مولانا وحید الدین خاں صاحب پر کئےگئے اعتراضات اور ان کی حقیقت !

marhaba نے 'غیر اسلامی افکار و نظریات' میں ‏اگست 15, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    اردو مجلس کے ایک رکن جناب "Urdu" صاحب ، میں ان کے حقیقی نام سے واقف نہیں ہوں اس لئے یوزر نیم ہی استعمال کررہا ہوں ، نے علامہ جلال الدین قاسمی صاحب کی ایک تقریر بعنوان "وحید الدین خان کی فکری گمراہیاں" شئیر کیا ہے ۔ اس تقریر کو میں اردومجلس پر شئیر کرنے سے بہت پہلے سن چکا تھا ۔۔۔ میرے خیال میں نے اسے کئی بار سنا تھا ، جب اس تقریر کو اردو مجلس پر شئیر کیا گیا تو پھر دوبارہ مکمل تقریر سنا ، پھر اور ایک بار بھی سن رہا ہوں اورمولانا پر کئے گئے اعتراضات کی حقیقت آپ حضرات کے روبرو عرض کررہا ہوں ۔۔۔۔ امید کہ غیر جانبدارانہ مطالعہ فرماکر مولانا کے تیئں پائے جانے والی غلط فہمیوں کا ازالہ فرمالیں گے ۔ان شاءاللہ ۔۔۔

    جلال الدین قاسمی صاحب نے اپنی تقریر کا آغاز یہودی تنظیم ایلیجاہ انٹر فیتھ سے متعلق کیا ہے ۔ اور اسکا مقصد کیا ہے بتایا ہے ۔۔۔ اس کا ذکر کرکے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں آگے آگے دیکھتے ہیں ان شاءاللہ

    ٌ* مولانا کے بارے میں کہتے ہیں کہ مولانا نے کسی عظیم الشان عربی ادارے سے سند فراغت حاصل نہیں کی ہے ۔۔۔ عظیم الشان عربی ادارے سے ان کی مراد کیا ہے نہیں معلوم ؟ اور یہ کہ ان کی نظر میں عظیم الشان عربی ادارے کونسے ہیں ؟ جب تک اس بارے میں ان کی مراد معلوم نہ ہو تب تک اس بارے میں کچھ بھی لکھنا قبل از وقت ہوگا ۔ اس لئے ہم جناب Urdu صاحب سے گزرش کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد اس بارے میں علامہ جلال الدین قاسمی صاحب کی مراد ہم قارئین تک پہنچادیں ۔۔۔
    ایک بات : جلال الدین قاسمی صاحب کو یا تو یہ کہنا چاہئیے تھا کہ میں ان کی ذاتی زندگی سے واقف نہیں یا پھر یہ کہ ان کی نظر میں وہ علماء جن سے مولانا وحید الدین خان صاحب نے علمی استفادہ کیا ہے صالح علماء نہیں تھے یا وہ مدرسہ جس سے مولانا کی فراغت ہوئی ان کی نظر میں عظیم الشان عربی ادارے کی فہرست میں شامل نہیں ۔۔ بہر حال ہم ان کی مراد کا انتظار کرتے ہیں ۔۔۔ تاکہ آگے بات ہوسکے ۔۔۔
    "علماء ھند نے مدارس کے قیام کے سلسلے میں جو کوششین کیں وہ انیسویں صدی سے لے کر بیسوی صدی تک پھیلی ہوئی ہیں ۔ اس مدت میں جو مدرسے قائم کئے گئے ، ان میں سے صرف چند ابتدائی مدارس کا ذکر یہاں بطور مثال کیا جاتا ہے " صفحہ 87 کتاب "دین و شریعت "۔[​IMG]
    ویسے اضافہ علم کے لئے
    مولانا وحید الدین خاں کے علمی اور تعلیمی سفر پر ایک نظر :
    مولانا اپنی کتاب "دین و شریعت "
    مختصرا بطور نمونہ ایک دوصفحہ آپ کی خدمت میں پیش ہے ۔​

    [​IMG][​IMG][​IMG][​IMG]
    جاری ہے
     
  2. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    رضی اللہ عنہ کے نہ لکھنے پر اعتراض اور دلچسپ اعتراض !

    فیس بک اس سے پہلے ایک دو علماء نے مولانا کے حضرت ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما پر رضی اللہ عنہما نہ لکھنے پر یہ شوشہ چھوڑنا چاہا کہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مولانا کا شیعیت کی طرف میلان ہے ۔۔۔۔ حضرت علی کے ساتھ رضی اللہ عنہ ہے اور ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ رضی اللہ عنہما نہین ہے ۔۔۔۔ حالانکہ یہ ان کا ایک سطحی اعتراض تھا بلکہ اس سے بھی بڑھ کر یہ ان کی لاعلمی کی دلیل تھا ۔۔۔ پھر میں نے ان کو دکھایا کہ مولانا نے جس کتاب کا حوالہ دیا ہے کم از کم ایک بار اور احتیاطا کئی بار دیکھ بھی لیتے ۔۔۔۔ آپ اگر بغور نظر ڈالیں تو آپ کو نظر آجائےگا کہ پہلی اور دوسری لائن میں "رض" لکھا ہوا ہے ۔۔ ۔۔۔ میں نے دکھایا کہ حضرت علی پر رضی اللہ عنہ لکھنے پر شیعیت کے شک و شبہ کا اظہار آپ نے کیاہے تو دوسری لائنوں میں حضرت علی کے ساتھ رضی اللہ عنہ کے نہ لکھنے پر مولانا کو کس فرقہ سے جوڑیں گے !۔۔۔۔ اس کے بعد وہ خاموش ہوگئے ۔۔۔ اگر آدمی گہرائی کے ساتھ مولانا کی کتابوں کا مطالعہ نہ کرئے توایسی ہی غلطیان کرتا رہےگا ۔۔۔ وہ مضمون اور اعتراض :[​IMG]

    ایسا ہی اعتراض جلال الدین قاسمی صاحب کا ہے ۔۔۔ انہوں نے کوئی دلیل نہیں دی کہ کہاں مولانا نے رضی اللہ عنہ نہیں لکھا ۔۔۔ دلیل ہوتی تو پھر بات بھی ہوتی ۔۔۔۔ اب اگر میں مولانا کی کتابوں سے رضی اللہ عنہ کے لکھنے کی دلیلیں دوں تو اردو مجلس کے صفحات ناکافی ہیں ۔۔۔ کیونکہ مولانا کی دوسو سے زائد کتابیں ہیں ۔۔۔ اب میں ہر صفحہ یہاں شئیر کرتا جاوں تو خود میرے پاس اتنا وقت نہیں ۔۔۔
    پھر بھی اطمینان قلب کے لئے "عظمت صحابہ "پر لکھی گئی ایک کتاب کے دوچار نمونے آپ کی خدمت میں پیش کئے دیتا ہوں ۔۔۔ [​IMG][​IMG][​IMG]

    جلال الدین قاسمی صاحب کے اس اعتراض کی کوئی حقیقت نہیں ۔۔۔



    جاری ہے​
     
  3. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    آخرت اورینٹیڈ لائف کی ڈیفیشن پر اعتراض

    یہ بھی عجیب اعتراض تھا ۔۔۔ میری سمجھ سے باہر ہے کہ اس جملے پر انہیں کیوں اعتراض ہوا ۔۔۔ کاش کہ جلال الدین قاسمی صاحب اس پر اعتراض کرنے سے پہلے یہ تقریر سن لیتے تو کبھی وہ اس طرح کی نہ ہی مضحکہ خیز بات کہتے اور نہ ہی مضحکہ خیز اعتراض کرتے ۔۔۔ اس اعتراض کی کیا حقیقت ہے اسے جاننے کے لئے سنئے مولانا کی یہ تقریر اسی عنوان سے : Akhirat Oriented Life-

    Akhirat Oriented Life-Sunday 6 May 2011

    اوراختصار کے لئے ایک کتابچہ

    آخرت کا سفر


    جاری ہے
     
  4. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    لفظ خدا لکھنے پر اعتراض ۔۔۔

    یہ بحث مجلس پر ہی ہوچکی ہے ۔۔ لہذا ان کے اس اعتراض کی کوئی حقیقت نہیں ۔۔۔ اور مولانا کی کتابوں میں لفظ اللہ بھی ہے اور لفظ خدا بھی ۔۔۔۔ اب اس سے وہ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں نہیں معلوم ۔۔۔ بات واضح کی ہوتی تو آگے بات ہوتی ۔۔۔

    پیغمبر انقلاب نام پر اعتراض :

    یہ اعتراض بھی نہ جانے کس طرح کا اعتراض ہے ۔ مولانا کی ایک کتاب قال اللہ و قال رسول بھی ہے رسول کا لفظ بھی مولانا کی کتابوں میں کثرت سے مستعمل ہے مثال کے طور پر دیکھئے اوپر کے صفحات جو عظمت صحابہ پر ہیں ۔۔۔ لفظ پیغمبر کے استعمال میں کیا قباحت ہے نہیں معلوم ۔۔۔ یہ بات بھی واضح نہیں کی گئی ۔۔ جب تک واضح نہ ہو کیسے کوئی بات آگے ہو !


    جاری ہے
     
  5. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    دابۃ الارض کے معنی پر اعتراض

    دابۃ الارض کے بارے میں مولانا کی دو رائے ہیں پہلے تو مولانا کی رائے وہی تھی جس کا ذکر جلال الدین قاسمی صاحب نے کیا ہے ۔ اب دوسری رائے کا انہیں علم نہیں ۔ کیونکہ مسلسل پڑھتے نہیں نا اس لئے ۔کہیں کہیں سے کچھ پڑھ لیا اور تبصرہ کرنے لگ گئے ۔۔۔ دوسری رائے یہ ہے :[​IMG]
    [​IMG]

    دوسری بات
    :
    جس حدیث کو لیکر جلال الدین قاسمی صاحب نے مولانا کی بات پر اعتراض کیا ہے وہی اعتراض ایک دوسری حدیث پر بھی وارد ہوتا ہے ۔۔ وہ حدیث یہ ہے

    حوالہ
    جب تین چیزیں ظاہر ہونگی یعنی یہ حدیث :
    عیسی علیہ السلام کا لوگوں کو اسلام کی طرف دعوت دینا کیا معنی رکھتا ہے ؟؟؟ اب اس حدیث کے بارے میں پہلے جلال الدین قاسمی صاحب کی رائے معلوم ہو تو پھر آگے بات بھی ہوگی ان شا ء اللہ

    تعجب کی بات دیکھئے عنوان رکھا فکری گمراہیاں اور ابھی تک فکری گمراہی سامنے نہیں آئی ۔۔۔ جو اعتراضات تھے ان کا کوئی تعلق فکری گمراہی سے نہیں ہے ۔۔جو اعتراضات بھی ہیں وہ سطحی اعتراضات ہیں ۔ جس کو سن کر صرف یہ معلوم ہوتا ہے کہ موصوف مولانا کی تحریروں پر صرف سرسری نظر رکھتے ہیں ۔۔۔۔ اگر گہری نظر ہوتی تو ایسے اعتراضات نہ کرتے جو ان کے اپنے مقصد کو واضح کرنے کے لئے ناکافی ہوتے ۔۔۔

    میرے خیال میں اس تقریر کا صحیح عنوان یہ ہونا چاہئے تھا مولانا وحید الدین خاں کی تحریروں سے اٹھنے والے چند شبہات




     
  6. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    کتاب اخضر کا ترجمہ

    یہ ایک جھوٹ ہے کہ مولانا نے کتاب اخضر کا ترجمہ کیا ہے ۔ اس کتاب کا ترجمہ مولانا کے بڑے فرزند ڈاکٹر ظفر الاسلام نے کیا تھا ۔۔۔ اب تحقیق کریں گے تو معلوم ہوگا نا ۔۔۔ یہاں تحقیق تھوڑی کرنا ہے ۔۔۔ جو سنا اسے بلا تحقیق دھرانا ہے ۔۔ اتنے سفید جھوٹ کو علامہ جیسا عالم کیسے مجمع عام میں بلا کسی خوف اور ڈر کے بیان کرتا ہے !۔۔ ہر انسان حالت امتحان میں ہے ۔ کسی بھی علامہ سے غلطی کے سرزد ہونے کا امکان ہے ۔ اس لئے کوئی رائے قائم کرتے وقت تحقیق کے ساتھ دعاء بھی کیا کیجئے ۔۔۔ صحت فکر! - URDU MAJLIS FORUM

    نوٹ :
    اب ہر شخص ایسا بھی نہیں ہوتا کہ علامہ جلال الدین قاسمی نے کہا ہے تو پھر تحیقیق کے بعد ہی کہا ہوگا پھر ہمیں اس کی کیا تحقیق کرنی ہے !
    موصوف نے اگر تحقیق کی ہوتی تو کبھی یہ نہ بولتے کہ کتاب اخضر کا ترجمہ مولانا نے کیا ہے ۔۔۔ اس قسم کے جھوٹی بات پر جو تبصرہ کیا ہے ۔۔۔ اس کی کیا حقیقت ؟؟؟

    [​IMG]
    کنزیومرازم کے عنوان سے مولانا ایک آرٹیکل الرسالہ مارچ 2013 میں شائع ہوچکا ہے ۔اس سے آپ مولانا کی رائے کا اندازہ لگاسکتے ہیں ۔۔۔
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]

    ایک سے زیادہ بیویوں سے شادی کرنا آئیڈیل نہیں ہے

    مولانا نے یہ بات کس سیاق اور سباق میں کی ہے پہلے اسے جاننا بہت ضروری ہے ۔۔۔ مولانا کی ایک کتاب خاتون اسلام سے ایک دو صفحہ آپ کی خدمت میں پیش ہے ۔۔
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]


    [FONT="ASIF QURANIC EN # 2.0"]جاری ہے [/FONT]
     
  7. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    شتم رسول کا مسئلہ

    جلال الدین قاسمی صاحب کا مطالعہ دیکھئے کہ انہوں نے مولانا کی کتابوں کا کہاں تک مطالعہ کیا ہے۔۔۔ اپنی تقریر میں کہتے ہیں کہ " کاش اس آدمی نے علامہ ابن تیمیہ کی کتاب الصارم المسلول علی شاتم الرسول پڑھ لی ہوتی ، جس کو ایک صاحب بولتے ہیں کہ اس کے اندر طفلانہ اور بچکانہ باتیں لکھی ہیں ۔۔۔ " اب دیکھئے کہ علامہ جلال الدین قاسمی کی یہ بات کہاں تک حقائق کا ساتھ دیتی ہے اور یہ کہ ان کا مطالعہ کتنا گہرا ہے ۔۔۔ افسوس ہوتا ہے کہ مولانا کی کتابوں کی مکمل تحقیق کیے بغیر کیسی کیسی باتیں عوام کے سامنے کرتے ہیں ۔۔۔ اور بیچاری عوام اسے تحقیق پر مبنی باتیں سمجھ کر قبول کرنے لگ جاتی ہیں ۔۔
    ابھی کل ہی کی بات ہے کہ ایک صاحب نے لکھا ہے۔ اور مجھے ان کی اس بات پر بیحد تعجب ہے !وہ لکھتے ہیں کہ
    قارئین خود فیصلہ کریں کہ اس تبصرہ پر کیا لکھا جائے ۔۔ اللہ ہدایت دئے ہمیں ۔۔ آمین

    ہم مولانا کی کتاب شتم رسول کا مسئلہ سے دوچار صفحہ بطور دلیل آپ کی خدمت میں عرض کرتے ہیں ۔۔۔ جس میں مولانا نے علامہ ابن تمیہ کی کتاب کو پڑھا ہی نہیں اس کا بہترین تجزیہ بھی کیا ہے ۔۔۔
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]


    جاری ہے
     
  8. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    جلال الدین قاسمی صاحب نے اپنی تقریر میں کیسی کیسی باتیں کہی ہیں ۔۔۔ "رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق مسلمانوں کے مظہر محبت کو یہ لغو، فضول اور عبث کام تصور کرتے ہیں ۔"
    اب دیکھئے مولانا کی بات کیا ہے اور ان صاحب نے اسے کہاں تک پہونچایا ۔۔
    اور اسی طرح مذہبی آزادی کے مسئلے کو بھی منطقی مسئلے تک پہونچایا ۔ اس معاملہ میں مولانا کا مطلب کیا ہوتا ہے ۔۔۔ اسے سمجھا نہیں ۔۔ مولانا کی بات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ۔۔۔ مولانا کی بات کا کیا مطلب تھا اس کا اندازہ ان دو تحریرون سے کیجئے ۔۔۔ جو اسی ضمن میں لکھی گئیں ہیں ۔۔۔ مولانا لکھتے ہیں کہ " لیکن آزادی کو خیر اعلی سمجھ لینا سخت تباہ کن ہے" ۔۔
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]

    مولانا نے سلمان رشدی کی وکالت نہیں کی ہے بلکہ اس قسم کے مسئلہ کا صحیح حل بتایا ہے ۔۔۔۔۔ احتجاج اور مظاہرہ سے بڑا کام یہ ہے ۔۔۔ صحیح محبت رسول تو یہ ہے ۔۔۔

    ان کی فکر قادیانی فکر کا نیا تسلسل ہے

    اس سلسلے میں پہلے سے ایک تھریڈ لگادیا جاچکا ہے ۔۔۔ اس تھریڈ سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ قادیانیت سے متعلق مولانا کی کیا رائے ہے ۔۔ حقیقت یہ ہے کہ مولانا سے متعلق صرف بڑے دعوی کی باتیں کرسکتے ہیں لیکن اپنے دعوی کے لئے کوئی دلیل یا ثبوت فراہم نہیں کرسکتے ۔۔۔

    [​IMG]

    قادیانیت کے حق میں مولانا وحید الدین خاں سے ایک سوال ! - URDU MAJLIS FORUM

    [​IMG]



    جاری ہے
     
  9. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    خروج دجال

    جلال الدین قاسمی صاحب کہتے ہیں کہ مولانا نے خروج دجال کے بارے میں شک کا اظہار کیا ۔۔۔ مولانا کی کتابوں کا گہرائی کے ساتھ مطالعہ کیا ہوتا تو معلوم ہوتا کہ مولانا نے خروج دجال کے بارے میں شک کا اظہار نہیں کیا ۔ بلکہ مولانا نے اس حدیث کو تمثیل کے معنی مین لیا ہے ۔۔۔

    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]

    جاری ہے
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں