سکرین شاٹ لینے کے مختلف طریقے

عفراء نے 'سوفٹ وئیرز پر تبصرے' میں ‏ستمبر 9, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    السلام علیکم!
    یہاں پر ہم سکرین شاٹ لینے کے مختلف طریقے جمع کریں گے۔
    سب سے پہلے مائیکروسافٹ آفس کے تازہ ترین ورژن یعنی آفس 365 کا اس سلسلے میں نیا فیچر ملاحظہ کیجیے۔
    اس ورژن میں screenshot کے نام سے نیا فیچر ڈالا گیا ہے جس کی بدولت آپ کو اپنے ڈاکیومینٹ میں سکرین شاٹ ڈالنا بے حد آسان ہو گیا ہے۔ بس آپ "سکرین شاٹ" کے آئکون کو کلک کیجیے، جتنی ونڈوز بھی کھلی ہوں گی وہ ظاہر ہو جائیں گی۔ آپ نے جس کا بھی امیج لینا ہو اس کو کلک کر دیجیے تو وہ ڈاکیومینٹ میں پیسٹ ہو جائے گا۔
    [​IMG]

    [​IMG]

    ]​
     
    Last edited: ‏اکتوبر، 15, 2014
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    اکثر لوگ کی بورڈ پر prntscrn کی استعمال کرتے ہیں، اس طرح آپ کے پاس جو بھی سکرین کھلی ہو اس پورے کا امیج کاپی ہو جاتا ہے۔ لیکن بعض اوقات ہمیں پوری سکرین کی بجائے منتخب حصہ چاہیے ہوتا ہے۔ اس کے لیے ونڈوز کا snipping tool بہترین ہے۔
    اس کی مدد سے آپ کوئی بھی ونڈو کھول کر اپنی مرضی کے حصے کا امیج لے سکتے ہیں۔
    یہ آپ کو چار آپشنز دیتا ہے:
    1- فری ہینڈ سنپ : جس طرح فری ہینڈ ڈرائنگ کی جاتی ہے ایسے ہی فری ہینڈ سکرین کا کوئی بھی حصہ کاپی کریں
    2- ریکٹینگل سنپ: ریٹیگیولر شیپ میں سکرین شاٹ لیجیے
    3- ونڈو سنپ: جتنی بھی ونڈوز کھلی ہیں ان میں سے کسی کا بھی فل سکرین شاٹ
    4- فل سکرین سنپ: جو ونڈو ایکٹو ہے صرف اس کا فل سکرین شاٹ

    [​IMG]
     
    Last edited: ‏اکتوبر، 15, 2014
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. اویس سلفی

    اویس سلفی --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 10, 2012
    پیغامات:
    447
    بہت اچھی اور معلوماتی شیرینگ ہے
    شیرینگ کرنے کا شکریہ
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    جزاک اللہ خیرا ۔ بہت اچھا سکھا رہی ہیں ۔
    سنپنگ ٹول کو بآسانی کھولنے کے لیے اس کی ہاٹ کی خود سیٹ کی جا سکتی ہے ۔ پراپرٹیز میں جا کر من پسند ہاٹ کی کمبینیشن لکھیں او کے کریں اور آئندہ کے لیے صرف ایک بٹن پش سے سنپنگ ٹول کھولیں ۔
     
  5. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    سکرین شاٹ پلیز!
     
  6. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    ماشاء اللہ اچھی کاوش ہے۔
    جاری رکھیں اس کو۔
     
  7. اسامہ طفیل

    اسامہ طفیل نوآموز

    شمولیت:
    ‏اگست 5, 2013
    پیغامات:
    198
    [​IMG]
     
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاک اللہ خیرا ۔
     
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    Snipping Tool properties.jpg Capture short cut.PNG HK SS.PNG اور اس کا پہلا سٹیپ یہ ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    اگر صرف ایکٹیو ونڈو کا سکرین شاٹ لینا ہو تو

    Alt+PrntScr

    سے بھی کام لیا جا سکتا ہے۔
     
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    عفرا یہ الٹ نہیں ہو گیا؟
     
  12. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    اب تیسرا سٹیپ میں بتا دوں : )
    shortcut key کے آگے none لکھا ہوتا ہے اگر آپ نے پہلے سے کوئی "کی" نہیں رکھی ہوئی ۔ نئی کی سیٹ کرنے کے لیے کوئی سی "کی" پریس کریں تو "کی کمبینیشن " لکھا ہوا آجائے گا! آئندہ وہی استعمال کیجیے۔
     
  13. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    کیسے؟ میرے خیال میں تو اسی طرح ہے آپ چیک کر کے بتائیے۔
     
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اوہو یہ تو مس ہو گیا ، اچھا یہ سٹیپ ڈالتی ہوں۔
     
  15. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    جزاک اللہ خیر۔ یہ معلوم نہیں تھا۔
    اس سے میری مراد یہ بھی تھی کہ ایکٹو ونڈو پوری نہیں بلکہ منتخب حصہ۔
     
  16. اسامہ طفیل

    اسامہ طفیل نوآموز

    شمولیت:
    ‏اگست 5, 2013
    پیغامات:
    198
    اسلام علیکم،میں آپ کو تصویر اتارنے کا سب سے آرام دے طریقہ بتاتا ہوں۔۔۔ایک دفعہ ازمائیں گا ضرور۔۔
    یہ 2 ایم بی کا سافٹ ویر ڈائون لوڈ کریں، یہاں کلک کریں

    اس کی صرف ایک بار سیٹینگز کرنی ہوں گی،آپ ایک فولڈر دے سکتیں ہیں تصویریں خود ہی سیو ہوتیں رہیں گی ہر بار محفوظ نہیں کرنا پڑیے گا اور سافٹ ویر کو مینیمائز پر سیٹ کریں صرف ٹاسک بار میں آئیکن شو ہو گا بار بار وینڈو نہیں آیے گی ۔۔۔جب منتخب جگہ کا شاٹ لینا ہو Ctrl+R دبائیں سکرین تصویر کیلے جام ہو جاے گی اور خود ہی محفوظ ٹائم کی بچت اور ایک وقت میں ذیادہ تصاریر لینے میں آسانی۔۔۔۔پوری وینڈو کا شاٹ لینے کے لیے Ctrl+W اور پوری سکرین کے لیے Ctrl+Sift+F دبائیں۔۔۔

    ایک دفعہ کی سیٹینگز کا طریقہ یہ ہے سافٹ ویر چلائیں اور

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    امید ہے فائدہ مند ہو گا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  17. اسامہ طفیل

    اسامہ طفیل نوآموز

    شمولیت:
    ‏اگست 5, 2013
    پیغامات:
    198
    ایک تصویر دوبار ہو گئی تیسرا حصہ یہ ہے

    [​IMG]
     
  18. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  19. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    snipping tool کے ذریعے سکرین شاٹ لینے سے امیج (gif)میں سیو ہوتی ہے ـ مجلس پر اپ لوڈ کرنے کےلئے فارمیٹ تبدیل کرنا ضروری ہوتا ہے ـ یہ فارمیٹ ڈیفالٹ ہے یا تبدیل کرسکتے ہیں ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  20. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    میرا خیال ہے تبدیل کیا جا سکتا ہے. جب سیو کا ڈائلاگ باکس آتا ہے تو نام کے ساتھ فارمیٹ بھی لکھ دیں. میں نے ویسے کبھی نوٹ نہیں کیا کہ ڈیفالٹ گف ہے.
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں