پیس کانفرنس اردو ، ممبئی 2012۔

کفایت اللہ نے 'اسلام اور معاصر دنیا' میں ‏نومبر 30, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. کفایت اللہ

    کفایت اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 23, 2008
    پیغامات:
    2,017
    ہرسال کی طرح امسال بھی پیس کانفرنس کے انعقاد کا اعلان ہوچکا ہے یہ کانفرنس 14 دسمبرسے 23 دسمبرتک جاری رہے گی اور اردو زبان میں ہوگی ان شاء اللہ۔
    البتہ اس سال ممبئی کے سمیہ گراونڈ میں یہ کانفرنس نہیں ہوسکے گی کیونکہ ہندؤں اوربریلویوں نے باہم متحدہوکر سمیہ گراونڈ کے ذمہ داروں کو مجبور کیا کہ وہ اپنے گراؤند پرپیس کانفرنس کے انعقاد کی اجازت قطعا نہ دیں، یاد رہے کہ پیس کانفرنس کے لئے سمیہ گراؤند کا استعمال مفت میں نہیں ہوتا بلکہ ہرسال اس کا بھاری معاوضہ بھی ادا کیا جاتا ہے ، ایسی صورت میں عدم اجازت کا فیصلہ خود گراؤند کے مالکان کے لئے بھی بڑے خسارے کاباعث ہے ،لیکن کیا کیا جائے کہ اسلام دشمنی میں بڑے سے بڑا خسارہ بھی برداشت ہے بلکہ جیب سے بھی جائے تو مضائقہ نہیں :

    { إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ لِيَصُدُّوا عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ فَسَيُنْفِقُونَهَا ثُمَّ تَكُونُ عَلَيْهِمْ حَسْرَةً ثُمَّ يُغْلَبُونَ وَالَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى جَهَنَّمَ يُحْشَرُونَ (36) لِيَمِيزَ اللَّهُ الْخَبِيثَ مِنَ الطَّيِّبِ وَيَجْعَلَ الْخَبِيثَ بَعْضَهُ عَلَى بَعْضٍ فَيَرْكُمَهُ جَمِيعًا فَيَجْعَلَهُ فِي جَهَنَّمَ أُولَئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ (37)} [الأنفال: 36، 37]
    بلاشک یہ کافر لوگ اپنے مالوں کو اس لئے خرچ کر رہے ہیں کہ اللہ کی راه سے روکیں سو یہ لوگ تو اپنے مالوں کو خرچ کرتے ہی رہیں گے، پھر وه مال ان کے حق میں باعث حسرت ہو جائیں گے۔ پھر مغلوب ہو جائیں گے اور کافر لوگوں کو دوزخ کی طرف جمع کیا جائے گا (36) تاکہ اللہ تعالیٰ ناپاک کو پاک سے الگ کر دے اور ناپاکوں کو ایک دوسرے سے ملا دے، پس ان سب کو اکھٹا ڈھیر کر دے پھر ان سب کو جہنم میں ڈال دے۔ ایسے لوگ پورے خسارے میں ہیں ۔


    یاد رہے کہ حالیہ گنپتی کے دس روزہ تہوار کے دوران ہندؤں نے ڈاکٹرذاکرنائک کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اپنی کسی تقریر میں گنپتی کی توہین کی ہے جبکہ بریلویوں کی ناراضگی کا سبب یہ ہے کہ ڈاکٹرذاکرنائیک کی تحریک سے دین کے نام پرقبروں کی تجارت دن بدن ٹھپ ہوتی جارہی ہے۔

    ہندؤں اوربریلوں کی اس متحدہ جماعت نے نہ صرف یہ کہ سمیہ گراؤند میں پیس کانفرنس پرروک لگادی بلکہ اس نے ایڑی چوٹی کا زور لگاکربھرپور کوشش کی کہ کسی طرح کانفرنس کے انعقاد ہی کو ناممکن بنادیا جائے ، لیکن الحمدللہ بت فروشوں اورمردہ خوروں کو منہ کی کھانی پڑی اور اللہ کے فضل وکرم سے ممبئی ہی کے مسلم اکثریتی علاقہ ’’ممبرا‘‘ میں سو (100) ایکڑ زمین پر محیط ’’متل گراونڈ‘‘ میں اس کانفرنس کے لئے اجازت مل گئی۔

    ڈاکٹرذاکرنائک خود کو اہل حدیث نہیں کہتے ، لیکن امت مسلمہ کےتمام فرقے انہیں اہل حدیث ہی سمجھتے ہیں ، ڈاکٹر موصوف کی بعض کوتاہیاں اپنی جگہ لیکن تبلیغ اسلام اور توحید کے پیغام کو جس طرح وہ لیکر چل رہے ہیں یہ ہمارے مشن کی بنیادوں میں سے ہے، جب شرک کی ترویج کے لئے قبرپرست ہندؤں سے کندھا ہی نہیں بلکہ قدم سے قدم بھی ملا سکتے ہیں تو کیا ہم اتنا بھی نہیں کرسکتے کہ ڈاکٹر موصوف کی حوصلہ افزائی کریں اورحتی الامکان ان کاتعاون کریں۔

    واضح رہے کہ ہرسال بریلوی لیڈران اپنے عوام کو پیس کانفرنس سے دور رکھنے کے لئے عین کانفرنس کی تاریخوں میں ممبئی ہی میں بڑے بڑے اجلاس رکھتے ہیں اور ملکی پیمانہ پرمشہورمداریوں کو بلابلا کراہل حدیثوں کے خلاف گالی گلوج کی مجالس منعقد کرواتے ہیں اورکرائے کے ٹٹو بھی نمک حلالی میں کوئی کسر باقی نہیں رکھتے لیکن ان سب کے باوجود پیس کانفرنس کی پرکشش دعوت نہ صرف یہ کہ ان کے مریدین کی بڑی تعداد کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہے بلکہ بہتوں کے ماہانہ نذرانے بھی بندہوجاتے ہیں ، ایسے میں ان بے چاروں کی اوٹ پٹانگ حرکتیں اور مبتلائے بوکھلاہٹ ان کا نفسیاتی حق ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,312
    [font="al_mushaf"]زبردست

    ماشاء اللہ

    اللہ مالک الملک منتظمین کی کوششیں قبول ومنظور فرمائے
    اللھم آمین
    [/font]
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاک اللہ خیرا ، عمدہ موضوع ، اپ ڈیٹس کا انتظار رہے گا ۔ اللہ سبحانہ و تعالی اہل توحید کے اس اجتماع کو کامیاب فرمائے اور حاسدین کو ہدایت دے ۔
     
  4. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    جزاک اللہ خیر
     
  5. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ خیرا کفایت اللہ بھائی

    یقینا ہر انسان میں کوتاہیاں موجود ہوتی ہیں لیکن اُن میں موجود خوبیوں کو فراموش کرنا بھی نہیں چاہیے
     
  6. Bilal-Madni

    Bilal-Madni -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2010
    پیغامات:
    2,469
    جزاک اللہ خیرا
     
  7. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جو لوگ دین اسلام کو لے کر اتنا کام کر رھے ھیں لوگ صرف انکی کوتاھیوں پر نظر رکھتے ھیں وہ بھی انسان ھیں ھر انسان سے غلطیاں ھوتی ھیں۔۔ صرف یہ دیکھیں وہ دین کا کتنا کام کررھےھیں
     
  8. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    اللہ محترم ڈاکٹر ذاکر نائک کی مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے اور انہیں شرک کے متحدہ محاذ کو پاش پاش کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
     
  9. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    آمین
     
  10. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    اطلاع دینے کے لئے آپ کا بہت شکریہ شیخ
    یعنی اس دفعہ ممبرا کی یاترا کے لئے نیت کرنا ہے : )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922
    جزاک اللہ خیرا
    اللہ تعالی ڈاکٹر صاحب کی حفاظت فرمائے. اور ان سے دین اسلام کی سر بلندی کے لئے کام لے. آمین
     
  12. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  13. کفایت اللہ

    کفایت اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 23, 2008
    پیغامات:
    2,017
    آج سننے میں آیا ہے(باوثوق ذرائع سے تصدیق نہیں‌ہوسکی ) کہ ممبرا کا اجازت نامہ بھی بریلوں اورہندؤوں نے منسوخ کرادیا ، اورپورے ممبئی شہر میں کہیں‌ بھی پیس کانفرنس کے انعقاد کے لئے کافی مشکلات کھڑی کردی ہیں‌، تاہم ڈاکٹر ذاکر نائیک اوران کی ٹیم کی کوششیں جاری ہیں اورکسی حدتک امید کی جارہی ہے کہ اجازت نامہ بحال ہوجائے گا۔
     
  14. زبدالرحمن

    زبدالرحمن -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 27, 2010
    پیغامات:
    161
    اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کے وہ ہم اہل حق کو آپس ایک ہونے کی توفیق عطا فرمائے امین
    اور ڈاکڑ ذاکر بھائی کی خدمات کو قبول فرمائے امین
     
  15. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    افسوس ناک خبر ہے ۔ اللہ سبحانہ تعالی ان کی مدد فرمائے ۔
     
  16. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    فطری اتحادی :00026: بدبخت
     
  17. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    کوئی نئی خبر؟
     
  18. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    Speakers
    اس بار آنے والے سپیکرز۔۔۔
    اچھا ہوتا اگر چند ایک انگریزی سپیکرز بھی ہوتے ۔
     
  19. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    انت مولا نا فانصرنا علی القوم الکافرین ۔آمین یا رب العالمین
     
  20. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    آمین یا رب
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں