ڈیلی کرکٹ : رواں‌تبصرے

ابومصعب نے 'سپورٹس' میں ‏مارچ 26, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    السلام علیکم

    میں یہ تھریڈ شروع کرنے جارہا ہوں، ممبرز سے خواہش ہے کہ وہ یہاں‌پر کسی بھی قسم کی بحث سے پرہیز کریں، اور انتیظامیہ سے گذارش ہے ہے کسی بھی قسم کی بحث کے بعد، تھریڈ کو بند نہ کریں‌، بلکہ وہ پوسٹس ڈیلیٹ کردیں۔۔۔۔!!!

    کرکٹ کے حوالے سے گپ شپ چلتی رہیگی، اور ڈیلی اپڈیٹس بھی، البتہ میں‌اس تھریڈ کو کبھی بھی بند کرنے کے خلاف ہوں، ہاں‌جب جب ، ممبرز کی جانب سے بحثیں‌ہونگی وہ ڈیلیٹ ہوجائے وہی کافی ہے۔

    (جیسا کہ ہم خاص طور پر انڈیا پاکستان کے حوالے سے متنازعہ بحثیں‌یہاں‌نہ کریں تب بحث ہی نہ ہوپائیگی۔)

    جزاک اللہ خیرا۔
     
  2. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    سری لنکا انگلیڈ پہلا ٹیسٹ:

    انگلینڈ نے پاکستان سے شرمناک وائیٹ واش کے بعد لنکا سے پہلے ٹسٹ میں‌مد مقابل ہوکر کافی بہتر مظاہرہ کیا، لیکن مہیلا نے انکی کوشیوں‌پر پانی پھیرتے ہوئے، پہلے ٹسٹ کے پہلے دن کے کھیل ختم ہونے تک ، 289 رنز بنالئے ، مہیلا ابھی وکٹ پر موجود ہیںَ 8 وکٹیں‌گرچکی ہیں۔ایک مرحلے پر ایسا لگ رہا تھا، لنکا کی لنکا اب ڈھے کہ جب ڈھئی لیکن مہیلا نے کمانڈ سنبھلا لی، مہیلا واقعی گریٹ بیٹسمن ہیں۔
     
  3. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    دوسری طرف نسبتا کمزور ٹیم ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو زبردست انداز میں‌فیس کرتے ہوے، سیریز برابر کرنے میں‌ کامیابی حاصل کی، آسٹریلا کے پاس، واٹسن، وارنر، ویڈ ، اور ہسی برادران جیسی مضبوط بیاٹنگ لائن اپ، اور دوسری طرف میک کی، لی، ہلفیناز جیسے بولرز کو فیس کرنا ویسٹ انڈیز کے لئے واقعی مشکل تھا، لیکن ٹیم سامی نے بہترین مظاہرہ کیا۔اور اس طرح سے ، سیریز 2-2 کی برابری پر ختم ہوگئی۔
     
    Last edited by a moderator: ‏مارچ 26, 2012
  4. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    آفریقہ نیوزی لینڈ سیریز:

    آفریقہ نیوزی لینڈ پر بھاری پڑتے ہوئے، ونڈے میں صفایا کرنے کے بعد ٹیسٹ میں بھی کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، تیسرے ٹسٹ میں نیوزی لینڈ شکست کے دہانے پر ہے ، یا میچ ڈرا ہوگا، اسطرح آفریقہ ٹسٹ سیریز بھی جیت جائے گا۔، نیوزی لینڈ نے مزاحمت کی، لیکن مایوسی ہاتھ آئی
     
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,954
    السلام علیکم ۔
    سابقہ تھریڈ کو تنبیہ کرکے مقفل کیا گیا ہے ۔تاکہ کوئی عذر نہ رہے ، آئندہ اگر اسی قسم کی بحث ہوئی تو پوسٹس ڈیلیٹ کردی جائیں گی ۔
     
  6. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    السلام علیکم
    اچھا سلسلہ ہے بارک اللہ
    پچھلے ہفتے ایشیا کپ کا فائنل ہوا جس کا آخری حصہ کل ہم نے یوٹیب پر دیکھا۔
    بنگلادیشی کھلاڑیوں نے بہت اچھی طرح کھیلنے کی کوشش کی لیکن قسمت نے ساتھ نہ دیا۔ اعجاز نے اپنی آخری وکٹ لے کر میاچ کا رخ بدل دیا۔
     
  7. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    ویسے پاکی ٹیم کی حالت دگرگوں‌رہی اس سے انکار نہیں، لیکن بہت سے تنازعات کے بعد بھی ٹیم نے بہتر مظاہرہ، اور ٹیم وننگ اور ٹیم اسپرٹ کے ساتھ کپ کو اپنے نام کیا، جو کہ آئیندہ کے لئے ایک نئے جذبہ کے حصول کا باعث بن سکتا ہے۔
     
  8. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    آفریقہ اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز کا لاسٹ میچ ڈرا رہا، البتہ سارے ٹور میں‌آفریقہ نیویز پر اپنی برتری ثابت کی، اے، بی ڈی، آملہ، کالیس، ڈومینی وغیرہ کے ہوتے ہوئے ایک متوازن ٹیم نظر آتی ہے، وہیں‌۔۔ٹی ٹیونٹی میں‌لیویز نے دھماکو آغاز کیا، انہیں‌آئی پی ایل میں بھی خریدلیا گیا ہے۔
     
  9. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    پہلے ٹسٹ میں‌لنکا نے 318 رنز تک پہنچنے پر کامیابی کے بعد، انگلینڈ کی پہلی وکٹ صفر پر اڑادی، البتہ دوسری طرف ٹراٹ اور اسٹراس نے اگریسو اسٹارٹ دیا ہے، پتہ نہیں‌اب کونسی اسٹراٹیجی ہے، دیکھتے ہیں،۔۔۔۔کوک، ٹراک، اسٹراس، پیٹرسن، بیل، پرائیر کے ساتھ انگلینڈ بھی ایک متوازن بیاٹنگ اسپرٹ اسکلڈ ٹیم ہے، وہیں دلشان، مہیلا، سنگا، چندی، کے ساتھ لنکا نسبتا کمزور محسوس ہوتی ہے۔۔۔۔!!!
     
  10. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    پاکستان سے جوتے کھانے کے بعد، انگلش ٹیم لنکا کے ساتھ بھی کوئی خاص مظاہرہ کرنے میں‌ناکام رہی ہے، ٹسٹ میں، بگ گنز ٹراٹ، کوک اور اسٹراس اسٹانڈ میں‌واپس ہوچکے ہیں، دیکھتے ہیں‌ پچ کیا گل کھلاتی ہے۔
     
  11. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    سری لنکا ، انگلینڈ ٹیسٹ میچ :

    سری لنکن بلے باز "مہیلا جے وردھنے" نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور سری لنکا کو اس وقت سہارا دیا جبکہ وہ مشکلات سے دوچار تھی ۔۔۔
    انہوں نے 180 رنز بنائے اور پہلی اننگ میں سری لنکا کو ایک اچھا اسکور فراہم کیا ۔۔۔۔318 رنز ۔۔۔
    جواب میں انگلینڈ کی ٹیم بھی مشکلات کا شکار ہے اور محض 65 پر چار کھلاڑی پویلین کی راہ دیکھ چکے ہیں ۔۔۔۔
    گرچہ ٹاپ آرڈر تباہ ہوگیا ہے ۔۔۔۔لیکن انکے بلے باز بھی کچھ کم نہیں ۔۔این بیل اور میٹ پرائر میں بڑی اننگ کھیلنے کی خوبی ہے
    دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے بظاہر میچ اس وقت دلچسپ صورتحال میں داخل ہوچکا ہے
     
  12. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    مجھے لگ رہا ہے کہ بیل اور پرائئر کی چھوٹی سی غلطی ، انگلش ٹیم کے لئے ہار کا سبب بن سکتی ہے، ویسے پلڑا لنکا کا بھاری ہوتا نظر آرہا ہے۔۔۔ جیسا کہ پرائیر بھی وکٹ پر نہیں‌رہے۔۔۔۔! اور 100 کے اندر اندر انگلش ٹیم ٹیلز کے سہارے ہوگئی ہے۔۔
     
    Last edited by a moderator: ‏مارچ 27, 2012
  13. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    سری لنکن اسپنر "رنگانا ہیرات" نے پانچ وکٹ لے کر انگریزی ٹیم کا جلوس نکال دیا ۔۔141 پر سات کھلاڑی آؤٹ ۔۔۔اور نقصان کو پورا کرنے کے لیے مزید 177 رنز کی ضرورت ہے ۔۔۔
    گرچہ این بیل مزاحمت کررہا ہے 44 پر کھیل رہا ہے ۔۔۔لیکن نہیں لگتا کہ زیادہ دیر ٹک سکے گا

    واللہ اعلم !
     
  14. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    پھر بھی انگلش ٹیم فالوآن سے شائد بچ گئی ہے، ورنہ میں تو سمجھ رہا تھا کہ فالو آن ہی نہ ہوجائے، ویسے ذرا نروز پر کنٹرول رکھ کر، انگلش ٹیم 200 کے اندر سمٹ سکے تب میں سمجھتا ہوں‌کہ یہ میچ لنکا کی گرفت میں‌مزید مضبوط ہوجائیگا، کیونکہ ابھی تک تو مہیلا کی بدولت اور پھر اسپنرز کے جادو نے لنکا سے ہالف اسکور پر ہی، 8 وکٹس کو سمیٹ دیا ہے۔۔۔! 8/157
     
  15. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    انگلینڈ 193 آل آوٹ :
    صرف این بیل ہی نصف سینچری بناسکے

    بہرکیف ۔سری لنکا کی دوسری اننگ کا آغاز بھی اتنا اچھا نہیں رہا اور 39 پر تین کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں
     
  16. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    شائد پچ نے بری طرح‌سے ٹرن لے لیا ہے، سوان آن فائر، 40 پر 4، اسطرح سے تو ٹسٹ تیسرے دن ہی ختم ہوسکتا ہے، ویسے لگتا کہ لنکا نے اگر 250 پلس اسکور کئے تب ہی یہ میچ بچا پائیگی، ورنہ مشکل ہے، اور 250 کا کوئی بھی اسکور انگلش ٹیم کے لئے خطرہ کی گھنٹی ہے۔
     
  17. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    آسٹریلیا نے پروفیشنل کرکٹ کھیلتے ہوئے، ہسی اور واٹسن کی اچھی بیٹنگ کی بدولت، وینڈیز کو ٹی ٹیونٹی میں‌ہرادیا ہے۔
     
  18. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    لنکا اور انگلینڈ کا ٹسٹ اب ففٹی ففٹ پر آکر سنسنی خیز رخ پر گامزن ہے، جیسا کہ لنکا نے 6 وکٹ کے نقصان سے 240 رن بنائے، اگر لنکا اس میں‌مزید 60 رنز آڈ کرلے تب یہ میچ انگلش ٹیم کے لئے بھی مشکل بن جائے گا، ویسے بھی 250 کے اوپر کا کوئی بھی نشانہ انگلس ٹیم کے لئے مشکل نشانہ ثابت ہوگا، کیونکہ پچ یہی کہرہی ہے۔
     
  19. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    آئی پی ایل کا آغاز 4 مارچ کو ہونے جارہا ہے، یہ ٹورنمنٹ کسی لحاظ سے ناخوشگوار ہے کہ اس میں پاکستان کی ٹیم حصہ نہیں‌لے رہی ہے، جو کہ کچھ سیاسی اور متعصبانہ فضا کی وجہ سے ہے، بہرحال اس پر ہم بات نہیں‌کرینگے۔

    ٹورمنٹ کافی طویل ہے، 53 ڈیز پر مشتمل اس ٹورمنٹ میں جملہ 76 میچز کھیلے جائینگے، بہرحال ورلڈ کپس کے بعد، بی پی ایل اور آئی پی ایل دوایسے ان-آفیشیل ٹورمنٹس ہیں‌جہاں دنیا کے تقریبا سرکردہ پلیرز "چوں چوں‌کا مربہ" کی شکل میں‌نظر آتے ہیں، جہاں ایک ہی ٹیم کے مختلف پلیرز ، اپنی ہی ٹیموں‌کے خلاف مختلف ٹیموں‌میں‌نظر آتے ہیں۔، کرکٹ کی قوس قزح‌کہسکتے ہیں۔
     
  20. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    لنکا انگلینڈ میچ اب قدرے دلچسپ مرحلے میں‌ہے، لنکا نے مزید 20 رنز بنالیے تب نفسیاتی برتری حاصل کرلیگی۔ 280 رنز کی لیڈ ابھی تک ہوچکی ہے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں