ وہی ولی ہے جو میوزک بڑی شوق سے سنتے ہیں۔ اگر یقین نہیں آتا تو میں آپ کو لنک دیتا ہوں۔
    تم جیسے لوگوں‌پر مجھے حیرانگی ہوتی ہے۔ ولی کبھی محفلوں میں میوزک اور ناچ گانا پسند کرے گا۔‌
     
  6. برادر

    برادر -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 8, 2007
    پیغامات:
    112
    معاف کیجئے گا اعجاز علی شاہ صاحب۔
    آپ بات کو خواہ مخواہ بریلویت و دیوبندیت کی طرف لے کے جارہے ہیں۔ جبکہ ہم سب جی ہم سب کلمہ گو سب سے پہلے مسلمان ہیں۔ امام احمد رضا خان جو کچھ بول گئے وہ انکی تحقیق اور رائے تھے۔ لیکن انہی کے دور میں اہلسنت کے عظیم راہنما پیر مہر علی شاہ صاحب رحمۃ علیہ بھی تھے۔ پیر سید جماعت علی شاہ علی پوری بھی تھے۔ جنہوں نے کسی کو کافر قرار نہیں دیا۔ اس لیے علما کے اندر تحقیق و فن پر اختلافات انکی نیت پر محمول ہوتے ہیں۔

    ہمیں بطور مسلمان سب سے پہلے اپنے ایمان کی بنیاد دیکھنا چاہئے۔

    جو اللہ تعالی کو وحدہ لاشریک مانتا ہے اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خاتم النبین مان کر ان کی تعظیم و تکریم، محبت و اتباع کرتا ہے وہ مسلمان ہے۔

    اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نسبت کی وجہ سے اپنے دل میں اہل بیت اطہار اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین سے محبت و احترام کے جذبات رکھتا ہے اور انہی کے سچے غلاموں اور اللہ تعالی کے برگذیدہ اور محبوب بندوں اولیاء و صالحین سے عقیدت رکھتا ہے۔ یہی سچی راہ قرآن و حدیث سے ملتی ہے۔ اور میرا عقیدہ ہے کہ یہی اسلام ہے۔

    سو ہمیں‌ آپس میں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کی بجائے اپنے اپنے عقیدے اور تحقیق پر قائم رھتے ہوئے کشادہ دلی سے ایک دوسرے کومسلمان قبول کرتے ہوئے اتحادِ امت کی منزل کو حاصل کرنا ہوگا۔ کیونکہ یہی اتحاد ہماری طاقت ہے۔

    ہمیں آپس کے اختلافات بھلا کر اسلام کے سب سے بڑے دشمن کے خلاف سینہ سپر ہونے کی حکمت عملی پر غور کرنا چاہیے کہ جو ایک ایک کر کے سارے اسلامی ممالک کو تباہ و برباد کرنے پر تلا ہوا ہے۔

    ایک دوسرے پر خواہ مخواہ کیچڑ اچھالنے سے نہ تو دوسرے کا کچھ بگڑ سکتا ہے اور نہ ہی ہمارا اپنا کچھ بھلا ہوسکتا ہے۔ ‌یہی ہمیں ہمارا اسلام بھی سکھاتا ہے۔ آئیے اپنے علماء کو سننے کی بجائے سب سے پہلے قرآن و سنت سے رہنمائی حاصل کریں۔
     
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,953
    محترم برادر مفت میں اپنی عاقبت برباد کرنے پر تلے ہوے-
    طاہرالقادری تو ڈوبے صنم برادر کوبھی لے ڈوبیں گئے-:00037:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. برادر

    برادر -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 8, 2007
    پیغامات:
    112
    چلیں مجاہد بھائی ۔ آپکی پوسٹس میں بھی اسی بہانے ایک اضافہ تو ہوگیا۔:00006:
    اب اگلے پیغام میں ہم سب کی ہدایت کاملہ کے لیے اللہ سبحانہ وتعالی کے حضور دعا فرما دیجئے گا۔ بے ہدایتوں کو ہدایت بھی مل جائے گی اور آپ کی ایک پوسٹ بھی بڑھ جائے گی۔۔۔ کیسا ؟؟؟:00026:
     
  9. برادر

    برادر -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 8, 2007
    پیغامات:
    112
    آمین۔ گویا آپ صرف طاہرالپادری قسم کے فتنے سے محفوظ رہنے کی دعا کرتے ہیں۔ باقی دوسرے فتنوں سے بچنے کی دعا نہیں کرتے۔ میرے بھائی ۔ ہر طرح کے فتنے سے بچنے کی دعا کرنا چاہیئے۔ اور آجکل تو دور ہی دورِ فتن ہے۔ اس لیے آئیے دعا کریں کہ
    یا اللہ کریم !
    یا ربّ العلمین !
    یا ربّ رحمت اللعلمین !
    ہمیں ہر طرح کے فتنے سے محفوظ رکھ اور ہمیں راہ ہدایت کی سچی روشنی عطا فرما۔ آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    اس موضوع پر بہت بحث ہو چکی ہے۔ میری تمام بھائیوں سے گذارش ہے کہ وہ کسی کی ذات پر تنقید نہ کریں۔
     
  11. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    آمین یا رب۔۔۔
    آپ نے ٹھیک کہا ہے برادر ۔۔۔ میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں۔ اللہ ہم سب کو فتنوں سے بچائے ۔ آمین
     
  12. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    آمین . اللہ ہم سب کو ہر قسم کے فتنے سے بچا.
    دین میں نص کے علاوہ کسی غیر شخص کی اپنی رائے کو اپنے آپ پر لازم کرنا ہی اس شخص کی عبادت ہے . جس سے منع کیا گیا ہے .
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں